Turkiye Urdu
turkiyeurdu.bsky.social
Turkiye Urdu
@turkiyeurdu.bsky.social
سرزمین ترکیہ اور عالم اسلام سے متعلق اردو خبریں تجزیے اور معلومات
‏🟥 ‎#ترکیہ کے نائب وزیرِ دفاع بلال دردالی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ‎#عرفان_نذیراوغلو نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
ترک سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھتے ہوئے بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔
🇹🇷🇵🇰
November 21, 2024 at 8:43 AM
🟥 پاکستان کے سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی #عمران_خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظور ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں طویل سماعت کے بعد جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی 10 ,10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
November 20, 2024 at 12:10 PM
‏‏🟥 لاہور ترک قونصل خانے کی جانب سے سفارتکاری کے موضوع پر سیمینار ہوا جس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ بین الاقوامی امور کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
📌 قونصل جنرل ڈاکٹر علی ارباش نے "پاک ترک سفارتی تعلقات ماضی اور حال" کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔
November 19, 2024 at 7:39 AM
‏🟥 جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے صدر ‎#ایردوان، خاتون اول اور ترک وزیر خارجہ سمیت برازیل پہنچ گئے۔ جی 20 سمٹ 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
‎#erdoğan ‎#G20Brazil2024
November 18, 2024 at 8:35 AM
ترکیہ میں اناتولین چیتے کی دوبارہ موجودگی، قیمتی خزانے کی حفاظت کا عزم
#AnatolianCheetah #Turkiye #WildlifeConservation
November 18, 2024 at 8:22 AM