Unknown shadow
amberi.bsky.social
Unknown shadow
@amberi.bsky.social
Medical Aesthetician
اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ کب تک انتظار کروں گی تو میں کہوں گی میری سانس کی آخری ہچکی آنے سے لے کر روح کے پرواز کرنے تک ۔نہین تو میں اسے روز حساب جنت کے اسی دروازے پر ملوں گی جہاں میں پہلی مرتبہ اس سے اپنے خواب میں ملی تھی۔
عمبریں
February 5, 2026 at 2:22 AM
میری یک طرفہ چاھت کی انتہا یہ ھے کہ میں نے اپکی خاموشی کو بھی اپکے لفظوں کی طرح محسوس کیا ھے
امبر
January 28, 2026 at 5:57 PM
ساری دنیامشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جاتی ھے ماسوائے اس انسان کے جو آخری وقت تک آپکا،منتظر رھنے کی امید سے بندھا ھوتا ھے۔اور یہ مخلصی کا انتہائی درجہ ھے
امبر
January 28, 2026 at 5:55 PM
لوگ اسے صرف سنتے ہیں میں نے اسے سنا سمجھا اور اسکی ہر بات کی تائید کی ھے اور یہی فرق مجھ میں اور عام لوگوں میں ھے۔
January 14, 2026 at 1:09 AM
ویسے تو،ہزاروں آوازیں سنائی دیتی ہیں مگر من پسند انسان کی آواز اور موجودگی دونوں ھی روح کا سکوں جیسا لگتا ھے۔
January 6, 2026 at 12:22 AM
میرا تم پر وہ حق ھے جو عالم ارواح میں ایک روح کا دوسری روح سے قربت کا تھا اگرچہ زمین پر اسکا کوئی نام نہین مگر ایک تعلق جو اسکی آواز اور بن دیکھے انجانے احساس سے جڑا ھے۔یہ عام سوچ کی پہنچ سے بالاتر ھے۔اور میں اس احساس کے ساتھ ساری زندگی گزار سکتی ھوں۔
December 31, 2025 at 4:54 PM
نعمتوں پر غور کرنے کے بجائے ھم زندگی کے منفی پہلو کو کیوں اتنا سوچتے ہیں زندگی نے کب کوئی حساب مانگا،آپ سے تو پھر آپ زندگی کے ہر گزرتے لمحے کچھ منفی پہلوؤں کو کیوں سوچتے ہیں۔ اپکی willpower ھی اپکی زندگی کا سب سے مثبت پہلو ھے اسے زندگی میں بھر جیئں
عمبرین
December 31, 2025 at 12:17 PM
محبت سے ڈر کر محبت نہین کی جاتی یہ تو خدا،کی مرضی سے دِلوں پر اترتی ھےاور مخلص محبت اپنے وقت پر مطلوب تک پہنچے سے پہلے صبر کے کئی امتحانات سے گزرتی ھے۔ دیر میں اندھیر کبھی نہین ھوتا۔ مگر اجالا ضرور ھوتا ھے۔
عمبرین
December 31, 2025 at 2:45 AM
اپنے پسندیدہ شخص کے منہ سے اپنا نام سننا ایسا ھے۔اچانک ٹھنڈی ھوا چل پڑے بارش کے قطروں سے سوندھی مٹی کی خوشبو بکھرے کوئی کلی صبح نور سے چٹخے،کہین اوس سے سبزہ وضو کرئے،جیسے اندھیرے میں روشنی کا گمان جیسے وہ شخص ہزاروں میل دور ھونے کے باوجود میرے سامنے بیٹھا ھو اور مین اس لمحے میں قید ھو کر رہ جاؤں۔
December 29, 2025 at 2:08 AM
خود کو دنیا سے دور کرکے اپنا ھی موازنہ کیا تو میرے پاس دوسروں کی دی ھوئی اذیتوں بدلتے چہروں کھوکھے لفظوں وقت کے گہرے سوالوں تقدیر کی آزمائشیوں اور زخموں کے سوا اگر کچھ بچ گیا،تھا تو وہ میں خود ھی تھی اور یہ بات سمجھنے کے لئے مجھے صرف خاموشی اختیار کرنی پڑی۔
عمبریں
December 28, 2025 at 5:08 PM
آج کے دور میں خود کو کسی کے لئے ثابت مت کریں جو اپکو سمجھتے ہیں انھیں سمجھانے کی ضرورت نہین اور جو نہین سمجھتے انھیں تو بالکل سمجھانے کی ضرورت نہین کیونکہ وہ نہ اپکو پہلے سمجھے تھے اور نہ ائیندہ کبھی سمجھ پائیں گے۔ بس اپنا خیال رکھیں اپکی خوشی اپکے دل اور روح کا سکون ھے۔لوگ کیا کہین گے یہ مت سوچیں۔💖
December 28, 2025 at 4:08 PM
یہ میرا ماننا ھے کہ دوسروں سے مقابلہ کمزور لوگ کرتے ہیں اس مقابلے کا،کوئی مقصد نہین خمیر اپنی اصلاح کو چھوڑ کر دوسروں کی کمزوریوں کو اجاگر کرکے یا انکے خلاف استعمال کرکے جیت حاصل کی جائے۔ اصلی ملکہ کبھی نہین لڑتی۔اس لئے نہین کہ وہ کمزور ھے بدلہ اسلئے کہ ہر عام سوچ سے جنگ اسکی جنگ نہین ھوتی۔
امبر💖
December 26, 2025 at 9:30 PM
میں اس سے روٹھ کر جاؤں
تو کہاں پر جاوں
ابھی تو اپنی خاموشی سے جنگ جاری ھے
میں سمندر ھوں بپھر جاتی ھوں طوفاں کی طرح
گر جو ساحل سے ،بچھڑ جاوں تو کہاں پر جاوں
وہ پرندہ ھے ھواوں کا اسے مت روکو
میں ھوا بن کہ نہ اڑ پاؤں تو کہاں پر جاوں
وہ میری روشنی ھے زندگی کی خواہش ھے
December 26, 2025 at 1:43 PM
اپنی خوشیاں جینے کے لئے لوگ کیاکہیں گے کو دل اور دماغ سے نکال کر خود کے لئے جینا شروع کریں لوگ تب بھی وھی کہین گے جو پہلے کہتے تھے۔لوگ کو اپکی خوشی غمی دکھ درد سے کچھ فرق نہین پڑتا،بس وہ یہی چاھتے ہین جو انکی دسترس سے باھر ھے وھی اپکی بھی زندگی میں حاصل نہ ھو سکے۔ اپنی زندگی لوگوں کے بجائے خود جییں
December 26, 2025 at 1:31 AM
میں اسے بار بار کھونے کے ڈر سے خود کو کنارے پر رکھ کر اس سے یک طرفہ محبت کو ترجیح دیتی ھوں۔ہزاروں میل دور بیٹھا،ایک شخص میری سوچ کے اتنے قریب ھے جیسے میں بند آنکھوں سے گھنٹوں ریکھ سکتی ھوں۔۔💖
December 25, 2025 at 6:00 AM
میں نے ساری دعائیں مانگ کر رب سے کہہ دیاھے اب تیری کن پر ھے تو اب دعاؤں کی مناجات پرعطا کر دے یا بہتری کے ساتھ عطا،فرما یا میرے دل کو صبر دے کر میرے دعاؤں کی طلب کو زندگی صحت تندرستی سلامتی اور خیر عطا فرما کر نظر بد سے محفوظ رکھ۔ہر بیماری کو دور رکھ کر شفائےکاملہ عطا فرما آمین
December 25, 2025 at 4:21 AM
کڑی محنت سے الجھایا ھے اس نے
میرا سلجھا ھوا ہر ایک دھاگہ
عمبرین
December 24, 2025 at 2:50 PM
اگر میرے بس میں ھوتا،میں ھوا کے جھونکے فضاؤں کے ہر رنگ چاند کی روشنی سورج کی چمک پھولوں کی شگفتگی پتوں کی سرسراہٹ سمندر سے آتی لہروں پرندوں کی چہچہاہٹ سب اسکے نام کر کے ۔اپنی ساری بے نام زندگی اسکو یاد کرتے ھوئے گزار دوں ۔خود سے یہ سوال کیے بغیر کہ کیا میں کبھی اسکے گمان سے بھی گزری ھوں۔💖
December 24, 2025 at 4:22 AM
خود کو مصروف دیکھا کر دل اور دماغ میںہر وقت صرف اسی کو سوچنا بھی عجیب مشغلہ ھے مجھے اکیلے پن اور اسکی غیر موجودگی کا احساس ھی نہیں ھونے دیتا۔💖
December 24, 2025 at 3:53 AM
مجھے اگر کچھ یاد ھے تو اسکی آواز،اسکا لہجہ ٹھہراؤ سے بات کرتے ھوئے اسکا اپنے لائٹر سے سگریٹ سلگانے اور کھانا کھاتے وقت پلیٹ سے چمچ کی آواز کا آنا ۔ اسکی دھیمی دبی ھوئی مسکراھٹ جو میں نے کبھی دیکھی نہین صرف محسوس کرتے ھوئے اپنے گرد اسکی اند دیکھی دنیا بنا لی ھے اور میں اس دنیا میں کہین کھو گئی ھوں۔
December 24, 2025 at 3:34 AM
میں نے ہر اس رشتے سے دوری کر لی۔جس میں میں نے بے لوث چاھت دیکھائی۔ کیونکہ انہیں سب لوگوں نے مل کر کڑی محنت سے میرامان توڑا۔ جن پہ مجھے بڑا مان اور فخر تھا۔
December 22, 2025 at 12:56 AM
زندگی مین ان دوستوں سے دور رہیں جو اپکی خوشی سے زیادہ دنیا داری کا سبق دیتے نظر آئیں۔ اگر یقین نہین تو انہیں دوستوں کو انکی ذاتی زندگی پر مشورہ دے کر دیکھ لیں کہ اپکی بات کی کیا قدر ھے۔ زمانہ سمجھ میں آنے لگ جائے گا
عمبرین💖
December 21, 2025 at 5:53 PM
My acrylic work
Prosperity and abundance
December 21, 2025 at 5:33 PM
بے پناہ محبت عقیدت اور مخلصی بھی جب سامنے والے کے لیے کم پڑ جائے تو سمجھ جائیں سامنے والا جواہری نہین بیوپاری ھے ۔
عمبرین💖
December 21, 2025 at 5:31 PM
جس کے پاس رب کے سوا کوئی سہارادینےوالانہین۔اس پر زندگی کی خوشی کبھی تنگ مت کریں یقین کیجئے وہ رب کی ذات تکلیف دینےوالون کی زمیں اور آسمان دونوں تنگ کرنے کی طاقت رکھتا ھے۔ لوگ دوسروں کو تکلیف پہچانے کے لئے اپکے مخالفوں کو اکتھاکرتے ہیں
رب والا، اپنے ساتھ رب لا کر ہر جنگ اکیلاجیت جاتا ھے
عمبرین 💖
December 21, 2025 at 2:11 AM