Asjad Bukhari
asjadbukhari.bsky.social
Asjad Bukhari
@asjadbukhari.bsky.social
We are what we repeatedly do…
یہ ہے پاکستان کو مسلسل فساد اور ہیجان کی حالت میں رکھنے والے شخص کا سچ اور سیاسی ضمیر ۔
نہیں معلوم اس شخص کو کون سمجھا سکتا ہے کے اس طرح کے حربوں سے وہ خود کو بھی اور ملک کو بھی مزید تباہی میں دھکیل رہا ہے۔ اور سیاست مزید کمزور ہورہی ہے اور “ڈینجرس ڈفرز” کا ہائی برڈ نظام مضبوط🤔
November 27, 2024 at 6:49 PM
نیچے تصویر دیکھیں لاشیں گرنے کے المناک مناظر ایسے ہوتے ہیں🥲 پہلے دھماکے (کراچی، کارساز) پر عمران خان کا بیان ریکارڈ پر ہے ، اسکی ذمہ داری انہوں نے بے نظیر پر ڈال دی کے جس پر حملہ ہوا وہی ذمہ دار ہے🥲 اور پھر جب دوسرے حملے میں بی بی کی شہادت ہوگئی تو پھر بھی اس شخص (عمران خان) نے تعزیت تک نہ کی۰
November 27, 2024 at 6:49 PM
آپ نے انہی جرنیلوں کی طاقت پر 126 دن کا دھرنا دیا تھا، اور 2018 میں دھاندھلی سے وزیراعظم بنے تھے، کیا آپکو اس پر ندامت ہے؟ اور آج بھی آپ اپنے سیاسی مخالفین کو چور ڈاکو سے کم گالی نہیں دیتے اور جرنیلوں سے بات چیت کرنے کے لئے منت کرتے ہیں تو ایسے میں سیاست کیسے مضبوط ہوگی؟
November 27, 2024 at 6:49 PM
لیکن آپ سیاسی احتجاج کے بہانے ملک کے کیپیٹل پر باربار حملہ کریں گے، فورسز کے لوگوں کا قتل کریں گے تو ریاست پر جنکا کنٹرول ہے وہ طاقت سے ہی جواب دیں گے🤔 آپ اس وقت پاپولر لیڈر ہیں، سیاست کریں اور سیاستدانوں سے پارلیمنٹ میں مکالمہ کریں، تاکہ سول کی سیاست مضبوط ہو اور جرنیلوں کی سیاست کمزور۔
November 27, 2024 at 6:49 PM
پیچھے کارکنوں کو بغیر راہنمائی کے اکیلے چھوڑنے والے اب کہتے ہیں ہمارے سینکڑوں کارکنوں کی لاشیں ڈی چوک میں گرادی گئیں ہیں🤔
یقینا فورسز نے آنسو گیس، ربڑ بلٹ وغیرہ کا استعمال کیا ہے۔ جس سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، ایک دو بد نصیب احتجاجی دھکم پیل میں جان سے بھی گذر گئے ہونگے، جو کے بہت افسوسناک ہے
November 27, 2024 at 6:49 PM
بشرہ بی بی ، اور علی امین گنڈا پور نے اپنے لیڈر کے حکم پر کارکنوں کو جذباتی کیا اور جب کارکن ڈی چوک پہنچ گئے تو ان لیڈران نے کسی حکمت یا کسی فون کے جواب میں اپنے کنٹینر کی بتیاں بجھا کر ساونڈ سسٹم آف کرکے کنٹینر کو آگ لگانے کا حکم دیا اور کارکنوں کو بتائے بغیر نکل گئے
November 27, 2024 at 6:49 PM