aniqnaji.bsky.social
@aniqnaji.bsky.social
‏یہ بیانات صرف پاکستان میں نہیں پڑھے جا رہے، ان کو عرب دنیا بھی پڑھتی ہے، مالیاتی ادارے بھی، یورپ بھی، چین اور بھارت بھی۔
‏اب اس حکومت پر کون اعتبار کرے گا اور کون سرمایہ کاری کی بات کرے گا ؟
‏یہ حکومت اب جنازہ ہے، بہتر ہے اسے دفن کر کے انتخابات کروا دیے جائیں۔
December 25, 2024 at 5:26 AM
‏نواز شریف صاحب کو سالگرہ بہت مبارک۔ وہ سیاست میں تبرک کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہیں یاد ہو گا کہ لندن میں وہ کس قدر بھرپور توانائی رکھتے تھے۔ اخلاقی قوت سے مالامال تھے۔
‏ان دنوں وہ مجھے شفقت سے سکھایا کرتے کہ آدمی کو کبھی اپنی جگہ سے ہلنا نہیں چاہئیے، میں مان گیا، وہ بھول گئے۔
December 25, 2024 at 5:07 AM
‏خاکسار تحریک کے بارے میں پڑھیں ( جس کا نام اب کوئی شاید ہی جانتا ہو )۔ بہت مضبوط آواز اٹھی تھی اور اس کے بیلچہ کارکنان 4 سے 9 لاکھ تک بتائے جاتے تھے۔
‏انتہائی خلوص سے اٹھے، بڑی طاقت بنے لیکن خواب و خیال کو حقیقت سے ٹکرا دیا اور ضائع ہو گئے۔
‏پی ٹی آئی،اسی رستے پر چل رہی ہے۔
December 3, 2024 at 5:12 AM