nouman mayo
imranlover625.bsky.social
nouman mayo
@imranlover625.bsky.social
اپنی تنخواہ میں سے ہر مہینے اپنے لیے کچھ نہ کچھ لازمی خریدا کریں کیونکہ اپ یہاں پہ صرف راشن پورا کرنے نہیں ائے بلکہ اپنی زندگی جینے کے لیے ائے ہیں#pakistan
August 1, 2025 at 5:47 AM
کبھی کبھی اچھے لوگوں سے بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ برے لوگ ہیں، بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ بھی انسان ہیں
August 1, 2025 at 5:46 AM
اپنے نفس کی حفاظت کیجئے ، ہر خواہش کو پورا کرنا اہم نہیں ہوتا۔
جب بات کریں کوشش کریں ایسا بولیں جو واقعی بامقصد ہو ، ورنہ خاموش رہنا بہتر ہے۔
July 2, 2025 at 4:08 AM
کچھ لوگوں کو مخلصی راس نہیں آتی وہ اپنے جیسوں میں جا کر ہی مطمئن ہوتے ہیں
April 29, 2025 at 5:23 AM
رشتے خوبصورت آواز ، اونچے مرتبے اور خوبصورت چہرے سے نہیں بنتے بلکہ خوبصورت دل اور نہ ٹوٹنے والے بھروسے سے بنتے ہیں۔
April 28, 2025 at 5:18 AM
صرف انسان ہونا کافی نہیں ہے انسان کے اندر انسانیت کا ہونا بھی ضروری ہے
April 27, 2025 at 5:35 AM
" کچھ مُردوں کو خواب میں دیکھا گیا تو انہوں نے کہا: ہمارے پاس ندامت و پشیمانی کے سوا کوئی شے نہیں، اور تمہارے پاس، غفلت و بے پروائی کے علاوہ کوئی چیز نہیں "
April 25, 2025 at 6:24 PM
فتح و نصرت کا مدار قلت و کثرت پر نہیں، مسلمانوں کو صرف اسی ایک چیز کا خیال رکھنا چاہیے یعنی اللّٰه تعالیٰ کی رضا، پھر کام میں لگ جانا چاہیے، مومن کبھی حقیقتاً ناکام ہوتا ہی نہیں۔
April 25, 2025 at 10:24 AM
سب سے کم ظرف انسان تو وہ ہوتا ہے جب تم سے اس کا دل بھر جائے تو وہ تمہاری ہی خوبیوں کی نفی اور تمہارے راز فاش کرے اور تمہارے اچھے برتاؤ کا انکار کر بیٹھے اور جو بات تم میں نہیں وہ لوگوں سے کہتا پھرے۔
April 24, 2025 at 5:01 AM
سب سے بڑا منافق اور بدبودار انسان وہ ہے جو آپ سے فائدہ بھی اٹھائے پھر آپ کی مخالفت بھی کرے
April 20, 2025 at 6:06 AM
اگر لوگ تم سے متاثر ہو رہے ہیں تو تکبر نہ کرو بلکہ شکر ادا کرو کہ اللہ نے تمہارے عیب چھپائے ہوئے ہیں۔
April 19, 2025 at 3:31 AM
آپ جتنے مرضی اچھے ہوں_
جو لوگ آپ کو غلط سمجھتے ہیں؛ وہ آپ کو غلط ہی سمجھیں گے کیونکہ نظر کا آپریشن ہو سکتا ہے لیکن نظریے کا نہیں
April 17, 2025 at 4:57 AM
یہ سمجھ داری ہم سب کو دیکھانی چاہیے کہ جب کوئی تکلیف میں : ہو یا کسی بھی غم سے گزر رہا ہو تو اسے نصیحتیں نہیں کرنی چاہیں بلکہ اپنے ساتھ اور اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہیے۔۔
April 16, 2025 at 4:22 AM
سائیڈ ایفیکٹ صرف دوائیوں ہی کے نہیں ہوتے رویوں اور الفاظوں کے بھی ہوتے ہیں
April 15, 2025 at 6:48 AM
عزت ایک ایسا انمول موتی ہے جسے آپ دوسروں میں جتنا تقسیم کریں گےآپ کو اتنا ہی وآپس ملے گا۔
April 14, 2025 at 5:22 AM
آپس کی رنجشوں کی سب سے بڑی وجہ یہ بدگمانی ہے کہ
جیسے میں خیال رکھتا ہوں دوسرا کیوں نہیں رکھتا جب بد گمانی پیدا ہو تو منفی سوچوں کی بجائے دوسروں کی اچھائی کے بارے میں سوچیں بدگمانی سے رشتے کمزور پڑ جاتے ہیں
April 13, 2025 at 6:55 AM
‏اگر تم اپنی پوری زندگی کوشش کے باوجود اُجالا نہ لاسکو...!!!
‏ "تو کوئی بات نہیں لیکن " اندھیروں" سے صلح نہ کرنا
April 12, 2025 at 3:33 AM
لوگوں کو اپنے پاس موجود ہر چیز کا مت بتایا کریں کیوں کہ ہر انسان کے بس کی بات نہیں کہ وہ خوشی ، سکون ،صحت اور نعمت دیکھ کر اچھی نیت کا مظاہرہ کر پائے۔
February 9, 2025 at 9:34 AM
اگر آپ ڈرائیور کو جانے بغیر ایک ٹرین، میں، بس میں پرسکون ہو کر بیٹھ سکتے ہیں، تو پھر اپنی زندگی میں کیوں پریشان ہوتے ہیں جس کو اللہ چلا رہا ہے۔
January 25, 2025 at 2:59 AM
دلوں پر راج ہمیشہ سچائی کرتی ہے دکھاوے نہیں، جہاں بھی رہیں مخلص رہیں
January 20, 2025 at 3:37 AM
🥀
_عورت میں حیا ایسی ہونی چاہیے کہ وہ کسی شخص کے دل میں غلط خیال پیدا نہ ہونے دے۔۔۔۔۔_
_اور یہ حیا صرف حجاب سے حاصل نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔_
_بلکہ یہ آپ کی زبان، آنکھیں، دل سوچ فکر سے بھی جھلکنی چاہیئے۔۔۔۔۔ یعنی آپ کا ہر انداز فتنے سے دور کرنے والا ہو۔۔۔۔۔_
January 15, 2025 at 9:14 AM
ڈلیٹ کرتے رہیے اپنی زندگی سے کچھ لہجوں کو, کچھ باتوں کو ، کچھ یادوں کو, کچھ نامناسب رویوں کو ,ورنہ آپ ہینگ ہو جائیں گے
January 13, 2025 at 5:21 AM
جس خاص کے لیے آپ خاص نہیں۔۔۔
اسے عام کیجیے ، قصہ تمام کیجیے ۔۔۔✨
January 11, 2025 at 9:21 PM
January 11, 2025 at 7:33 AM
اکثر لوگ کہتے ہیں ہم سے غلط بات برداشت نہیں ہوتی...حالانکہ غلط بات برداشت کرنا ہی تو صبر ہے...صحیح بات برداشت نہیں کی جاتی...بلکہ تسلیم کی جاتی ہے...!!!
January 11, 2025 at 4:32 AM