Umair Islam Memon
banner
umairislammemon.bsky.social
Umair Islam Memon
@umairislammemon.bsky.social
Social Media Actives. Urdu Blogger.
Debater. Photographer. Sports Lovers.
‏گلاب رنگت حسین چہرے
فضاؤں میں جگمگا رہے ہیں
ستم کی سرحد عبور کر کے
شہید حق مسکرا رہے ہیں

*یوم شہادت فراز احمد بھائی شہید 29 جنوری 2024*
January 29, 2025 at 8:52 AM
😂🤪😆😁🤣😜
January 28, 2025 at 9:00 PM
‏یہ خوشیاں یہ زندگی یہ لذتوں کا سرور "وما الحياة الدنيا إلا متاع الغرور"

جس کے سامنے سب برابر ہیں یہ امیرو فقیر "حسبنا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ"

ہر جاندار ہونا ہے اک دن فوت "كل نفس ذائقة الموت"

ختم ہوا دنیا کو پانے کا جنون "انا للہ وانا الیہ راجعون"
#video #pakistan #karachi #love #freinds #saudiarabia
January 27, 2025 at 10:30 PM
January 19, 2025 at 9:00 PM
تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم ملے تمہیں

میں ان میں آج تک کبھی *پایا* نہیں گیا
جاناں جو میرے شوق کے عالم ملے تمہیں

جون ایلیا

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
January 11, 2025 at 3:40 PM
*خوبصورت دنوں میں سے ایک #رجب ہوا کی طرح ہے اور #شعبان بادلوں کی طرح ہے ، #رمضان بارش کی طرح ہے...!!*
*جو رجب میں بیج نہ لگائےاور شعبان میں پانی نہ دےپھر بھلا رمضان میں وہ ڪیسی فصل ڪاٹنا چاہتا ہے...؟*
January 7, 2025 at 12:45 PM
اُجڑے ہُوے لوگوں سے گریزاں نہ ہُوا کر
حالات کی قبروں کے کتبے بھی پڑھا کر

ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر

اے دل تجھے دشمن کی پہچان کہاں ہے
تو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
January 4, 2025 at 7:02 PM
جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے
اب سحر جو آئیگی وہ سحر ہماری ہے
انشاء اللہ
جئے مہاجر 🫶 ✌️ ✊ ❤️ 🌹

#MQM #MQMPakistan #Muhajir #مہاجر
December 28, 2024 at 5:08 PM
_میں برش چھوڑ چکا آخری تصویر کے بعد_
_مجھ سے کچھ بن نہیں پایا تری تصویر کے بعد_

_مشترک دوست بھی چھوٹے ہیں تجھے چھوڑنے پر_
_یعنی دیوار ہٹانی پڑی تصویر کے بعد_

_یار تصویر میں تنہا ہوں مگر لوگ ملے_
_کئی تصویر سے پہلے کئی تصویر کے بعد_

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 28, 2024 at 3:05 PM
‏مہاجرین کی قربانیوں کا ثمر پایا ہے ، رات کو غلامی کرکے سو جانے والوں نے اٹھ کر آزاد وطن پایا ہے !!!

#CultureDayForMuhajir
#جشن_مہاجر
December 24, 2024 at 11:45 PM
‏تمام بانیان پاکستان کی اولادوں کو مہاجر ثقافتی دن / مہاجر کلچر ڈے بہت بہت مبارک ہو

🫶✌️✊ جئے مہاجر

⁧‎#مہاجر_یوم_ثقافت⁩
‎#یوم_مہاجر
‎#مہاجرثقافت
⁦‎#muhajircultureday⁩
‎#MuhajirCultureDay2024
December 23, 2024 at 9:22 PM
الحمداللہ ❤️
ہاں! میں مہاجر ہوں 🇵🇰
مہاجر ثقافتی دن چوبیس دسمبر ❤️

#MuhajirCultureDay2024
#یومِ_مہاجرثقافت
#JiyeMuhajir
#24December2024
#MuhajirCultureDay ✌🏻❤️
December 22, 2024 at 11:36 AM
‏دل کے معاملات سے انجان تو نہ تھا
‏اس گھر کا فرد تھا کوئی مہمان تو نہ تھا

‏تھیں جن کے دَم سے رونقیں شہروں میں جا بسے
‏ورنہ ہمارا گاؤں یوں ویران تو نہ تھا

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 18, 2024 at 2:19 PM
دیپ بن جائیں گے جو پاؤں کے چھالے ہوں گے
ہم جو پہنچیں گے تو منزل پہ اجالے ہوں گے

جب جنوں ساز نگاہیں تری اٹھیں ہوں گی
ہاتھ لوگوں نے گریبان میں ڈالے ہوں گے

مدّتوں خون رگِ گُل سے بہے گا یارو
پھر کہیں جا کے خزاؤں کے ازالے ہوں گے

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 17, 2024 at 12:20 PM
دستک کسی کی ہے کہ گماں دیکھنے تو دے
دروازہ ہم کو تیز ہوا کھولنے تو دے

اپنے لہو کی تال پہ خواہش کے مور کو
اے دشتِ احتیاط !کبھی ناچنے تو دے

سودا ہے عمر بھر کا کوئی کھیل تو نہیں
اے چشمِ یار مجھ کو ذرا سوچنے تو دے

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 17, 2024 at 12:02 PM
اے یقینوں کے خدا شہرِ گماں کس کا ہے
نور تیرا ہے چراغوں میں دُھواں کس کا ہے

کیا یہ موسم ترے قانون کے پابند نہیں
موسم گل میں یہ دستور خزاں کس کا ہے

راکھ کے شہر میں ایک ایک سے میں پوچھتا ہوں
یہ جو محفوظ ہے اب تک یہ مکاں کس کا ہے

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 17, 2024 at 11:52 AM
کبھی فراق کبھی لذت وصال میں رکھ
مجھ اعتدال سے عاری کو اعتدال میں رکھ

نچا رہا ہے مجھے انگلیوں پہ عشق ترا
تمام عمر اسی رقص بے مثال میں رکھ

دکھی ہو دل تو اترتی ہے شاعری مجھ پر
تجھے غزل کی قسم ہے مجھے ملال میں رکھ

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 16, 2024 at 3:17 PM
یادش بخیر جب وہ تصور میں آ گیا
شعر و شباب و حسن کا دریا بہا گیا

جب عشق اپنے مرکز اصلی پہ آ گیا
خود بن گیا حسین دو عالم پہ چھا گیا

جو دل کا راز تھا اسے کچھ دل ہی پا گیا
وہ کر سکے بیاں نہ ہمیں سے کہا گیا

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 16, 2024 at 2:49 PM
ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے
جان ہوتی تو مری جان لٹاتے جاتے

اب تو ہر ہاتھ کا پتھر ہمیں پہچانتا ہے
عمر گزری ہے ترے شہر میں آتے جاتے

اب کے مایوس ہوا یاروں کو رخصت کر کے
جا رہے تھے تو کوئی زخم لگاتے جاتے

#اداس_گلدستہ
#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
#اردو
December 14, 2024 at 10:39 AM
‏بچپن کی سردیاں
گیزرکی سہولت تونہیں تھی اسلئےامی5کلووالےگھی کےڈبےمیں پانی گرم کرکےہم بہن بھائیوں کامنہ ہاتھ دھلاتی،سرپہ سرسوں کےتیل کی مالش کرتی اورخشک زدہ سکن پہ تبت کی نارنجی والی وسلین لگاتی اوررنگ برنگی اون سےخودسےبنے ہوئےسویٹرپہنادیتی کہ دنیاکی نظر میں بھلےہم جوکرتھےمگراس ماں کے سوہنے تھے۔
December 12, 2024 at 12:24 PM
بلاتی ہے مگر جانے کا نئیں
وہ دنیا ہے ادھر جانے کا نئیں

ستارے نوچ کر لے جاؤں گا
میں خالی ہاتھ گھر جانے کا نئیں

مرے بیٹے کسی سے عشق کر
مگر حد سے گزر جانے کا نئیں

وہ گردن ناپتا ہے ناپ لے
مگر ظالم سے ڈر جانے کا نئیں

وبا پھیلی ہوئی ہے ہر طرف
ابھی ماحول مر جانے کانئیں

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردو_ادب
December 12, 2024 at 12:02 PM
🖤
*علم، طے کرتا ہے کیا کہنا ہے۔۔۔۔۔*
*مہارت، طے کرتی ہے کیسے کہنا ہے۔۔۔۔*
*طرزِ عمل، طے کرتا ہے کس قدر کہنا ہے۔۔۔۔*
*اور دانشمندی، طے کرتی کہ کہنا بھی ہے یا نہیں۔۔۔۔۔*
December 11, 2024 at 6:35 PM