Naghmana
naghmana.bsky.social
Naghmana
@naghmana.bsky.social
‏واصف علی واصفؒ

مَیں نعرہِ مستانہ، مَیں شوخیِ رندانہ
مَیں تشنہ کہاں جاؤں،پی کربھی کہاں جانا

مَیں طائرِ لا ہوتی مَیں جوہرِ ملکوتی
ناسوتی نےکب مجھکو اِس حال میں پہچانا

مَیں سوزِ محبت ہوں مَیں ایک قیامت ہوں
مَیں اشکِ ندامت ہوں مَیں گوہرِ یکدانہ
January 17, 2026 at 1:37 PM
زندگی بہت مختصر ہے کہ اسے ان لوگوں یا حالات پر ضائع کیا جائے جو آپ کی ذہنی سکون کی پرواہ نہیں کرتے۔۔۔۔۔
January 17, 2026 at 1:35 PM
ہم نے، (اے پیغمبر)،
تم کو گواہی دینے والا، خوش خبری پہنچانے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔
تاکہ (لوگو)، تم اللہ اور اُس کے رسول پر سچا ایمان لاؤ، رسول کا ساتھ دو، اُس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے رہو
January 17, 2026 at 8:19 AM
‏اے اُداس روح، مسکراؤ کہ تمہارا رب تم سے بہت محبت کرتا ہے۔۔۔۔۔
January 17, 2026 at 8:17 AM
کوئی پُوچھے تو یہ کہ سکوں میں باب جبرئیل میرا پتہ ہے۔
January 17, 2026 at 8:17 AM
حقیقت یہ ہے کہ جو
لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں، وہ تم سے نہیں، بلکہ اللہ ہی سے بیعت کرتےہیں۔ اُن کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ سو جس نے یہ عہد توڑا، وہ اِس عہد شکنی کا وبال اپنے ہی سر لیتا ہے اور جس نے اُس بات کو پورا کر دیا جس کا عہد اُس نے اللہ سے کیا تھا تو اللہ عنقریب اُس کو بڑا اجر عطا فرمائےگا۔
January 14, 2026 at 4:23 PM
اِن سے پوچھو، کبھی سوچا بھی ہےکہ اُسوقت کیا ہوگا،اگر یہ قرآن اللہ کیطرف سے ہوا اور تم اِسکا انکار کر بیٹھے اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ( خضرت عیسی) اِسی طرح کی ایک کتاب کے نازل ہونے کی گواہی بھی دےچکا ہے؟ سو اُس نےتو مان لیا اور تم اپنےگھمنڈ میں پڑےرہے۔ یقیناً اللہ ایسے ظالم لوگوں کو راہ یاب نہیں کرتا
January 13, 2026 at 8:44 PM
سو،(اے پیغمبر)، ثابت قدم رہو، جسطرح اولوالعزم پیغمبر ثابت قدم رہے اور اِنکےلیے (عذاب کی)جلدی نہ کرو۔جسدن یہ لوگ اُس چیز کودیکھیں گےجسکی اِنھیں وعید سنائی جارہی ہےتومحسوس کریں گےکہ گویا دن کی ایک گھڑی سے زیادہ(دنیا میں)نہیں رہے۔تمھارا کام پہنچا دینا ہے۔اب ہلاک تو وہی لوگ ہوں گےجونافرمان ہیں۔

الاحقاف 35
January 12, 2026 at 10:01 AM
3 مارچ کو چاند 82 منٹ کےلیے خون کیطرح سرخ ہوجائے گا اور تقریباً 6 ارب لوگوں کو اسے دیکھنے کا موقع ملےگا
مکمل طور پر سرخ چاند کا نظارہ پاکستان میں مشکل ہوگا کیونکہ وہ مرحلہ پاکستان میں چاند طلوع ہونے سے پہلے ہی گزر چکا ہوگا یہ چاند گرہن پاکستان کے مختلف شہروں میں دیکھا جا سکے گا
January 12, 2026 at 9:04 AM
پورے ملک میں سردی کی ایک شدید لہر جاری ہے، جس کے دوران ہنزہ جیسے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
جنوری کے آس پاس لاہور سمیت پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے جا سکتا ہے۔ کچھ پیشگوئیوں کے مطابق جنوری کا یہ حصہ سرد ترین ثابت ہو سکتا ہے۔
January 12, 2026 at 5:19 AM
‏"قسمت کو کہو ہم زندہ ہیں، ایک رات ہمارے دروازے پر دستک دے"
خلیل جبران
January 11, 2026 at 4:13 PM
علم ہمیں فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے، لیکن حکمت تجربے سے آتی ہے۔
January 11, 2026 at 9:48 AM
علم ہمیں فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے، لیکن حکمت تجربے سے آتی ہے۔
January 11, 2026 at 9:47 AM
خوشیوں میں جب اپنوں کی خاموشی دیکھی، تب سمجھ آیا کہ حسد کی زبان بے آواز ہوتی ہے۔
January 11, 2026 at 9:46 AM
‏جرّاحِ وقت! ٹھیک سے پیوند کر یہ زخم
رسنے لگیں تو یہ نہ ہو سارے ادھیڑ دوں

دم گھٹ رہا ہے آج تو پوشاکِ عمر میں
جی چاہتا ہے زیست کے بخیے ادھیڑ دوں

کومل جوئیہ
January 10, 2026 at 5:40 AM
‏اس نے دو دنوں میں زمین بنائی اور اُسکے
شریک ٹھیراتےہو؟ یہ ہے جہانوں کا پروردگار
اور اُس نے زمین کے
اندر اُسکےاوپر سے پہاڑ گاڑ دیےاوراُس میں برکتیں رکھدیں اورسب ضرورت مندوں کے لیے یکساں،اُسکی غذائیں اُسمیں ودیعت کردیں۔
یہ سب ملا کر چار دنوں میں

پھر اُس نےآسمان کیطرف توجہ فرمائی
January 8, 2026 at 9:37 AM
جنگ چھیڑنے کے لیے امریکا کو ہمیشہ ایک نئے 'خطرہ' کی ضرورت ہوتی ہے۔
January 8, 2026 at 9:31 AM
ہم والدین کی آخری فرمانبردار
اور اولاد کی پہلی ڈرپوک نسل بن کر رہ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔
January 8, 2026 at 9:29 AM
‏دلی ہنوز دور است

غیاث الدین تغلق اور حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔جب سلطان بنگال کی مہم سےواپس آ رہا تھا، تواس نے حسد اور سیاسی وجوہات کی بنا پر دہلی پہنچنے سے پہلے حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو پیغام بھیجا کہ میرے دہلی پہنچنے سے پہلے وہ شہر چھوڑ دیں
January 7, 2026 at 10:31 AM
تقدیر ان ہی کا ساتھ دیتی ہے جو خود اپنی مدد کرتے ہیں
January 7, 2026 at 10:14 AM
زیابیطیس کے مریضوں کے لیے
گلوکوز مانیٹرنگ سنسر (Diabetes Sensors) ایک جدید اور بہترین ایجاد ہیں، جو بار بار انگلی پر سوئی چبھونے کی تکلیف سے نجات دلاتے ہیں۔
​ان سنسرز کو عام طور پر Continuous Glucose Monitoring (CGM) سسٹم کہا جاتا ہے۔
January 7, 2026 at 10:11 AM
ستمبر میں برطانیہ کی
طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے بعد فلسطین نے لندن میں اپنے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کیا۔
January 7, 2026 at 10:10 AM
عجیب تضاد ہے!
اولاد گھر کے کام کاج اور ذمہ داریوں کے لیے دس سال کی عمر میں 'بڑی' ہو جاتی ہے، لیکن اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کے لیے مرتے دم تک 'ناسمجھ' ہی رہتی ہے۔۔۔۔
January 7, 2026 at 6:22 AM
جنھوں نے اللہ کی اِس کتاب کو
جھٹلا دیا اور اُن صحیفوں کو بھی جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا تھا۔ سو عنقریب جان لیں گے۔ جب اِن کی گردنوں میں طوق اور اِن کے پاؤں میں زنجیریں ہوں گی، گھسیٹے جائیں گے۔ یہ کھولتے ہوئے پانی میں، پھر آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔

سورہ المومن آیہ 70
January 6, 2026 at 3:50 PM
توانائی مقناطیسی ہوتی ہے اور خود اعتمادی حقیقت کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔
January 4, 2026 at 7:18 PM