aburida2025.bsky.social
@aburida2025.bsky.social
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(119)
ترجمہ: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو,
بس ایک مقصد ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دینا اسی لیے حق کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا.
اپریل 2022 میں کمپنی سرکار نے اپنے پاؤں خود کاٹے تھے اور پھر اس کے بعد مسلسل کاٹتے گئے اور آج اتنے چھوٹے ہو گئے ہیں کے بونے بھی ان سے بہت بڑے ہو گئے ہیں،
خدا انکو ایسا زوال نہیں دیتا لیکن اصل میں یہ تھے ہی اتنے چھوٹے بس اب قوم کو انکی اصلیت ٹھیک ٹھیک دکھائی دی ہے یہ اور گریں گے اور ختم ہو جائیں گے۔
March 27, 2025 at 8:12 PM
لیڈر بناے نہیں جاتے لیڈر پیدا ہوتے ہیں جب اللّه کسی قوم کی نیہ پار لگانے کا ارادہ کرتا ہے تب وہ اس قوم میں ایسے افراد کو پیدا کرتا ہے جو بصیرت، ہمت، اور قیادت کی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔ یہ لوگ وقت اور حالات کے ساتھ خود کو نکھارتے ہیں، آزمائشوں سے گزرتے ہیں، اور اپنی قوم کی راہنمائی کرتے ہیں۔
March 25, 2025 at 9:25 PM
Reposted
لا الہ الا اللہ انسان کو آزاد کرتا ہے۔
March 11, 2025 at 2:23 AM
دھوکا دینے والا ہمیشہ جیت کر بھی ہار جاتا ھے اور سچائی پر چلنے والا ہار کر بھی جیت جاتا ھے۔
February 23, 2025 at 7:12 PM
تحریک انصاف کی حقیقی طاقت اسکی رسمی قیادت میں نہیں بلکہ اس کی"شیڈو پی ٹی آئی"اور زمینی کارکنوں میں مضمر ہے۔ایک سال پہلے 8 فروری کو نظر آنے والے وہ کارکن جو ریڈ لائن مٹا گئے،مستقبل کی طاقت اسکی نئی، جدت پسند اور مضبوط زمینی تنظیم میں ہے، نہ کہ صرف ان رسمی یا علامتی اقدامات میں جو پہلے کیے جا رہے تھے۔
February 9, 2025 at 8:12 AM
میں واپس اؤں گا۔ انشاءاللہ
سب نے یہ جملہ پڑھا لیکن صرف پڑھا کیا کسی نے اس جملے کی گہرائی کو جاننا؟
یہ جملہ کامل ایمان و یقین اور حقیقت کا عکاس ہے اللّه نے چوری ڈاکا اور دھونس دھاندلی کو قیامت تک حرام قرار دیا ہے یہ حکومت ناجائز اور حرام ہے اسلئے تمام اسیران عزت اور وقار کے ساتھ واپس انے ہی ہیں۔
February 7, 2025 at 8:21 AM
سوشل میڈیا نے روایتی میڈیا کے برعکس عوام کو براہ راست ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جہاں ہر فرد اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے، ناانصافی کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہے، اور حق کی بات دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔بغیر کسی ذاتی مفاد کے، صرف ایک مقصد کے تحت کہ سچ کو دبنے نہ دیا جائے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
PTI سوشل میڈیا کا شمار اس تحریک کے صف اؤل کے سپاہیوں میں ہوتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو دن رات کی پرواہ کیئے بنا اس تحریک میں اپنا کردار نبھانے کے لیے کوشاں ہیں یہ کوئی چند افراد پر مشتمل کوئی گروہ نہیں بلکہ اس میں ہر پاکستانی شامل ہے جو حق کی آواز کو بلند کرنے کے واسطے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے۔
February 5, 2025 at 5:52 AM
ایک قیدی آزاد گھومنے والوں سے زیادہ موثر انداز میں شہیدوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔
صرف ایک حقیقی لیڈر ہی اپنے ایک ایک کارکن کو ہر لحاظ سے مقدم رکھتا ہے۔
پرکس اینڈ پریولجز اور نمود و نمائش حاصل کرنے والے اور اس سب کے خواہشمندوں کو تو صرف ششکے دکھانے اتے ہیں انکے لیے تو کارکنوں کا خون مرغی کے خون برابر ہے
چیف جسٹس پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر سانحہِ ڈی چوک کے شہداء کے کوائف بھی درج کیے، چیف جسٹس کو آزادانہ کمیشن کے ذریعے سانحہِ 26 نومبر کی تحقیقات کا مطالبہ
January 31, 2025 at 8:45 PM
عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کی قربانیاں، ظلم کا سامنا کرنا آج اُن کی سیاست کا بڑا حصہ ہیں۔ ان حالات کے بعد مفاہمت کی توقع خان صاحب کی شخصیت اور نظریاتی سیاست کو سمجھنے میں ناکامی ہے۔ خان صاحب مفاہمت کے مشورے دینے والوں سے ناراض ہوتے ہیں، ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہ اُن کی قربانیوں کی اہمیت کم کرتا ہے۔
January 26, 2025 at 11:41 AM
جب ارادے مضبوط اور نیت خالص ہو، تو انسان ظلم و جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیتا ہے۔ یہ انکار بظاہر ناکامی لگے، لیکن حقیقت میں ثابت قدمی کامیابی کا راستہ ہے۔ اصل کامیابی اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنے اور حق کے لیے کھڑے ہونے میں ہے
‏مجھے یہ سزا اِس لئے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں ، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، مقدمات کا سامنا کروں گا۔
چیئرمین عمران خان کا ایک بار پھر جیل سے دوٹوک اعلان
January 21, 2025 at 7:39 AM
مادی تبدیلی سے بہتر ہے حقیقی تبدیلی، تبدیلی کا آغاز اندرونی ذہنیت سے ہوتا ہے۔جب انسان اپنے خیالات اور سوچ کو مثبت بناتا ہے، تو بیرونی دنیا خود بخود بدلنے لگتی ہے۔ مثبت ذہنیت نئی راہیں کھولتی، حوصلہ بڑھاتی، اور دوسروں کو متاثر کرتی ہے۔ مستقل تبدیلی کے لیے اپنے ذہن اور رویے کو بہتر بنانا ضروری ہے.
January 21, 2025 at 7:36 AM
اج کے فیصلے سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا، کہ اپ کرپشن کریں اور کھل کر کریں پھر اس رقم کو منی لانڈرنگ کر کے اپنی جائیدادیں بنائیں تو اپ سے کوئی سوال نہیں ہوگا اور اپ کو مستقبل میں صدر وزیراعظم بنایا جائے گا لیکن اگر اپ نے کوئی عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے کا سوچا بھی تو اپ کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا
January 17, 2025 at 8:26 AM
انسان کے پاس زندگی کے بعد سب سے بڑی نعمت صحت،اور اطمینان قلب ہے۔جب انسان حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور اپنی زندگی کسی مقصد کے لیے وقف کرتا ہے، تو اس کے دل میں سکون اور چہرے پر اطمینان کی جھلک واضح ہوتی ہے۔ یہ وہ سکون ہے جو نہ دولت دے سکتی ہے نہ وقتی حکومت،اسلئے یہ تینوں قوم کے بزرگ مطمئن ہیں.
January 15, 2025 at 8:40 AM
بے گناہ لوگوں پر گولی چلانے کا حکم غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔ فوجی قوانین اور جنیوا کنونشن ایسے احکامات ماننے سے روکتے ہیں.لیکن ایسے غیرقانونی حکم پر عمل کرنا ان عمل کرنے والوںکی اپنی اخلاقیات، قانون پرعملداری ،اورانسانیت کو اولین ترجیح نہ دینے پر سوال کھڑے کرتا ہے، سوال ایک ہےکہ گولی کیوں چلائی؟
January 14, 2025 at 8:18 AM
تاریخ ذرا اچھی بنتی سنا دیتےفیصلہ، ایک کالک 13 جنوری 2024 کو اپنے چہروں پر ملی تھی
اور آج پھر 13جنوری 2025 ایک اور کالک مل لیتے اپنے چہروں پر
January 13, 2025 at 7:13 AM
یہ ہیں وہ اصلی اور نسلی گدھ لفافی جو اینگلنگ کرتے ہیں اس بے شرم ادمی کو شہید ہوتے ہوئے وہ ننگے پاؤں خالی پیٹ ماؤں کے بچے آخرکار نظر تو آ گئے لیکن کس بے شرمی کے ساتھ اصل حقائق کو توڑ مروڑ رہا ہے
حقیقت تو یہ ہے کہ گولی چلی بے گناہ لوگ شہید ہوئے اب جس نے یہ سچائی رپورٹ کی کیا وہ غلط ہیں؟ یا یہ گدھ
January 12, 2025 at 8:59 AM
سوچنے سمجھنے کی بات ہے کہ خان صاحب کو یہ بات بار بار کیوں کہنا پڑ رہی ہے جبکہ پی ٹی آ ئی کے اکثریت رہنما جو کہ پارلیمنٹ سینٹ اور کے پی کے میں حکومت کر رہے ہیں وہ شرم کیوں نہیں کھا رہے اور پر زور طریقے سے لاپتہ افراد کے بارے میں آواز کیوں نہیں اٹھا رہے؟
January 12, 2025 at 6:28 AM
2027 یا 3027،
حرام قیامت تک حرام ہی رہے گا،
چاہے سیدھے رہو یا الٹے لٹک جاؤ ملک نہیں چلنے والا تین سال ہو گئے ایک انچ بھی آگے بڑھا؟
اللہ کا قانون قیامت تک کے لیے برحق ہے سچا ہے اور اٹل ہے۔
اللہ کا قانون کبھی نہیں بدلتا تم سیدھے اللہ سے ٹکر لے رہے ہو نعوذ باللہ۔
سمجھتے سب ہو لیکن شیطان کی طرح بضد ہو
January 9, 2025 at 7:59 PM
پی ڈی ایم و کمپنی سرکار نے ملکر گزشتہ3سالوں میں ملک کا قرضہ تقریبا ڈبل کردیا مہنگائی ہزار گنا بڑھ چکی ہے، پھر بھی یہ گدھ نما لفافی کہتے ہیں کہ انکو کچھ نہ کہا جائے ایک وقت تھا جب یہ لوگوں کو صبح دوپہر شام دوائی کی طرح صرف یہ ڈوز دیتے تھے
کہ ہائے مہنگائی، ہائے مہنگائی،اب کہاں مرے پڑے ہیں وہ حرام خور
January 9, 2025 at 5:59 AM
کیوں ایک انسان کو زندہ لاش بنا دیا؟
جمہوریت میں احتجاج عوام کے بنیادی حقوق میں شامل ہے اور اسے اظہارِ رائے کی آزادی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔
احتجاج کے ذریعے اپنے مطالبات پیش کرنے اور حکومتی پالیسیوں، اقدامات پر اعتراض کرنے کی یہ سزا نہیں بنتی تھی اسکا اور اس سارے خون ناحق کا حساب تو دینا پڑے گا۔
January 3, 2025 at 8:20 PM
دھونس، دھاندلی، جبر اور جھوٹ کی بنیاد پر قائم کی گئی حکومت کتنی ہی مضبوط دکھائی دے، درحقیقت وہ اندر سے کمزور ہوتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ایسی حکومتیں نہ صرف دنیا میں ذلت اور رسوائی کا سامنا کرتی ہیں بلکہ دنیا و آخرت دونوں میں ان کے اعمال کا خمیازہ ان کی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔
January 2, 2025 at 5:51 AM
سچائی ایک مقناطیس کی مانند ہے جو لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے اور ان کے دلوں میں جگہ بناتی ہے۔ یہ نہ صرف اعتماد پیدا کرتی ہے بلکہ جھوٹ کو دور کرنے کی طاقت بھی رکھتی ہے، کیونکہ جھوٹ اپنی بنیاد میں کھوکھلا ہوتا ہے اور سچائی کے سامنے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا۔
January 2, 2025 at 5:41 AM
سچائی کی طاقت یہی ہےکہ اسےکسی بیانیے یادلیل کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ خود اپنی وضاحت کرتا ہے۔ جھوٹ چاہے کتنی خوبصورتی سے پیش کیا جائے، وہ پائیدار نہیں ہوتا کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور وہ وقت کے ساتھ بے نقاب ہو ہی جاتا ہے.
January 2, 2025 at 5:41 AM
2024 چلا گیا اور اس کے ہر دن ہم نے سیکھا کہ ہم بدترین غلام ہیں،
جب ایک درویش نے کہا تھا کہ ہمیں حقیقی آزادی چاہئے تو بہت سارے نادان لوگ نہیں سمجھ سکے کہ وہ حقیقی آزادی کیا ہے اور ہمیں کس سے آزادی چاہئے لیکن آج پاکستان کا ہر بچہ بوڑھا جوان بہت اچھی طرح سے جان چکا ہے۔
صرف اس لحاظ سے 2024 اچھا رہا۔
December 31, 2024 at 6:40 PM
ایک اور کانفرنس،

خلاصہ:-
ساڈا کاں چٹا اے
December 27, 2024 at 8:05 PM