ترجمان ⚔️
afzaal.bsky.social
ترجمان ⚔️
@afzaal.bsky.social
مجھے اُس سے محبت ہے، کہ اُس نے دار کے ماتھے پہ زخمی انگلیوں سے زندگی کا نام لکھ کر، اپنے ہونے کا بھرم رکھا، کہ اُس نے عہد کے سارے اندھیرے چیر کر سچ کے سویرے میں قدم رکھا۔
Pinned
ہم قلم کے ماروں کو مِل گیا جنازہ تو
ایک صف بھی کافی ہے
ہم بُتوں کے دُشمن تھے
جِن کے ہر تبرک کو چاٹتی رہی دُنیا
تاک کر وہ سب ماتھے
ہم نے عُمر بھر تُھوکا
پاگلوں کے مرنے کی
کون خبر دیتا ہے !!
مِل گیا جنازہ تو !!!
ایک صف بھی کافی ہے

‎#عابی_مکھنوی
وہ ایک شخص کِسی طور بس مِل جاتا مُجھے
مُجھے منظور تھے پھر جِتنے خسارے ہوتے۔
December 17, 2024 at 4:18 AM
اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں
کتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے
December 16, 2024 at 1:49 PM
آنسوؤں کے جواب آتے ہیں
یاد وہ بےحساب آتے ہیں
جانے والے کبھی نہیں آتے
جانے والوں کے خواب آتے ہیں

‎#عرفان_صادق
December 6, 2024 at 7:53 PM
زندگی، تو نے دکاں کھول کے لکھ رکھا ہے
اپنے حصے کا کوئی رنج اٹھائیں، جائیں

#شہزاد_نیر
December 1, 2024 at 6:38 PM
آج تو اپنی ہی توہین ہوئی ہے مجھ سے
تری ہر بات پہ آمین ہوئی ہے مجھ سے

پھر کسی درد کے دریا کا کنارہ ٹوٹا
پھر کسی خواب کی تدفین ہوئی ہے مجھ سے

#عرفان_صادق
December 1, 2024 at 6:34 PM
میں نے اک عمر میں دیکھی ہے کئی بار قضا
میں نے اک عمر میں چاہا ہے کئی بار تجھے!
November 27, 2024 at 6:55 PM
‏کاسے میں میرے تھوڑی سی رہنے دے نعمتیں
تجھ کو خدا کا واسطہ میری، انا، نہ مانگ
November 27, 2024 at 6:54 PM
چلو کہ ایک خواب سے سخن کی ابتدا کریں
الم جو ہے لکھا کریں ، جو خوف ہے کہا کریں

یہ لوگ ہو گئے ہیں اب اذیتوں سے آشنا
بلا سے آسماں گرے کہ بجلیاں گرا کریں

بکھر گئے تو سوچ لو یہ وقت پھر نہ آئے گا
یہ فیصلے کی ہے گھڑی سو مل کے فیصلہ کریں

+
November 25, 2024 at 8:30 AM
تیرے ساونت کو سولی کی زباں چاٹ گئی
جسم ابھی گرم تھا اور بال تھے گیلے تیرے

اب کہاں دیکھنے والوں کو یقیں آئے گا
باغِ جنت تھا بدن خواب تھے بوسے تیرے

#احمد_مشتاق
November 23, 2024 at 5:38 PM
تجھکو بھی ہیں آتے ہوئے لوگوں سے امیدیں
اور میرے گزشتہ کا اشارہ ہے مجھے بھی !

#عبداللہ_ضریم
November 23, 2024 at 4:12 PM
‏گمشدہ محبت کا
گمشدہ سا اک ساتھی
گمشدہ مناظر میں
گمشدہ طریقے سے
گم شدہ نہیں ہوتا
اور یہ بڑا دکھ ہے

ہنستے بستے شہروں میں
ہنستے بستے لوگوں کو
ہنستے بستے چہروں کا
ہنستے بستے لہجوں
ہنسنا بسنا لگتا ہے
اور یہ بڑا دکھ ہے

+
November 22, 2024 at 8:33 AM
عطائے قلب کرم ہے سنو ازالہ نہیں
محبتوں کا کہیں کوئی بھی حوالہ نہیں

کسی کے طاق میں رکھے ہیں چند سکّے اور
کسی کے ہاتھ میں روٹی کا اک نوالہ نہیں

میں تجھ کو جسم سے کیسے رہائی دوں جبکہ
فلک نے چاند کو خود سے کبھی نکالا نہیں

وہ معجزے کی طرح جو نبی کو ملتا ہے
میں وہ گناہ جسے مومنوں نے پالا نہیں

+
November 22, 2024 at 6:32 AM
رقیب جتنے تھے سارے ہی صف بصف آئے
تمھارے رنج سے نکلے تو مجھ طرف آئے

مجھے بھی اس کے سوا کچھ کہیں نہیں دکھتا
کہ جیسے تیر کو خالی نظر ہدف آئے

جنہیں پلایا گیا خون ہم غریبوں کا
وہ سارے سانپ ہمارے ہی زیرِ کف آئے

+
November 22, 2024 at 6:30 AM
اُس کی آنکھیں دیکھنے والو تم پر واجب ہے
شکر کرو اِس دُنیا میں کچھ اچھا دیکھ لیا

#دلاور_علی_آزر
November 22, 2024 at 6:26 AM
تو جو رہ رہ کے محبت کا خدا بنتا ہے
دیکھنا یہ ہے کہ اے دل ترا کیا بنتا ہے

کاش وہ شخص بڑا ہو کے دِکھائے بھی کبھی
سامنے سب کے جو ہر وقت بڑا بنتا ہے

چھنتے چھنتے ہی نکلتے ہیں خد و خال نئے
بنتے بنتے ہی کوئی نقش سِوا بنتا ہے

لطف جب ہے کہ تجھے باپ کی شفقت ہو نصیب
ماں کے ہونٹوں پہ تو ہر لفظ دعا بنتا ہے

+
November 22, 2024 at 6:24 AM
ترا پیڑ ہوں تری شاخ ہوں ترا پھول ہوں تُو اتار لے
کہیں یہ نہ ہو مری بے بسی کسی اجنبی کو پکار لے

#جاوید_حیدر_جوئیہ
November 21, 2024 at 10:41 AM
Reposted by ترجمان ⚔️
تم نغمہ ماہ ہو، انجم ہو، تم سوز تمنا کیا جانو،
تم درد محبت کیا سمجھو، تم دل کا تڑپنا کیا جانو،

سو باراگر تم روٹھ گئے، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے، تم ہم کو منانا کیا جانو،

تخریب محبت آسان ہے، تعمیر محبت مشکل هے،
تم آگ لگانا سیکھ گئے، تم آگ بجھانا کیا جانو.
#زیرِغور
November 20, 2024 at 7:56 PM
میں شناسا ہی نہیں دوست سمجھتا ہوں تجھے
کوئی اچھائی کا پہلو مری غِیبت سے نکال!!
#مجید_اختر
November 20, 2024 at 7:56 PM
‏میں تھک گیا ہوں جُھوٹ سے
مُجھے چاہیئے اب سچ یہاں
گر ! رنجشیں، تو رنجشیں
گر ! چاہتیں، تو چاہتیں !!
November 20, 2024 at 7:51 PM
حق نہ کہنا، کہ اہلِ تخت یہاں
حق کے بدلے صلیب دیتے ہیں

نیک اوصاف کے لبادے میں
لوگ کتنے فریب دیتے ہیں

#دلاور_حسین_دلاور
November 20, 2024 at 7:47 PM
گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئے
میں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے

یہ زخم زخم مناظر لہو لہو چہرہ
کہاں چلے گئے وہ لوگ ہنستے گاتے ہوئے

نہ جانے ختم ہوئی کب ہماری آزادی
تعلقات کی پابندیاں نبھاتے ہوئے

+
November 20, 2024 at 2:32 PM
رفاقتوں میں وفا کی گھڑی نہیں آئی
سفر بخیر یہ منزل کبھی نہیں آئی

تمھارے ساتھ کا صدیوں سے منتظر ہے کوئی
کہانیوں سے نکل کر پری نہیں آئی

بہت سرور کے عالم میں جب بھی دیکھا ہے
خمارِ خواب میں دن بھر کمی نہیں آئی

بکھر کے ٹوٹ گیا مان موتیوں کی طرح
کسی کی آنکھ میں لیکن نمی نہیں آئی

+
November 20, 2024 at 2:06 PM
تجھ کو آتی ہے۔۔۔ اگر کاری گری، سنگ تراش
میرا چہرہ ، ۔۔۔مرا پیکر، مرا کوئی انگ تراش

یا تو پانی سے۔۔۔۔۔ کوئی شیشہ بنا میرے لیے
یا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئینے سے یہ دھول ہٹا زنگ تراش

میرے۔۔۔۔۔ آنچل کو بنانے کے لیے گھول دھنک
اور پھر پھول سے۔۔۔ تتلی سے کئی رنگ تراش
+
November 20, 2024 at 1:55 PM
اگر کسی جاندار کی دم ایکس پر ٹیڑھی تھی تو بلیو اسکائی پر 150 ٹوئٹس کرنے کے بعد بھی ٹیڑھی ہی رہے گی۔
November 20, 2024 at 6:43 AM
یہ سوچ کے زندان کی وقعت نہیں رہتی
آواز کبھی زیرِ حراست نہیں رہتی

جاتے ہوئے موسم کی طرح ہوتے ہیں کچھ لوگ
گھر میں کئی اشیا کی ضرورت نہیں رہتی

#اظہر_فراغ
November 20, 2024 at 6:37 AM