Sajjad Akbar
banner
sajjadakbar.bsky.social
Sajjad Akbar
@sajjadakbar.bsky.social
یا اللہ کریم ہمیں دین کی راہنمائی عطاء فرما سیدھے راستے پر چلا اور ہماری مشکلات کو آسان فرما۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرے تو (پہلے) اس سے اجازت لے۔“
[سلسله احاديث صحيحه1428]
November 30, 2025 at 4:38 AM
November 30, 2025 at 4:37 AM
November 30, 2025 at 4:33 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ایمان کے ستر دروازے ہیں جن میں سب سے نچلہ دروازہ راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا ہے اور سب سے اوپر دروازہ لاالہ الااللہ کہنا ہے (ترمذی2614)
November 30, 2025 at 4:31 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیا کرو ، دائیں ہاتھ سے کھایا کرو ، اور برتن میں وہاں سے کھایا کرو جو جگہ تجھے زیادہ نزدیک ھو
(بخاری 5376)
November 30, 2025 at 4:30 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لوگوں میں سب سے اچھا انسان وہ ہے جو دوسروں کا حق پوری طرح ادا کرے
(بخاری 2306)
November 30, 2025 at 4:29 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مریض کی عیادت کرنے والا واپس آنے تک جنت کے باغ میں رہتا ہے (مسلم 6552)
November 30, 2025 at 4:28 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے لیے باہر نکلے تو قبلہ رو ہو کر دعا کی۔ پھر اپنی چادر پلٹی اور دو رکعت نماز پڑھی۔ نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآت بلند آواز سے کی۔(بخاری 1024)
November 30, 2025 at 4:27 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش ہوتی دیکھتے تو یہ دعا کرتے «صيبا نافعا» اے اللہ! نفع بخشنے والی بارش برسا۔(بخاری 1032)
November 30, 2025 at 4:26 AM
جب تیز ہوا چلتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ڈر محسوس ہوتا تھا۔(بخاری 1034)
November 30, 2025 at 4:24 AM
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
‏ولیمہ کا وہ کھانا بدترین کھانا ہے جس کی طرف صرف مالداروں کو مدعو کیا جائے، اور محتاجوں (مساکین) کو نہ کھلایا جائے. اور جس نے ولیمہ کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا اس نے الله اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی.
(‏بخاری 5177)
November 30, 2025 at 4:23 AM
رسول الله ﷺ نے فرمایا:’’ مرد، مرد کا ستر نہ دیکھے اور عورت، عورت کا ستر نہ دیکھے۔ مرد، مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ ہو اور عورت، عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ ہو۔‘‘(مسلم338)
November 30, 2025 at 4:22 AM
نبی کریم ﷺ آیت سجدہ کی تلاوت اگر ہماری موجودگی میں کرتے تو آپ ﷺ کے ساتھ ہم بھی سجدہ کرتے تھے۔ اس وقت اتنا اژدھام ہو جاتا کہ سجدہ کے لیے پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی جس پر سجدہ کرنے والا سجدہ کر سکے۔(بخاری 1076)
November 30, 2025 at 4:18 AM
نبی کریم ﷺ (مکہ میں فتح مکہ کے موقع پر) انیس دن ٹھہرے اور برابر قصر کرتے رہے۔ اس لیے انیس دن کے سفر میں ہم بھی قصر کرتے رہتے ہیں اور اس سے اگر زیادہ ہو جائے تو پوری نماز پڑھتے ہیں۔ (بخاری 1080)
November 30, 2025 at 4:17 AM
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں۔ میں نے آپ کو سفر میں کبھی سنتیں پڑھتے نہیں دیکھا (بخاری 1101)
November 30, 2025 at 4:16 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
بلاشبہ اللہ پر حق ہے کہ دنیا میں جو چیز بھی ( تکبر کے ساتھ ) سر اونچا اٹھاتی ہے تو وہ اسے نیچا دکھا دیتا ہے ۔
(ابو داؤد 4803)
November 30, 2025 at 4:16 AM
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے خبر دی آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب سفر میں چلنے کی جلدی ہوتی تو آپ ﷺ مغرب کی نماز دیر سے پڑھتے یہاں تک کہ مغرب اور عشاء ایک ساتھ ملا کر پڑھتے۔(بخاری 1091)
November 30, 2025 at 4:15 AM
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ کسی خاتون کے لیے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتی ہو، جائز نہیں کہ ایک دن رات کا سفر بغیر کسی ذی رحم محرم کے کرے۔(بخاری 1088)
November 30, 2025 at 4:14 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ(مبالغہ نہ کرو) جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔
`میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔
(بخاری3445)
November 30, 2025 at 4:13 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ خود بیٹھ جائے۔ (بخاری 911)
November 6, 2025 at 3:48 AM
نبی کریم ﷺ نے فرمایا سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک قرار دینا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور قتل کرنا اور جھوٹ بولنا ہے۔
(مسلم260)
November 6, 2025 at 3:47 AM
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہود تم سے جنگ کریں گے اور تم انھیں اچھی طرح قتل کرو گے ، یہاں تک کہ پتھر کہے گا : اے مسلمان ! یہ یہودی ہے ، آگے بڑھ ، اس کو قتل کر ۔
(مسلم 7335)
November 6, 2025 at 3:45 AM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «اللهم ربنا ولك الحمد» کہو۔ کیونکہ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے کے ساتھ ہو گا، اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔(بخاری 796)
November 6, 2025 at 3:44 AM
نبی کریم ﷺ نے فرمایا سن لو بدن میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو گا سارا بدن درست ہو گا اور جہاں بگڑا سارا بدن بگڑ گیا۔ سن لو وہ ٹکڑا آدمی کا دل ہے۔(بخاری 52)
November 6, 2025 at 3:43 AM
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
ایک شخص راستے پر چلا جا رہا تھا ، اس نے راستے پر ایک کانٹے دار ٹہنی دیکھی تو اسے ( ایک طرف ) ہٹا دیا ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اس کا انعام دیا تو اس کی بخشش فرما دی ۔
(مسلم 6669)
November 6, 2025 at 3:36 AM