Waseem Ahmed
waseemahmed.bsky.social
Waseem Ahmed
@waseemahmed.bsky.social
Journalist since 1998.. Executive Producer at ARY News Karachi.
کراچی میں کئی واٹر ٹینکرز اور ٹرک جلا دیئے گئے۔۔ذمہ دارکون ہے،جلانے والے؟پولیس یا پھر اکسانے والے جو جلانے والوں کو ترغیب دیتے ہیں۔ کراچی شہر بہت بدقسمت ہے سیاسی جماعتیں صرف اپنی سیاست کے لئے یہاں کے وسائل اور لوگوں کو استعمال کرتے ہیں اور بدقسمتی سے ایسی ذہن سازی کی گئی ہے لوگ استعمال ہوتے ہیں۔
April 10, 2025 at 5:13 AM
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کو سات سال کی سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔۔
January 17, 2025 at 6:56 AM
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار موخر۔۔۔ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔۔
January 13, 2025 at 5:51 AM
190ملین پاؤنڈ کیس۔۔۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا ہوگی یا ہوں گے بری۔۔۔ فیصلہ کچھ دیر میں آئے گا
January 13, 2025 at 5:03 AM
حکومت نے سینئر صحافی آصف بشیر چوہدری سمیت کئی صحافیوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ یہ فیصلہ جس کا بھی ہے اس کے لئے ندامت کا باعث بنے گا۔۔
December 14, 2024 at 5:12 PM
خوش کوئی بھی نہیں۔ سب ایک دوسرے سے کھیل رہے ہیں۔ سب ایک دوسرے سے ڈر رہے ہیں۔ ایک کو دوسرے اور دوسرے کو تیسرے کو ڈرانے کے لئے رکھا ہوا ہے۔۔ ایسے ماحول میں صورتحال اچھی تو نہیں البتہ خراب ہونے کی امید زیادہ ہوتی ہے۔ سب کے پاس یہ آخری موقع ہے۔۔۔
December 6, 2024 at 7:09 AM
اسٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنا تاریخی ہے۔۔مگر حکومت کو فوری طور پر وہ اقدامات کرنے چاہئیں جس سے عوام آدمی کو ریلیف ملے۔ لوگ بہت پریشان ہیں۔ گزارا مشکل ہوگیا ہے۔۔وزرا کے لفظی جمع خرچ سے کچھ ٹھیک نہیں ہوا۔ فوری عملی اقدامات چاہئیں۔ دعوے اور وعدے نہیں۔۔
November 28, 2024 at 3:26 PM
آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا۔۔مگر ذرائع کا کہنا ہے آج کوئی بانی چیئرمین سے ملنے نہیں آیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ حامد رضا نے کور کمٹی چھوڑ دی ہے، اسمبلی رکنیت چھوڑنے کا بھی ارادہ ہے۔۔
November 28, 2024 at 3:16 PM
حکومت کی جانب سے صحافیوں پر مقدمات قائم کرنا قابل مذمت ہے صحافیوں کا کام عوام کو آگاہ کرنا ہوتا ہے وہ وہی بتاتے ہیں جو دیکھتے ہیں حکومت جس طرح کے مقدمات قائم کر رہی ہے وہ آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش ہے ایسے اقدامات کسی بھی دور میں مقبولیت نہیں پاتے۔
November 28, 2024 at 2:35 PM
آج کی رات بھاری ہے۔۔مالک مکان نے نکل جانا ہے اور کرائے داروں نے سڑکوں پر دھکے اور بہت کچھ کھانا ہے۔۔۔۔دیکھیں انقلاب کہاں کہاں اور کس راستے نکلتا ہے۔
November 26, 2024 at 5:42 PM
مقصد صرف احتجاج نہیں ملک میں افراتفری پھیلانا، معیشت کو نقصان پہنچانا، نفرت پھیلانا اور اداروں میں تقسیم ہے ۔مقصد اگر مطالبات ہوتے تو وہ کہیں بھی بیٹھ کر پیش کئے جا سکتے ہیں۔ مطالبات اور مسائل مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ یا ملک کو نقصان پہنچانے سے نہیں۔
November 26, 2024 at 4:29 PM
اسلام آباد میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔۔ جس طرح پی ٹی آئی میں کئی گروپ ہیں ویسے ہی حالات کنٹرول کرنے والوں کی آرا بھی منقسم لگ رہی ہے ۔ایسے لگ رہا ہے وفاقی دارالحکومت کو جھتے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔پہلے مقدمات منطقی انجام تک نہیں پہنچے مزید کا کیا بنے گا۔۔فتنہ فساد بڑھتا جا رہا ہے۔یہ ڈیل ہے یا ڈھیل؟
November 26, 2024 at 2:32 AM
جن شہروں اور علاقوں میں شرپسندی ہو رہی ہے وہاں انٹرنیٹ بند کرنا موبائل سروس بند کرنا سمجھ میں آتا ہے لیکن کراچی جیسے شہر میں انٹرنیٹ بند کرنا اور دیگر بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی سہولت بند کرنا مناسب نہیں یہ شہریوں ہی نہیں ملک کا بھی نقصان ہے
November 25, 2024 at 10:49 AM
شر پسندی کی کال دینے والے، شر پسندی کو ہوا دینے والے، شر پسندوں کے سہولت کاروں سب کو قانون کے سخت کٹہرے میں لانا چاہیے جس طرح املاک پر حملے کیے جا رہے ہیں، آگ لگائی جا رہی ہے۔پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جا رہا ہے یہ پر امن احتجاج کسی صورت نہیں ہے اس کے مقاصد کچھ اور ہیں۔۔
November 24, 2024 at 3:22 PM
9 مئی کے 10 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو چھ سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔۔ایک ملزم عدم ثبوت پر بری ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔
November 22, 2024 at 5:07 PM
بشریٰ بی بی کاویڈیو بیان کے پی حکومت کی سہولت کاری سے ریکارڈ ہوا۔اب پی ٹی آئی اس بیان سے دوری کیوں اختیار کر رہی ہے اگر ان کا یہ بیان غلط تھا تو اسی وقت اس کو روک لینا چاہیے تھا کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے بشریٰ بی بی کا یہ بیان ریکارڈ کرتے وقت نہیں دیکھا یا انہیں اس سخت رد عمل کی توقع نہیں تھی۔
November 22, 2024 at 4:23 PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کر دی ہے کہتے ہیں جو بھی اسلام آباد ائے گا سیدھا جیل جائے گا۔۔
November 21, 2024 at 5:20 PM
انتظامیہ تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہ دے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاجروں کی اپیل پر فیصلہ سنادیا
November 21, 2024 at 5:18 PM
برائے مہربانی ہمیں گرفتار کر لیا جائے مختلف ایم این ایز اور ایم پی اے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو دہائیاں دینے لگے۔۔ایتھے رک اوئے۔۔
November 21, 2024 at 5:12 PM
عوام کو ریلیف دینے کی راہ ذرا سی ہموار ہوتی ہے تو انتشاری پھر اس کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں لگ جاتے ہیں۔۔ملک میں امن رہنے دیں۔ عوام کو جینے دیں۔۔دہشت گردی کی جو بھی شکل ہو وہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان زندہ باد۔
November 21, 2024 at 4:07 PM