Murad Saeed
banner
muradsaeedptii.bsky.social
Murad Saeed
@muradsaeedptii.bsky.social
Pakistani. Insafian
ہوجائیں گے کیونکہ جو ایک بات یہ بھول رہے ہیں وہ یہ کہ یہ بنگال نہیں ہے ادھر سے راہِ فرار ممکن نہیں ہے اور یہ کہ اس بار ان کا تسلط بچانے کے لیے ملک نہیں ٹوٹے گا، ان خون آشام دردندوں کا غرور خاکستر ہوگا۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
میرے پاکستانیو!
‏آپ نے بہرطور صرف پاکستانی رہنا ہے۔ یہ آپ کو آپ کے مسلک اور فرقے یاد دلائیں گے۔ نسل اور اصل میں الجھائیں گے۔ لہجے اور زبان کو بنیاد بنائیں گے مگر جب تک آپ ایک جھنڈے تلے متحد رہیں گے یہ اپنے ناجائز قبضے کے لیے بھونڈی دلیلیں ہی گڑ سکیں گے اور بہت جلد اپنے گناہوں کے بوجھ سے غرقاب
December 3, 2024 at 9:04 PM
ان کے سہولتکاروں کے خونی کاروبار جو ملک میں مستقل سیکیوریٹی صورتحال سرگرم کرکے ہی ڈھکے رہتے ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک ہوجانا ہے۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
اور ایسے میں ظلم کا یہ نیا بازار جو پختونوں کی اتھنک پروفائلنگ کی بنیاد پر گرم کیا جارہا ہے اس کا مقصد تحریک انصاف کو کچلنے سے کہیں بڑا ہے۔ مگر اس کی وجہ ایک ہی ہے،یہ کانپ گئے ہیں آپ کو پاکستانی بنتا دیکھ کر۔ انہیں خوف ہے اس بات کا کہ اگر آپ ایسے ہی متحد رہے تو ان کی سیاستوں کی دکانیں تو بند ہونی ہی
December 3, 2024 at 9:04 PM
پشین میں بھی قبر پر انصاف کا پرچم پڑا ہے تو پختونخواہ میں بھی۔وہ جس کے آزاد ہونے کا زعم تھا اس مظفر آباد میں بھی۔ جہاں سے جنازہ نہیں اٹھا وہاں کا مکین لاپتہ ہے، جہاں لوٹ آیا اتنا ٹوٹا بکھرا اجڑا آیا کہ وہاں بھی سوگ کا سماں ہے، ملک بھر میں غم و غصہ پھیلا ہے
December 3, 2024 at 9:04 PM
ہمارے سامنے ہمارے اجڑے گھروں کی راکھ پر بیٹھ کر یہ نئی چنگاری بھڑکائی جارہی ہے۔ مگر جو بات یہ بھول رہے ہیں وہ یہ کہ یہ بنگال نہیں ہے کہ جہاں کل اِدھر تم اُدھر ہم کا نعرہ لگا کر راہِ فرار نکالا جاسکے گا۔
‏آج ڈی جی خان سے جنازہ اٹھا ہے تو اسلام آباد سے بھی۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
اور چونکہ ملک پر مسلط مافیہ کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں کہ انہوں نے نہتے شہریوں پر ⁧‫#گولی_کیوں_چلائ‬⁩ تو دوبارہ وہی کھیل گرم کیا جارہا ہے کیونکہ ہمیشہ سے ان کی طاقت کا جواز تقسیم میں پنہاں ہے۔ چاہے وہ سیاسی حکومت ہو یا ان کے غیر سیاسی ہینڈلرز۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
کچھ عرصہ بعد ہی آصف زرداری کے بغل بچے راؤ انوار کے ہاتھوں نقیب اللہ محسود کی شہادت نے ان تمام اندیشوں کو درست ثابت کیا جو اپنے خط میں بیان کیے تھے۔ آپ نے غور کیا کہ صفحۂ قرطاس پر کردار آج بھی وہی ہیں۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
فوجی عدالتوں کی دھمکیاں دینے والو نے اگر فوجی عدالتوں میں کسی کے کیسز چلانے ہیں تو ڈان لیکس والوں کے چلائیں۔ کچھ عرصہ سے سیاق و سباق سے ہٹا کر وہی کلپ فوجی عدالتوں کا جواز دینے کے لئے چلائی جارہی ہے)۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
(قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور وفاقی حکومت کے پختونوں کےحوالے سے عزائم کے اظہار اور ان کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو ملٹری کورٹس میں لے کر جانے کے بیانات کے متعلق مجھ سے سوال ہوا تو میں نے صحافی سے کہا کہ اپنے ملک کے شہریوں کے لیے آواز اٹھانے پر
December 3, 2024 at 9:04 PM
مگر بجائے مسئلے کی سنگینی کا ادراک کرنے کے وفاقی حکومت کےنمائندگان نے ہم سب کو دہشت گردوں کا سہولتکار قرار دے دیا اور ملٹری کورٹس میں لے جانے کے دبنگ بیانات دیے۔ اجلاس میں شامل پختون ممبران اسمبلی نے ان تقاریر پر احتجاج کیا اور اجلاس ملتوی ہوگیا۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
بطور ممبر قومی اسمبلی میں نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی کہ ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں کہ جن سے ملک میں لسانیت کی آگ بھڑک اٹھے اور قومی اتحاد تقسیم کی شعلوں کے نذر ہوجائے، مجھ سمیت اپوزیشن کے دیگر ارکان نے قومی اسمبلی میں بھی اس موضوع پر بات کی
December 3, 2024 at 9:04 PM
(ن لیگ کے سربراہ نواز شریف ان دنوں ڈان لیکس کی تحقیقات کی وجہ سے بھی زیر بحث تھے۔)
‏اسی اثناء میں راولپنڈی میں پولیس نے گھر میں گھس کر ایک بچے کو ماں کے سامنے تشدد کرکے ماردیا جب کہ لاہور میں دو پختون مزدوروں کو پولیس نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
اور مزدوروں کے لیے متعلقہ تھانوں میں اپنی رجسٹریشن کا حکم نامہ جاری ہوا، جو کہ ایک خطرناک کھیل کا آغاز تھا۔ انہی دنوں وزیر داخلہ پنجاب رانا ثناءاللہ نے یہ بیان بھی داغ دیا کہ پنجاب میں موجود پختون پاکٹس میں آپریشن کیا جائیگا۔ تب وفاق میں بھی ن لیگ کی حکومت ہونا اس بیان کو اور بھی خطرناک بناتا تھا۔
December 3, 2024 at 9:04 PM
کوئی اور لاحقہ لگا لیں اپنے نام کے ساتھ۔ پارٹی کو شہدا کے جنازوں، زخمیوں، پابند سلاسل ورکران اور ان کے اہل خانہ کا ساتھ دینے سے لے کر قانونی کاروائی، جمعہ کو یوم سیاہ منانے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نا جانے دینے کے حوالے سے مفصل پلان شئیر کیا جاچکا ہے۔
November 27, 2024 at 8:53 PM
میڈیا اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے جو کیا سوکیا آپ اپنے فون میں موجود ہر کانٹیکٹ کو ان مظالم کی تصاویر اور ثبوت بھیجیں۔ دنیا کو جھنجھوڑیں۔ پارٹی رہنماؤں سے بھی درخواست ہے اگر آپ اس ظلم پر کھل کر بات نہیں کرسکتے تو مہربانی کرکے ٹی وی چینلز پر ہماری ترجمانی کرنے نہ بیٹھیں
November 27, 2024 at 8:53 PM
فی الحال ہمارے شہدا، زخمی اور پابند سلاسل کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان ظالموں کا نقاب اتارنا ہماری اولین ترجیح ہے جنہوں نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خون سے ہولی کھیلی۔
November 27, 2024 at 8:53 PM
پارٹی کے عہدے تمغوں کیطرح سجا کر ذمہ داری سے کنی کترانے والوں کے تمغے اتریں گے اور ان کے سینوں پر لگیں گے جنہوں نے عمران خان کے نظریے کی کمان سنبھالی۔ اور یہ سلسلہ نیچے سے نہیں سب سے پہلے مرکز سے شروع ہوگا۔
November 27, 2024 at 8:53 PM
جب اُسے اِس کے کٹنے کی ضرورت ہوگی کسی کے کہنے کا انتظار نہیں کرونگا۔ جیسے میرے کارکن نے نہیں کیا)۔ نا میں کسی کمیٹی کا ممبر ہوں نہ میں نے کوئی عہدہ لیا ہے لیکن اپنا فرض پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہوں۔ باقی ہم خود احتسابی کریں گے اور بہت جلد کریں گے۔
November 27, 2024 at 8:53 PM
جو ہمارے علاوہ آئے تھے، جس ٹیم کے ساتھ آئے تھے، ٹیمیں اپنے کارکنان کو ٹریس کریں۔ رہی بات خود احتسابی کی تو میں موجود نہیں (کیوں نہیں کی لامعنی بحث کا یہ وقت نہیں ہے میرے لیڈر کو اس وقت میرا سر میرے کاندھوں پہ رہنا زیادہ ضروری لگتا ہے اس لیے نہیں ہوں۔
November 27, 2024 at 8:53 PM
ابھی بھی جو نوجوان فرنٹ سے لیڈ کررہے تھے یہ کام وہ کررہے ہیں۔ پارٹی کے ہر ذمہ دار فرد سے اس وقت صرف ایک گزارش ہے کہ جس علاقے کا بندہ غائب ہے، جو شہدا ہیں، زخمی ہیں ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ہم نے اپنے علاقوں کی لسٹیں بنائی تھیں۔ اپنے ایک ایک فرد کو ٹریس کررہے ہیں۔
November 27, 2024 at 8:53 PM
یزید کے پیروکارو نے جس بےدردی سے ان بے گناہوں کا خون بہایا ہے۔ اس خون کا رائیگاں جانا ہماری ہستیوں پر لعنت ہوگا۔
November 27, 2024 at 10:25 AM
ڈی چوک پر فائرنگ کے وقت محتاط اندازے کے مطابق بھی کم از کم دس ہزار افراد موجود تھے۔ یہ لوگ کوئی لاوارث نہیں تھے ہمارے ہاتھوں پر شمولیت کرنے والے ہماری آنکھوں کے سامنے بڑے ہونے والے نوجوان تھے۔ ہمارے بے لوث کارکن تھے جو ایک اچھے مستقبل کی امید لے کر نکلے تھے۔
November 27, 2024 at 10:25 AM