Dr. Ishrat Ul Ebad Khan
banner
drishratulebad.bsky.social
Dr. Ishrat Ul Ebad Khan
@drishratulebad.bsky.social
Dr. Ishrat Ul Ebad Khan - Nishan-e-Imtiaz. Youngest and longest-serving Governor of Sindh (2002-2016).
یہ کامیاب کارروائیاں ہمارے قومی عزم، عزمِ استحکام اور امن کے لیے غیر متزلزل وابستگی کی روشن مثال ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد کسی بھی قیمت پر جاری رہے گی۔
January 30, 2026 at 12:16 PM
اس سانحے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داران کے تعین اور فائر سیفٹی قوانین پر سخت عملدرآمد ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔
January 17, 2026 at 10:28 PM
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور مسلم اُمہ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے۔ شبِ معراج ہمیں ایمان، صبر اور اجتماعی فلاح کے راستے پر گامزن رہنے کا پیغام دیتی ہے۔
January 16, 2026 at 2:55 PM
یہ کارروائیاں ریاستی رٹ کے مضبوط نفاذ، عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کی واضح علامت ہیں۔ قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی۔
January 16, 2026 at 2:21 PM
یہ مشق ہر صورت پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔
January 10, 2026 at 12:58 PM
دعا ہے کہ آنے والا سال مزید استحکام، ترقی اور خوشحالی لے کر آئے۔
آمین۔
December 31, 2025 at 7:27 PM
سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
پاکستان زندہ باد
December 29, 2025 at 2:19 PM
انہوں نے جدوجہد کو قانون، اختلاف کو دلیل اور اقتدار کو ذمہ داری کے ساتھ جوڑ کر ایک باوقار ریاست کی بنیاد رکھی۔

قائداعظم محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ پاکستان کی فکری، اخلاقی اور ریاستی روح ہیں، اور ان کا اصل خراجِ عقیدت انہی اصولوں کی پاسداری میں ہے جن پر پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔
December 24, 2025 at 7:53 PM
مجھے پورا اعتماد ہے کہ عارف حبیب کنسورشیم اپنی تجربہ کار قیادت، ادارہ جاتی صلاحیت اور طویل المدتی وژن کے ذریعے قومی ایئرلائن کو اس کے شایانِ شان مقام پر واپس لانےمیں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
December 24, 2025 at 4:58 PM
یہ فیصلہ قومی ایئرلائن کی بحالی، شفاف اور پیشہ ورانہ نظم و نسق کے فروغ، مسافروں کے اعتماد کی واپسی اور قومی معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم اور بروقت قدم ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز محض ایک ادارہ نہیں بلکہ قومی تشخص اور وقار کی علامت ہے۔
December 24, 2025 at 4:58 PM
دہشت گردی کے خلاف ریاست کا عزم غیر متزلزل ہے اور ذمہ دار عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔
December 23, 2025 at 10:27 AM