Muhammad Umar
banner
mumarmuavia.bsky.social
Muhammad Umar
@mumarmuavia.bsky.social
زندگی آمد برائے بندگی
زندگی بے بندگی شرمندگی
کتاب سے فائدہ اٹھانے کا پہلا مرحلہ اس کا مطالعہ کرنا ، پھر اس کے نوٹس لکھنا، اس کے بعد کسی قریبی، ذہین اور مخلص دوست کے ساتھ اس پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کرنا۔ اور آخری مرحلہ جو سب سے زیادہ لطف اندوز، سب سے زیادہ مفید ہے، وہ اس پر اپنے تاثرات محفوظ کرنا۔
April 25, 2025 at 7:32 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمامی احباب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک!
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت لمحات ہم سب کے لیے رحمت، برکت اور خوشیوں کا باعث بنائے۔
اللہ ہم سب کی عبادات و ریاضتیں قبول فرمائے اور ہمیں ایمان و تقویٰ کی دولت سے نوازے۔

عید کی خوشیاں مبارک ہوں!
#Eid2025
March 31, 2025 at 6:00 AM
فنافی اللہ کی تہہ میں بقاکارازمضمر ہے
جسے مرنا نہیں آتا اسے جینا نہیں آتا

22 فروری یوم شھادت
امیر غزیمت امام سنی انقلاب
February 22, 2025 at 6:50 AM
کرتے نہیں ہیں عشق میں محبوب سے سوال
‏جب کہہ دیا ہے جھـوم تو بس جھومتے رہـو

‏سیدھا نہیں یہ راستہ بل دار بھی نہیں
‏یہ تـو مـدارِ یار ہـے بس گھــــــومتے رہو
January 3, 2025 at 3:53 PM
دینِ اسلام کی ایک اہم تعلیم "مقصدیت" ہے، نبی کریم صلی الله علیه وسلم کی حدیثِ مبارک کے مطابق آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ بے مقصد کاموں اور باتوں کو چھوڑ دے۔

الله تعالیٰ ہمیں ان کاموں اور باتوں کی توفیق عطا فرمائے۔
December 25, 2024 at 2:27 PM
*`ذکر`*

ذکر نفل ہے لیکن یہ فرائض کو صحیح کرتا ہے۔ اس سے غفلت نہیں کرنی چاہئے۔
جب آدمی کام کاج سے فارغ ہوتو اللہ کی طرف متوجہ ہو۔
(حضرت ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم)

جب اللہ کی محبت دل میں آجاتی ہے تو غیر کی طرف التفات نہیں ہوتا۔

*(شوقِ فقیر ص 27)*
December 17, 2024 at 5:19 PM
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
حیاء اور کم گوئی ایمان کے دو شعبے ہیں
جبکہ فحش گوئی اور فضول گوئی نفاق کے دو شعبے ہیں۔

*(الترمذی)*
December 5, 2024 at 2:21 AM
نصیحت کا اصول

کسی کو نصیحت کرنی ہو
تو پہلے اسکی پانچ خوبیان اسکے سامنے بیان کرو
پھر اسکی ایک خامی بیان کرو

منقول
December 4, 2024 at 8:35 AM
*جو اللہ پـر بھروسہ کرتا ہے، اس پر نـہ غضب ہے، نـہ غربت، نـہ خسارہ، نـہ گمراہی، نـہ ذلت*
November 21, 2024 at 12:00 PM
ماؤں نے کیسے کیسے لعل قربان کیے ہیں
ہماری مائیں تو اپنے بچوں کی سردی بھی نہیں برداشت کرتیں
یقیناً یہی مائیں ہیں جن کے متعلق قرآن کہتا ہے
اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا-لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ
(یہی سچے مسلمان ہیں ان کے لیے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی
November 21, 2024 at 9:11 AM
امام سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ کی جیب میں ایک رقعہ ہوتا تھے جسے وہ بار بار دیکھتے رہتے تھے۔ ایک دن وہ ان سے گر گیا؛ لوگوں نے اسے اٹھا کر دیکھا تو اس میں لکھا تھا:

سفیان! اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کو یاد رکھنا!

(سیر سلف الصالحین، 1006)
November 21, 2024 at 1:00 AM
اگر عورتوں کو لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے کے مرد برے ہیں، تو انھیں چاہیے کہ وہ بطورِ ماں اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کریں۔

اور اگر مردوں کو لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے کی عورتیں بری ہیں، تو انھیں چاہیے کہ وہ بطورِ باپ اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کریں۔

ان شاءاللہ چند برسوں میں معاشرے میں بہتری آ جائے گی۔
November 20, 2024 at 4:49 PM
قاضی احمد بن بُدیل الکوفي الحنفي کو (ان کی عبادت و ریاضت کی وجہ سے) راھب الکوفة کہا جاتا تھا، جب انہیں قاضی مقرر کیا گیا تو کہنے لگے: "مجھے بڑھاپے میں رسوا کر دیا گیا."

(الجواھر المضیة فی طبقات الحنفیة ؛ ١/١٤٩)
November 20, 2024 at 1:31 PM
‏کتب فروش کو اپنا سامان چوری ہونے کا خوف نہیں ہوتا کیونکہ طالب علم چوری نہیں کرتے اور چور مطالعہ نہیں کرتے۔
- عربی کہاوت
November 20, 2024 at 1:28 PM
ابو القاسم بن الخیلی نے فرمایا کہ اکثر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل کی شہرت کی وجہ ان کی آزمائش ہے ( جو خلق قرآن کے مسئلہ میں انہیں پیش آئی ) لیکن حقیقت یہ نہیں ہے، امام احمد بن حنبل سے جب کوئی مسئلہ پوچھا جاتا تو ایسا معلوم ہوتا کہ سارے علوم ان کی نگاہوں کے سامنے ہیں ۔
November 20, 2024 at 1:27 PM
احمد دورقی فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل کو سنا وہ فرماتے تھے کہ ہم ایک حدیث کئی کئی اساتذہ سے سنتے ہیں پھر بھی اطمینان نہیں ہوتا تو جو شخص صرف ایک طریق سے حدیث لے اسے کیسے اطمینان ہو جاتا ہے؟
November 20, 2024 at 1:26 PM
مشاہدہ کی بنیاد پر زندگی گزارنا کفر کی بنیاد ہے۔ مومن غائب کی بنیاد پر زندگی گزارتا ہے۔

*(شوقِ فقیر ص 20)*
November 20, 2024 at 5:27 AM
مشاہدہ کی بنیاد پر زندگی گزارنا کفر کی بنیاد ہے۔ مومن غائب کی بنیاد پر زندگی گزارتا ہے۔

*(شوقِ فقیر ص 20)*
November 20, 2024 at 2:02 AM
تنہائی وہ وقت ہے یا تو انسان "اللہ" سے رجوع کرتا ہے یاں " شیطان" سے ۔۔ حقیقت انسان کی وہی ہوتی ہے جیسا وہ تنہائی میں ہوتا ہے۔🌸
November 20, 2024 at 12:54 AM
آج تنہائی کسی ہم دم دیریں کی طرح
کرنے آئی ہے مری ساقی گری شام ڈھلے
منتظر بیٹھے ہیں ہم دنوں کہ مہتاب ابھرے
اور ترا عکس جھلکنے لگے ہر سائے تلے

#فیض
November 20, 2024 at 12:50 AM
*ایسا دروازہ بنیں، جس سے خیر داخل ہو*
*اگر یہ ممکن نہیں تو وہ کھڑکی بنیں جس سے روشنی گزرے*
*اور اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو پھر ایسی دیوار بن جائیں جو تھکے ہووں کو سہارا دے.
November 19, 2024 at 8:30 AM
اقوالِ سلف صالحین:

”مومن کےلئے جو لذت اللہ رب العزت کے علم اور اس کے ذکر و عبادت میں ہے، وہ دنیا کی باقی تمام لذتوں سے بڑھ کر ہیں۔“

شيخ الإسلام ابن تیمیه رحمة الله علیه
(الصفدية: ٢٧٢/٢)
November 18, 2024 at 5:18 AM
حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتب بینی میں مبارک نیت...
November 18, 2024 at 3:39 AM
پہلے تو آئینے کی بہت سی مثالیں دیں
پھر توڑ کر بتایا کہ ایســـــــےالگ ہوئے

نعمان نذر نعمان
November 17, 2024 at 5:51 PM
زندگی آمد برائے بندگی
زندگی بے بندگی شرمندگی
November 17, 2024 at 5:38 PM