Maju Writes
banner
beingmajidmalik.bsky.social
Maju Writes
@beingmajidmalik.bsky.social
Here You'll get a lot of funny lateefy, Poetry and philosophical quotes.
So stay connected with me to get laughter, motivation and charm of poetry 💖.
" اللّہ تعالیٰ نے رزق کو سخاوت میں رکھا ہوا ہے اور لوگ اسے محنت میں ڈھونڈتے ہیں".
July 9, 2025 at 3:00 PM
ہمارے رب تعالیٰ کو یہ فقرہ بڑا ہی پسند ہے،
" یا اللّہ! غلطی ہو گئی ، معافی دے دے ، آئندہ غلطی نہیں کروں گا ".
July 9, 2025 at 2:59 PM
انمول ✨
کسی نے ایک سیانے سے پوچھا،
حضرت! مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میرا اللّہ مجھ سے کتنا راضی ہے ؟
تو حضرت نے جواب دیا ، جتنا تم اللّہ سے راضی ہو اتنا اللّہ بھی تم سے راضی ہے ۔ اب تم خود غور کرو کہ کہیں خالق کا گلہ مخلوق سے اور مخلوق کا گلہ خالق سے تو نہیں کرتے ۔
July 7, 2025 at 6:55 PM
ایک ambitious اور progressive انسان کے لیے خواب بالکل آکسیجن کی طرح ہوتے ہیں ۔
خوابوں کا تعبیر ہونا ناں ہونا الگ بات ہے ، اگر زندگی میں خواب ناں ہوں تو جیسے آکسیجن کے بغیر زندگی نہیں ہوتی ویسے خوابوں کے بغیر بھی زندگی نہیں ہوتی۔
✍️
July 7, 2025 at 6:37 PM
جنہوں نے قربان کیا ہوتا ہے ، صرف وہی چیزوں کی اہمیت جانتے ہیں ۔
اور
جنہوں نے قربان کیا ہوتا ہے ، وہی لگاؤ سے ڈرتے ہیں کہ کھو دینا کتنا جان لیوا ہوتا ہے۔
✍️
July 7, 2025 at 6:36 PM
پہلے بیچتے تھے تو کمائی ہوتی تھی ، اب بکتے ہیں تو کمائی ہوتی ہے ۔
✍️
July 7, 2025 at 6:35 PM
ذہنی سکون کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا اٹھنا بیٹھنا ایسے لوگوں کے ساتھ ہو جو آپ کے ہم خیال ہوں ، آپ کی باتوں سے اتفاق رکھتے ہوں ۔
اگر ایسا نہیں تو لوگوں کے ساتھ بحث محض ذہنی الجھن اور بے سکونی ہے۔
✍️
July 4, 2025 at 5:04 PM
ہماری زندگی ہماری کہانی ہے جو ہم نے خود لکھنی ہے ۔
جب خود ہی کہانی لکھنی ہے تو کہانی بے مثال ہونی چاہیئے ۔ کہانی ایسی ہونی چاہیئے کہ جب وہ کہانی بیان ہو رہی ہو تو وہ کہانی سنانے والا نہیں بلکہ وہ کہانی بولے کہ کس کی کہانی سنائی جا رہی ہے۔
✍️
July 4, 2025 at 5:03 PM
یاد رکھنا، کبھی محبت ، خلوص اور دوستی میں رنگ ناں بدلنا ۔
کیونکہ جب جب پتے رنگ بدلتے ہیں تو وہ اپنے مسکن کے نہیں رہتے، شاخوں سے جدا ہو جاتے ہیں اور سیدھا زمین پہ گرتے ہیں ۔
✍️
June 26, 2025 at 1:54 PM
ہم جو واٹس ایپ سٹوری لگا کے ہر تھوڑی دیر بعد چیک کرتے ہیں کہ کس کس نے سٹوری دیکھ لی ہے،
ہم اگر محض تین چار دن سٹوری لگانا چھوڑ دیں اور دوسروں کی سٹوری سین نہ کریں تو یقین جانیں کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
کوئی پرسنلی میسج کر کے یہ جاننے کی زحمت نہیں کرتا کہ ہم زندہ ہیں بھی یا مر گئے ۔
✍️
June 26, 2025 at 11:30 AM
ہائے افسوس کرائے کے مکانوں والے۔۔۔
خدشہ کوچ سے گملے بھی نہیں رکھ پاتے۔۔۔
June 24, 2025 at 10:03 AM
مر ہر کوئی جاتا ہے ،
مگر جیتا کوئی کوئی ہے۔
سو انسان کو جینا آنا چاہیے ۔
June 23, 2025 at 5:52 PM
ہم نیند کے شوقین نہیں فراز
کچھ خواب نہ دیکھیں تو گزارا نہیں ہوتا
❤️
June 23, 2025 at 5:50 PM
یہ بھی نہیں کہ آپ کو میں جانتا نہیں
یہ بھی نہیں کہ پرائے کا مطلب نہیں پتا

تم نے ہماری چائے کی دعوت کو رد کیا
تم کو ہماری چائے کا مطلب نہیں پتا
June 18, 2025 at 5:09 PM
اپنی چیزوں کو کوئی نہیں سنبھالتا ، اپنی چیزیں سبھی عیبوں سے پاک ہوتی ہیں ۔
بیٹا اگر ماں باپ یا خاندان کے خلاف جا کر کچھ کرے تو پرائے گھر سے آئی بہو نے پٹیاں پڑھائی ہیں۔
ارے بھئی آپ کا بیٹا کوئی دودھ پیتا بچہ ہے جسے کوئی بھی کچھ بھی پڑھائے گا اور وہ پڑھ لے گا ۔
✍️
May 17, 2025 at 7:36 PM
صرف ہماری دنیا ہی ہماری آخرت کی کھیتی ہے۔
ہماری دنیا ہمارا اور ہمارے رب کا معاملہ ہے ۔
مگر جو ہم دوسروں کی دنیا کی کھیتی میں چھیڑ خانی کرکے فسادی بیج بوتے ہیں ، ان کا ذائقہ ہمیں بھی اسی دنیا میں ہی چکھنا پڑتا ہے ۔
✍️
May 17, 2025 at 7:23 PM
ہماری بھوک کا علم صرف ہمیں ہوتا ہے یا ہمارے رب کو ،
ہم رات کو اکیلے کمرے میں روتے ہیں وہ تکلیف بھی ہم ہی جانتے ہیں اور ہمارا رب،
مگر پھر بھی ہر بار ہم کچھ کرنے سے پہلے خود سے انجان لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں کہ ،
" لوگ کیا کہیں گے ؟"
ہم ــــ ہم کم عقل لوگ سچ میں قابلِ ترس اور واجب المحبت لوگ ہیں ۔
✍️
May 17, 2025 at 7:19 PM
اعمال کے نتائج بھگتنے ہی پڑتے ہیں ۔
ہمارے اعمال کی فصل ہماری زندگی کی واحد فصل ہے ، جو ہم اپنی مرضی سے بوتے ہیں اور پھر اس کی دیکھ بھال کی فکر سے بے نیاز رہتے ہیں۔ کیڑا لگنے کی فکر نہ کسی نقصان کی اور نہ اس بات کی فکر کہ جو فصل بوئی جاتی ہے وہ کاٹی بھی جاتی ہے۔
اور ایک دن ہم یہ فصل بھی کاٹتے ہیں ۔
✍️
May 17, 2025 at 7:11 PM
آپ کو آپ کے رب نے بہت ہی کمال بنایا ہے۔
جب کبھی لوگ حسد یا حقارت سے آپ کے اندر عیب تلاش کر کے آپ کی تزلیل کریں تو ان سب باتوں کو نظر انداز کر کے خود کو اس انداز میں تسلی دیا کریں کہ آپ اپنے رب کی تخلیق ہیں۔ یہ سب لوگ غلط ہیں مگر آپ کے رب کی تخلیق میں کوئی نقص نہیں ہو سکتا۔ آپ سچ میں بہت کمال ہیں۔
✍️
May 15, 2025 at 3:11 PM
یقین کریں وقت کے وہ لمحے بہت انمول ہوتے ہیں
جب آپ اکیلے ہوتے ہیں۔
When you aren't surrounded by Fake people.
تب آپ خود کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ آپ خود سے ملتے ہیں اور خود کے بارے میں جانتے ہیں اور خود سے ہی محبت کرتے ہیں۔ تب آپ کو ہر چیز خوبصورت لگتی ہے ۔ اور خود کے ساتھ کچھ خوش قسمتوں کو خدا مل جاتا ہے۔
May 15, 2025 at 3:01 PM
بعض دفعہ Sorry کہنا بھی کافی نہیں ہوتا ۔
بعض دفعہ بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
بعض دفعہ دل ایسے ٹوٹ جاتا ہے کہ دوبارہ جڑنے کے قابل نہیں رہتا۔
بعض دفعہ ہمارا Sorry بھی قبولیت کے قابل نہیں ہوتا۔
بعض دفعہ ہمارا Sorry قبول تو کر لیا جاتا ہے، مگر ہماری وجہ سے ٹوٹے دل سے ہمارے لیے خلش نہیں جاتی۔
Maju Writes✍️
May 13, 2025 at 7:38 PM
زندگی میں ہمیں کچھ لوگوں سے نفرت نہیں ہوتی ،
بس ان کی کچھ باتیں سوچ کر انہیں محبت دینا مشکل ہو جاتا ہے ۔💯
Maju Writes ✍️
May 13, 2025 at 2:57 PM
ہر مومن مسلمان ہوتا ہے،
مگر ہر مسلمان مومن نہیں ہوتا 💯
May 13, 2025 at 1:07 PM
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
آمین
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
May 10, 2025 at 8:09 PM
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
May 10, 2025 at 8:09 PM