Kamal Baloch
banner
kamalbaluch.bsky.social
Kamal Baloch
@kamalbaluch.bsky.social
Senior Joint Secretary @BNMovement_
Thebnm.org
Reposted by Kamal Baloch
November 22, 2025 at 4:55 AM
اپنی آوازوں کو مزید طاقتور بنانا ہوگا۔ یہ چیخیں ہر شخص کو لرزا دیتی ہیں، مگر ہمارے دلوں میں درد پیدا نہیں ہوتا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ درد اپنی انتہا کو پہنچ جائے، سب کو نگل جائے، اور ہم بس دیکھتے اور سوچتے رہ جائیں۔ سچ کہتے ہیں، تصویروں میں بھی ایک زبان ہوتی ہے۔

#ProduceWahidKamberBeforeCurt
November 8, 2025 at 9:13 AM
منان جان❤️تہی کمی باز ھست ۔۔
October 17, 2025 at 7:44 AM
‏ہڈاڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ،بیبو بلوچ اورگلزادی پر تشدد اور بیبو بلوچ کو ریاستی اداروں کی طرف سے جبری طور پر لے جانا، بلوچ قوم کے خلاف نفرت کی انتہا ہے۔ پاکستانی فوج کی بلوچوں کے لیے نفرت ہمیں ایک بڑا سبق دیتی ہے کہ ریاست پاکستان بلوچ قوم سے کس قدر نفرت کرتی ہے۔
‏#StopBalochGenocide‬⁩
April 23, 2025 at 8:11 PM
‏بلوچستان میں قابض پاکستان نے ریاست کے تمام اداروں کو بلوچوں کے خلاف ایک صفحے پر لا کھڑا کیا ہے، چاہے وہ عدلیہ ہو، فوج ہو، پارلیمنٹ ہو یا میڈیا، سب کے سب اپنی طاقت بلوچوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اس بات کا غماز ہے کہ ریاست بلوچ جدوجہد سے کتنی زیادہ خوفزدہ ہے۔
‏⁦‪#StopBalochGenocide‬⁩
April 22, 2025 at 4:49 PM
پاکستانی ریاست کا بلوچستان میں خوف واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ بلوچ قومی جدوجہد برائے آزادی اُس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں اب کوئی طاقت اسے بزورِ طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ جو لوگ ماضی میں صرف فوج پر تنقید کرتے تھے اور ریاستی اداروں کا حصہ رہے ہیں، آج وہ سب بلوچ جدوجہد کے خلاف ایک صف میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
April 16, 2025 at 8:11 PM
تاکبند ،
زْرمبش ۔
گچینی تاک ۔
شھمیر غلام محمد ءِ زند ءُ کرد
الم ایشائی بوان انت ۔۔

‏‪https://t.me/zrumbeshpub/36‬
April 11, 2025 at 1:14 PM
شہید غلام محمد بلوچ کرشماتی رہنما تھے، جنہوں نے اپنے علم و عمل سے بلوچ قومی تحریک آزادی کو وہ مقام تک پہنچایا جس کے لیے برسوں سے بلوچ قوم جنگ لڑ رہی ہے۔اگر میں یہ کہوں کہ انہوں نے پانچ سالوں میں وہ سب کچھ کردیا، جس کے لیے 1948 سے لے کر آج تک بلوچ قوم منتظر تھی تو یہ بےجا نہ ہوگا۔
April 9, 2025 at 3:53 PM
‏۲۷ مارچ ایک تاریخی حقیقت ہے جسے بلوچ قوم کبھی نہیں بولتی اور نہ ہی بولنے دیتی ہے جب تک ہم اپنی آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔ جس طرح پاکستانی فوج نے جبراً بلوچ سرزمین پر قبضہ کیا۔ اس قبضے کے خلاف بلوچ مزاحمت روزِ اول سے جاری ہے اور آج بھی جاری ہے۔ ہمارا عہد ہے کہ‪#27MarchBlackDay‬⁩
‏ ⁦‪#BalochistanCrisis‬⁩
March 28, 2025 at 2:55 AM
‏کمشنر کوئٹہ پاکستانی فوج کے جرائم کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ان جرائم میں خود ڈی سی کوئٹہ بھی براہ راست ملوث ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جتنے بھی جنگی جرائم میں فوج اور ایسے بیوروکریٹس ملوث ہیں، ان سب کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔ ان کے ہاتھ
‏⁦‪#StopBalochGencide‬⁩
March 22, 2025 at 5:39 PM
‏حالیہ دنوں میں کوئٹہ میں پاکستانی ریاست کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد بلوچستان میں ظلم و جبر کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں پاکستانی پولیس کے روپ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بچوں اور نوجوانوں کی ہلاکت ہوئی۔
March 21, 2025 at 10:20 PM
یونیٹڈ نیشنز (⁦‪#UN‬⁩) کے 58ویں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما ⁦‪@Niaz_Zehri‬⁩ نیاز زہری نے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خطاب کیا۔ بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچستان سمیت دنیا بھر میں بلوچ قومی آزادی اور بلوچستان میں پاکستانی جرائم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
March 21, 2025 at 10:02 AM
‏بلوچستان میں حالیہ دنوں میں 🇵🇰 کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے بعد بلوچوں کی اغوا نما گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔کوئٹہ سے بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹرالیاس بلوچ، اپنے بیٹے اور داماد سمیت،اور بیبرگ زہری،حمل بلوچ،بانک سعیدہ اوراس کی بہن اغوانما گرفتاریوں کا شکار ہو چکے ہیں
‏⁦‪#EndEnforcedDisappearances‬⁩
March 20, 2025 at 9:31 PM
‏کوئٹہ میں 🇵🇰 فوج کی جانب سے جبری گمشدگی کے شکار لواحقین پر تشدد اس بات کی واضح نشانی ہے کہ پاکستانی ریاست بلوچ قوم کے حقیقی فرزندوں سے کس حد تک نفرت کرتی ہے۔ ہمارے عورتوں اور بچوں پر تشدد ریاستی بوکھلاہٹ کی واضح علامت ہے۔ یاد رکھیں، جتنا زیادہ تمھارا جبر و تشدد ہوگا، اتنی ہی تمھارے دن کم ہوں گے۔
March 19, 2025 at 10:36 PM
The genocide of the Baloch has reached a point where being Baloch has become a crime, and the punishment for it is death.Pakistani forces kill us and throw our bodies in desolate areas or bury them as nameless individuals in cemeteries. State terrorism in
March 18, 2025 at 6:47 PM
Chairman Zahid Baloch and Asad Baloch were forcibly abducted and disappeared by the 🇵🇰 army and ISI on March 18, 2014, from the Satellite Town in Quetta. Zahid and Asad Baloch were student leaders and remain missing to this day, which is a grave violation of human rights. #EndEnforcedDisappearences
March 18, 2025 at 3:03 PM
‏بلوچستان میں پاکستانی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے، اور ہمارے بزرگوں اور بچوں کی زندگی بھی یہاں محفوظ نہیں۔ گزشتہ چند روز میں سیکڑوں بلوچوں کو جبراً پاکستانی فوج نے لاپتہ کر دیا ہے، اور ان میں سے کئی کو قتل کر کے پھینک دیا گیا ہے۔ ⁦‪#StopBalochGencide‬⁩
March 17, 2025 at 10:44 PM
‏بی ایس او کے سابق چیئرمین زاہد بلوچ کے بھائی شاہجان کرد کو ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے نال میں قتل کر دیا، جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ بلوچستان میں اجتماعی سزا کے تسلسل کی ایک اور مثال ہے۔ ⁦‪#StopBalochGencide‬⁩
March 15, 2025 at 10:04 AM
‏ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستانی فوج کے کالے کرتوتوں کو چھپا نہیں سکتی۔ یہ حقیقت پر مبنی ہے کہ بلوچ لاپتہ نہیں ہیں، بلکہ وہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہیں، جسے اغوا نما گرفتاری کہا جا سکتا ہے۔ تمہاری یہ سیاہ کرتوتیں اب دنیا کے سامنے آ چکی ہیں۔
‏⁦‪#EndEnforcedDisappearences‬⁩
March 14, 2025 at 3:25 PM
‏شہیدجی ایم بلوچ ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ بلوچ تحریک آزادی کے جہدکار پاکستانی ریاست اور اس کی فوج کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں ان کی دور اندیشی اور بصیرت نے اپنے نظریاتی دوستوں کے ساتھ مل کر بی این ایم جیسی انقلابی پارٹی کی بنیاد رکھی جو آج بلوچ قوم کی غلامی کے خلاف
March 10, 2025 at 10:54 AM
‏8 مارچ کے دن میں ان بہادر ماؤں کو یاد کرتےہیں۔ جنہوں نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو بلوچ وطن کی آزادی اور خوشحال مستقبل کے لیے قربان کیا ہے اور دنیا کی سب سے قیمتی چیز، یعنی اپنی اولاد کو وطن کی آزادی کے لیے فدا کر دیا۔ ان کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
March 8, 2025 at 5:49 PM
سیاست میں اخلاقیات کا ایک خاص دائرہ ہوتا ہے جسے سیاسی اخلاقیات کہا جاتا ہے۔ سیاسی اختلافات علمی بنیادوں پر ہوتے ہیں، جو اصولوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ جو لوگ اپنے ذہنوں میں بغض رکھتے ہیں، وہ منزل تک نہیں پہنچ سکتے، بلکہ ان کی منزل مزید دور ہوتی جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں قومی نقصان ہوتا ہے۔
February 27, 2025 at 8:00 PM
بلوچ قوم کی آنے والی نسل جو اپنی شناخت کے بارے میں شعور رکھتی ہے، اس کی واضح مثال یہ بچی ہے جو اس عمر میں مزاحمت اور جدوجہد کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ اب کوئی طاقت بلوچ کو اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔⁦‪#EndEnforcedDisappearences‬⁩ ⁦‪#StopBalochGenocid
February 26, 2025 at 6:19 AM
From various areas of occupied Balochistan,Pakistani forces have forcibly disappeared individuals in the past few days. This is the extreme of tyranny and oppression.Hundreds of Baloch people have been forcibly disappeared. Since March 27,1948,the Pakistani army has only seen oppression and cruelty.
February 25, 2025 at 2:54 PM
,,بلوچ قومپرستی کے بانی نواب یوسف عزیز مگسی نے کیا خوب کہا تھا ،،

"سرداروں اور نوابوں کو اب کچلنا چاہیے۔
ان سے سدھرنے کی امید فضول ہے۔"

(یوسف عزیز مگسی کا امین کھوسو کے نام خط
14 اگست 1933، کلات)
February 8, 2025 at 8:40 AM