ثقلین امجد
banner
saq124.bsky.social
ثقلین امجد
@saq124.bsky.social
جو ضربِ کلیمی نہیں رکھتا وہ ہُنر کیا
Reposted by ثقلین امجد
‏انا کو مار دیا اور تمہارے پاؤں پڑا
‏اب اس سے بڑھ کے تعلق کی لاج کیا رکھتا

‏عدیل عادی
January 24, 2025 at 7:12 PM
Reposted by ثقلین امجد
ہر ابتداء سے پہلے ہر انتہا کے بعد
ذاتِ نبی بلند ہے ذاتِ خدا کے بعد

دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتی ہوں مگر مصطفیٰ کے بعد

❤️صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ❤️
November 19, 2024 at 9:37 AM
Reposted by ثقلین امجد

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
﴿ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۝ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ۝ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ۝ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ۝ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ۝ ﴾
November 20, 2024 at 7:12 PM
Reposted by ثقلین امجد

ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ
سو گئی راستہ تک تک کے ہر اک راہ گزار
اجنبی خاک نے دھندلا دیئے قدموں کے سراغ
گل کرو شمعیں بڑھا دو مے و مینا و ایاغ
اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو

اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا

فیض احمد فیض
November 18, 2024 at 4:33 PM
Reposted by ثقلین امجد
رات کی آنکھ میں ہیں ہلکے گُلابی ڈورے
نیند سے پلکیں ہُوئی جاتی ہیں بھاری اُس کی

آج تو اُس پہ ٹھہرتی ہی نہ تھی آنکھ ذرا !
اُس کے جاتے ہی نظر مَیں نے اُتاری اُس کی

پروینؔ شاکر
November 18, 2024 at 5:02 PM
Reposted by ثقلین امجد
اتنا گہرا رنگ کہاں تھا رات کے میلے آنچل کا
یہ کس نے رو رو کے گگن میں اپنا کاجل گھول دیا

بیتے لمحے دھیان میں آ کر مجھ سے سوالی ہوتے ہیں
تو نے کس بنجر مٹی میں من کا امرت ڈول دیا

شکیب جلالی
November 18, 2024 at 5:08 PM