Dr. Ishrat Ul Ebad Khan
banner
drishratulebad.bsky.social
Dr. Ishrat Ul Ebad Khan
@drishratulebad.bsky.social
Dr. Ishrat Ul Ebad Khan - Nishan-e-Imtiaz. Youngest and longest-serving Governor of Sindh (2002-2016).
‏سیکیورٹی فورسز کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے بلوچستان میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 41 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے موقع پر ہی تباہ کیا۔
January 30, 2026 at 12:16 PM
‏قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح پر میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 22 رنز سے کامیابی سیریز کا مثبت آغاز ہے۔ میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان خوش آمدید کہتا ہوں اور سیریز کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

I congratulate Team Pakistan on the opening T20 match win at Gaddafi Stadium.
January 29, 2026 at 7:41 PM
کراچی میں شاپنگ مال کی آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
January 17, 2026 at 10:28 PM
شبِ معراج کے بابرکت موقع پر میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کریں۔
January 16, 2026 at 2:55 PM
‏خیبر پختونخوا کے علاقوں بنوں اور کرم میں کامیاب کارروائیوں پر میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جرات مندانہ اور مؤثر کارکردگی کو سراہتا ہوں اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جن کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے وابستہ متعدد دہشتگرد انجام کو پہنچے۔
January 16, 2026 at 2:21 PM
شمالی بحیرۂ عرب میں ایل وائی 80 این سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے، لوئٹرنگ میونیشن کے مؤثر استعمال اور بغیر عملے کی سطحی کشتی کے کامیاب ٹرائلز پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
January 10, 2026 at 12:58 PM
شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کے خاتمے پر ہماری سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہتا ہوں۔ یہ کامیابی عزمِ استحکام کے تحت پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
January 10, 2026 at 12:25 PM
‏پاکستان نئے سال میں عزم و حوصلے کے ساتھ نئی امیدوں کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے معاشی مشکلات سے نکل کر قوم نے یہ ثابت کیا کہ اتحاد اور مضبوط ارادے ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔ معاشی بحالی سے لے کر مرکۂ حق جیسی عظیم فتح تک، پاکستان نے اپنی خودمختاری اور وقار کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔
December 31, 2025 at 7:27 PM
‏ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جس میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ میجر عدیل زمان نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے جرأت، وقار اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پایا۔ 🇵🇰
December 29, 2025 at 2:19 PM
ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی قومی معاشی اداروں کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
December 27, 2025 at 5:23 PM
‏آج میں قائداعظم محمد علی جناح کی 149ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی غیر متزلزل قیادت، اصولوں پر مبنی سیاست اور ریاستی فہم نے ایک منتشر قوم کو واضح مقصد، مضبوط سمت اور قومی وقار عطا کیا۔
December 24, 2025 at 7:53 PM
‏مہاجر شناخت قربانی، ہجرت اور استقامت کی علامت ہے اور پاکستان کے قومی تشخص کا لازمی حصہ ہے۔ جس طرح سندھی، پنجابی، بلوچ، پشتون اور دیگر تمام ثقافتیں ہمارے معاشرے کو مضبوط بناتی ہیں، اسی طرح برداشت، باہمی احترام اور ہم آہنگی ہی پاکستان کے استحکام، یکجہتی اور ترقی کی ضمانت ہے۔ مہاجر کلچر ڈے مبارک
December 24, 2025 at 7:48 PM
‏دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسیحی بھائیوں، بہنوں اور خاندانوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں۔
خصوصی نیک تمنائیں پاکستان میں رہنے والے مسیحی بھائی بہنوں اور خاندانوں کے لیے۔
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت موقع آپ سب کے لیے خوشیوں، امن، محبت اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ آپ کی زندگیاں سکون اور برکتوں سے بھر دے
December 24, 2025 at 7:19 PM
‏ریاستی سطح پر جاری اصلاحات اور قومی مفاد کے تناظر میں، میں عارف حبیب کنسورشیم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 75 فیصد حصص کے حصول پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
December 24, 2025 at 4:58 PM
‏ضلع کرک میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی قوم کے امن اور ریاستی رٹ کے تحفظ کی علامت ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی استقامت اور عزم کا ثبوت ہیں۔
December 23, 2025 at 10:27 AM
میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو ایشین کرکٹ کونسل مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ کارکردگی ہمارے نوجوان کرکٹرز کی محنت، نظم و ضبط اور مستقبل کے لیے حوصلہ افزا صلاحیتوں کی عکاس ہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
December 21, 2025 at 7:37 PM
‏باجوڑ میں پولیو ٹیم پر ہونے والی بزدلانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ پولیو کے خاتمے کے لیے فرائض انجام دینے والوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور ریاست دونوں پر حملہ ہے۔
December 16, 2025 at 6:52 PM
‏إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
December 16, 2025 at 12:59 PM
‏سانحۂ اے پی ایس پشاور کو گیارہ برس گزر چکے ہیں، مگر اس کا دکھ آج بھی پوری قوم کے دلوں میں پوری شدت سے زندہ ہے۔ معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت نے پاکستان کی تاریخ پر ایک ایسا گہرا نقش چھوڑا جو کبھی ماند نہیں پڑ سکتا۔ میں شہداء کے اہلِ خانہ کے صبر، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،
December 15, 2025 at 9:51 PM
Dr. Ishrat Ul Ebad Khan has congratulated the Pakistan Navy on its successful operational achievement demonstrated during the live weapon firing of the FM-90(N) ER Surface to Air Missile in the North Arabian Sea.
December 15, 2025 at 2:45 PM
‏سڈنی آسٹریلیا بانڈی بیچ میں ہونے والے افسوسناک دہشت گرد فائرنگ کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
December 15, 2025 at 1:05 AM
I congratulate Pakistani stuntman Sultan Muhammad Golden on setting two world records in Quetta.
December 13, 2025 at 3:44 PM
پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کسی سازش نہیں بلکہ اپنی ریاست مخالف بیانیہ سازی اور فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان (نشانِ امتیاز)
December 7, 2025 at 6:59 PM
‏خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت ہماری سیکیورٹی فورسز کی جرات، مہارت اور بروقت حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ میں ان آپریشنز میں حصہ لینے والے تمام جوانوں اور افسران کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
December 6, 2025 at 1:09 PM
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرتُ العباد خان (نشانِ امتیاز) نے میجر شبیر شریف شہید کی ۵۴ ویں برسی پر کہا کہ ان کی بے خوف قیادت اور غیر معمولی بہادری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ 1971 کی جنگ میں ان کا کردار پاکستان کے دفاعی عزم کی نمایاں علامت رہا۔
December 6, 2025 at 7:20 AM