ترجمان ⚔️
afzaal.bsky.social
ترجمان ⚔️
@afzaal.bsky.social
مجھے اُس سے محبت ہے، کہ اُس نے دار کے ماتھے پہ زخمی انگلیوں سے زندگی کا نام لکھ کر، اپنے ہونے کا بھرم رکھا، کہ اُس نے عہد کے سارے اندھیرے چیر کر سچ کے سویرے میں قدم رکھا۔
یہ عمر کے ہیں تجربے ، یہ پل کے فیصلے نہیں
ہوا کا رخ جدھر کا ہے اسی طرف چلا کریں

#سہیل_ثاقب
November 25, 2024 at 8:31 AM
کیوں رذم گاہِ شوق میں سکوت ہی سکوت ہے
جو شور ہے اٹھا کرے ، جو تیر ہیں چلا کریں

یہ جگنووں کی رونقیں تو ایک پل کا کھیل ہے
ملا ہے حکم ہر طرف حویلیاں سجا کریں

قلم کی نوک پر فقط ہیں رنجشیں ہی رنجشیں
تو پھر عزیز ساتھیو محبتوں کا کیا کریں

+
November 25, 2024 at 8:30 AM
ہما آپ نے یہاں آکر بھی کاروائیاں جاری رکھیں 🤣
November 22, 2024 at 8:38 AM
لفظ کا ملانا بھی
لفظ کا ملانا ہے
لفظ کے ملانے سے
لفظ تو نہیں ملتے
لفظ لفظ ہوتے ہیں
لفظ دل نہیں ہوتے
اور یہ بڑا دکھ ہے
#زویا_شیخ
November 22, 2024 at 8:35 AM
رائگاں طریقے پہ
رائگان کچھ بچے
رائگانی کے نغمے
رائگاں بناتے ہیں
رائگاں ہی رہتے ہیں
اور یہ بڑا دکھ ہے

جسم کے مراحل میں
جسم کی ہی رحلت ہے
جسم کی خرابی میں
جسم ہی خرابی ہے
جسم خود خرابی ہے
اور یہ بڑا دکھ ہے

+
November 22, 2024 at 8:35 AM
درد کی رفاقت میں
درد کی امامت ہے
درد کی نظامت ہے
درد کی کہانی میں
درد ہی کہانی ہے
اور یہ بڑا دکھ ہے

راستوں کی خواہش میں
راستے ہی کھوتے ہیں
راستوں کا رستہ بھی
راستے بتاتے ہیں
راستے ہی رستوں کو
راستوں پہ لاتے ہیں
اور یہ بڑا دکھ ہے

+
November 22, 2024 at 8:34 AM
من چلی سی اک لڑکی
من چلی محبت میں
من چلی نہیں کرتی
من چلی اگر کرتی
من چلی چلی جاتی
اور یہ بڑا دکھ ہے

رتجگے جگاتے ہیں
رتجگے نہیں جگتے
رتجگوں کی قسمت میں
رتجگوں کا ہونا بھی
رتجگا نہیں ہوتا
اور یہ بڑا دکھ ہے

+
November 22, 2024 at 8:33 AM
مرے نصیب میں لکھّی ہے زویا تنہائی
میں ایسا نور ہوں جس کے قریب حالہ نہیں
#زویا_شیخ
November 22, 2024 at 6:33 AM
ضرور اس نے ستاروں کی بات مانی ہے
وگرنہ جسم وہ، کپڑے بدلنے والا نہیں

مجھے ہی اس کی طرف رخت باندھنا ہوگا
میں جانتی ہوں کہ وہ ہند آنے والا نہیں

نہ بلبلوں سے ثقافت نہ لی گلوں سے مہک
کسی کے طرز میں خود کو کبھی بھی ڈھالا نہیں

+
November 22, 2024 at 6:33 AM
دعا کے ساتھ دوا بھی بہت ضروری تھی
نبی کی سمت سے نکلے سوئے نجف آئے

ملی نہ قیس کو لیلی نہ آپ زویا کو
سیاہ سنگ کی قسمت میں کب صدف آئے

#زویا_شیخ
November 22, 2024 at 6:30 AM
واہ
November 22, 2024 at 6:25 AM