حمیرا جہانگیر
banner
huma223.bsky.social
حمیرا جہانگیر
@huma223.bsky.social
Pinned
بد صورتی تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے ورنہ اللہ نے تو ہر انسان کو خوبصورتی کے ساتھ تخلیق کیا ہے❣
‏ایسی پریشانی جس میں انسان اپنے رب سے رجوع کرے اس خوشی سے ہزار درجے بہتر جو رب سے دور کر دے...
January 31, 2025 at 8:19 AM
خواب راحت میں تھے
ام ہانی کے گھر
جبرائیل نےآکر سنائی خبر
چلئےچلئے شہنشاہ والاگہر
حق کو شوق لقا آج کی رات ہے۔
بام عالم میں بادبہاری چلی
سرور انبیاءکی سواری چلی
یہ سواری سوئے ذات باری چلی
ابر رحمت اٹھا آج کی رات ہے
دائیں بائیں فرشتوں کی بارات ہے
سنگ نورانی سہرے کی کیا بات ہے
شاہ دولہا بنے آج کی رات ہے
January 28, 2025 at 3:57 AM
اگر کھوٹے سِکے سے کچھ خریدنا ناممکن ہے تو نیتوں میں کھوٹ رکھ کے فلاح پانا بھی ناممکن ہے ۔
January 21, 2025 at 5:57 PM
عورت سے علم چھین لیا جائے تو جہالت نسلوں میں سفر کرے گی

اور اگر علم کے نام پر عورت سے پردہ چھین لیا جائے تو بے حیائی نسلوں میں سفر کرے گی..
January 16, 2025 at 5:23 PM
خوبیاں اور خامیاں تو سب میں ہوتی ہے...!!!
"اتنا بہتر تلاش نہ کرو کہ بہترین کو ہی کھو دو"
January 11, 2025 at 12:15 PM
زندگی اتنی سستی نہیں کہ اسے لوگوں کے تلخ رویوں کی وجہ سے ہار دی جائے، یہ اللہ پاک کی امانت ہے، مسکرائیں کیونکہ آپ سے محبت کرنے والا،کوئی عام ذات نہیں ہے بلکہ اس کائنات کا مالک ہے.
January 8, 2025 at 12:16 PM
صبح کے وقت 30 روپے کا ملنے والا ایک اخبار ، شام کو 30 روپے کلو ملتا ہے .
قیمت دراصل وقت کی ہوتی ہے۔ چیز کی نہیں۔
January 6, 2025 at 9:41 AM
"ظالم نظام اپنے شہریوں کو غربت میں مبتلا کیے رکھتا ہے تاکہ لوگ ہر وقت اپنی روزی روٹی کی فکر اور تلاش میں ہی مصروف رہیں اور پھر ان کے پاس اتنا وقت ہی نہ بچے کہ وہ اس ظالم نظام کے خلاف بغاوت کرنے کے بارے میں سوچ سکیں۔"

یونانی فلسفی
ارسطو
January 1, 2025 at 10:00 AM
شیطان کا کام صرف برائی کی دعوت دینا ہے۔ یا برائی کی طرف مائل کرنا ہے۔ برائی کو خوبصورت بنا کر دکھانا ہے۔

دعوت قبول کرنی ہے یا نہیں؟؟؟ اس کا انتخاب آپ نے کرنا ہے۔
December 28, 2024 at 8:55 AM
مذہب میں سے انسانیت نکال دی جائے تو صرف عبادت رہ جاتی ہے اور محض عبادت کے لیے خدا کے پاس فرشتوں کی کمی نہیں.
December 22, 2024 at 5:36 PM
قربانی وہاں دینی چاہیـے جہاں اس کی ضرورت ہو!
دوپہر کــے وقت چراغ جلانــے ســے اندھیرا ختم نہیں ہوتا،
چراغ ختم ہو جاتا ہـــے ........!
December 19, 2024 at 3:29 PM
خاندانی اور غیرت مند انسان کو پریشانی کے وقت میں پلایا جانے والا پانی کا گلاس بھی یاد رہتا ہے
جبکہ کم نسل لوگوں کو دیا ہوا خون بھی یاد نہیں رہتا۔۔
December 17, 2024 at 5:10 AM
ماضی جیسا بھی ہو مت گھبرائیں....
مستقبل کہیں سے بھی ہرا ہو سکتا ہے۔۔۔
اور زندگی کہیں سے بھی شروع ہوسکتی ہے۔۔۔
آپ بے بس،کمزور ہیں.....
آپ کا رب نہیــں ۔
December 15, 2024 at 4:28 AM
دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر
اُن کو بدنام کئے بغیر
اُن سے حسد کئے بغیر
اُن سے اُلجھے بغیر
اُن سے آگے نکل جانے کا نام ہی
صحیح کامیابی ہے.
December 13, 2024 at 8:49 AM
سیلفیوں کی بجائے لفظوں پر فلٹر لگائیں، بولتے وقت اتنا ضرور سوچ لینا چاہیے کہ ہماری گفتگو میں لفظ کتنے ہیں اور " تیر " کتنے ہیں🍂
December 12, 2024 at 2:46 PM
ہر مضبوط انسان کی مضبوطی کے پیچھے
ایک کہانی ہوتی ہے۔ جس نے اس کے لیے مضبوط ہونے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہوتا۔
December 10, 2024 at 11:25 AM
کچھ رنجشیں وقت کے ساتھ عمر بھر کا پچھتاوا بن جاتی ہیں۔ دل میں کینہ رکھنے سے سکون نہیں ملتا، صرف ندامت اور حسرتیں رہ جاتی ہیں۔ معافی اور درگزر ہی انسان کو سکون دے سکتے ہیں ـ💯
December 8, 2024 at 3:23 PM
‏کوشش کریں آپ کے کانوں تک وہ باتیں نہ پہنچیں جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے کرتے ہیں .
ورنہ دنیا میں مخلص نظر آنے والے منافق چہروں سے آپ کو شدید نفرت ہو جائے گی...!
December 7, 2024 at 3:25 PM
السلام علیکم

دعا ہے کہ آج کا دن آپ کے لیے رحمتوں، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سکونِ قلب، اور دل کی گہرائیوں سے اطمینان عطا فرمائے۔ ہر دعا قبول ہو، ہر قدم برکت والا ہو، اور آپ کا ہر لمحہ خوشیوں سے مہکتا رہے۔ آمین!
JUMMAH MUBARAK ☀️
December 6, 2024 at 7:20 AM
رخصت ایک درد ہے جو ہر پل بڑھتا جاتا ہے، جیسے دل کا ٹوٹنا۔ جب کوئی عزیز رخصت ہوتا ہے، اس کی کمی ہر لمحے محسوس ہوتی ہے، اور دل میں اس کی یادیں بکھر جاتی ہیں، جیسے ہم اس کے بغیر مکمل نہیں ہیں۔
December 5, 2024 at 11:55 AM
بد صورتی تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے ورنہ اللہ نے تو ہر انسان کو خوبصورتی کے ساتھ تخلیق کیا ہے❣
December 4, 2024 at 3:28 PM
تنہائی کا زہر جان لیوا ہوتا ہے ۔۔۔
عام انسان یہ زہر سہہ نہیں سکتا اور جو سہہ جاتا ہے وہ انسان عام نہیں ہوتا ۔۔۔۔ !!
December 2, 2024 at 8:06 AM
‏ضرورت سے زیادہ چالاکی اور ایک معصوم کو دیا گیا دھوکا آپ کے بربادی کے تمام دروازے کھول دیتا ہےپھر آپ چاہے شطرنج کے کتنے ہی بڑے کھلاڑی کیوں نہ ہوں.
December 1, 2024 at 10:22 AM
Reposted by حمیرا جہانگیر
آواز………………

دادی اماں فون پر بات کے آخر میں ہمیشہ کہتیں:
کام تو کوئی نہیں تھا!
بس تمھاری آوازسننے کے لیے کال کی تھی۔
ہم کہ نوجوان اور ناسمجھ تھے،
نہیں جانتے تھے کہ آواز انسان کے دل کے ساتھ
کیا معاملہ کرتی ہے…😌
November 24, 2024 at 10:43 AM
Reposted by حمیرا جہانگیر
مجھ کو شکست دل کا مزا یاد آ گیا
تم کیوں اداس ہو گئے کیا یاد آ گیا

کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا

برسےبغیرہی جوگھٹا گھِر کےکھل گئی
اک بے وفا کا عہد وفا یاد آ گیا

حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمارؔ
کیا بات ہو گئی ________ جو خدا یاد آ گیا
November 29, 2024 at 3:37 AM