The World Urdu
banner
theworldurdu.bsky.social
The World Urdu
@theworldurdu.bsky.social
ثقافت سے منسلک
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی چیئرمین کے بیٹوں کو حق ہے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کیس سیاسی نہیں بلکہ کرپشن کا ہے۔ #ImranKhan #CorruptionCase #PTI #theworldurdu #AtarTarar
July 24, 2025 at 9:53 AM
اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو پاپو ایکٹ کے تحت 66 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ایک کارکن بری جبکہ تین مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔ #PTI #26November #theworldurdu #ProtestVerdict
July 24, 2025 at 9:50 AM
غزہ میں بھوک اور قحط سے 43 افراد ہلاک، اقوام متحدہ اور 100+ عالمی تنظیموں نے حالات کو سنگین قرار دیا۔ اسپتالوں میں مریض کمزور، سڑکوں پر لوگ بے ہوش، امدادی کارکن بھی خوراک کے محتاج۔ #GazaFamine #GazaCrisis #theworldenglish #MSF #Oxfam
July 24, 2025 at 9:45 AM
عمران خان کے بیٹے سلمان اور قاسم پاکستان آرہے ہیں اور اپنے والد سے جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے آمد کی تصدیق کی مگر قیام کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ #ImranKhan #PTI #theworldenglish #PakistanNews
July 24, 2025 at 9:41 AM
روس کے امور ریجن میں اے این-24 طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں مگر گھنے جنگلات اور خراب موسم بڑی رکاوٹ ہیں۔ #RussiaCrash #PlaneAccident #theworldenglish #BreakingNews #RussiaUpdate
July 24, 2025 at 9:41 AM
امریکی حکومت نے کہا کہ یونیسکو اسرائیل کے خلاف تعصب کرتی ہے، اس لیے وہ دوبارہ ادارہ چھوڑے گا۔ یہ فیصلہ دسمبر 2026 سے مؤثر ہوگا۔ اسرائیل نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ فرانس نے یونیسکو کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ #USExitUNESCO #IsraelSupport #GlobalPolitics #theworldurdu #UNESCO
July 23, 2025 at 11:10 AM
قائمہ کمیٹی میں بتایا گیا کہ چینی کی ایکسپورٹ کے لیے 4 ٹیکسز صفر پر رکھے گئے۔ جنید اکبر نے سوال اٹھایا کہ عوامی مسائل پر آئی ایم ایف کیوں سخت ہے مگر سرمایہ داروں پر نہیں؟ حکومت سے مکمل بریفنگ طلب کرلی گئی۔ #SugarExport #PakistanEconomy #IMF #theworldurdu #TaxPolicy
July 23, 2025 at 11:06 AM
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دو روز کی شدید بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد ہلاک، 3 زخمی، اور 19 گھر متاثر۔ پی ڈی ایم اے نے ریلیف اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ موسمی سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ #KPWeather #FlashFlood #theworldUrdu #DisasterRelief
July 23, 2025 at 11:02 AM
براق اوزچیویت نے نئے سیزن کے لیے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا معاوضہ مانگنے پر پروڈیوسرز سے اختلاف کے بعد کورولش عثمان چھوڑ دیا۔ وہ انسٹاگرام پر ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد نئی کہانی میں واپسی کا اعلان کیا۔ #KorolushOsman #BoraqOzcivit #TurkishDrama #theworldurdu
July 23, 2025 at 10:55 AM
کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر باپ نے 18 اور 20 سال کے اپنے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا، ملزم فرار، پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے نے علاقے میں ہلچل مچا دی۔ #بلوچستان #HonorKilling #theworldurdu #HumanRights
July 23, 2025 at 10:52 AM
گلگت بلتستان میں شدید سیلابی ریلے سے 15 افراد لاپتا، علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی، سیاحوں سے سفر مؤخر کرنے کی ہدایت۔ ریسکیو آپریشن جاری، ناران اور کاغان کے راستے بند، مزید بارشوں کا خطرہ۔ #BabusarFloods #گلگت_سیلاب #RescueOperations #theworldurdu
July 23, 2025 at 10:48 AM
سوات کے مدرسے میں 3 اساتذہ نے کمسن طالبعلم کو 5 گھنٹے تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر عوام مشتعل، احتجاج اور سخت سزا کا مطالبہ۔ #SwatIncident #مدرسہتشدد #ChildAbuse #JusticeForStudent #theworldurdu
July 22, 2025 at 10:20 AM
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے اہم کاروباری شخصیات نے ملاقات کی، سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے معاشی اصلاحات کی تیز رفتار ضرورت اور کپاس کی صنعت و کسانوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کی تجویز دی۔
 #EconomicReforms #CottonIndustry #PakistanEconomy #AsimMunir #Agriculture #TradeDevelopment #theworldurdu
July 22, 2025 at 10:17 AM
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر چھ ماہ زیادہ بل آنے کی پالیسی پر وزارت توانائی سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی۔ جنید اکبر نے کہا کہ اس مسئلے کا فوری حل بتایا جائے کیونکہ زیادہ بلوں کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 #PowerCrisis #EnergyPolicy  #theworldurdu
July 22, 2025 at 10:13 AM
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر لاہور شیخ امتیاز محمود نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی ہے۔ جلسے کا مقصد بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے عوامی حمایت جمع کرنا ہے۔

#PTI #imrankhanPTI #THEWORLDURDU
July 22, 2025 at 10:08 AM
اورنج لائن، میٹرو اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور میں اب الیکٹرک ٹرام کینال روڈ پر چلائی جائے گی۔ چین سے آئی 3 باکسز والی ٹرام صرف 10 منٹ چارج پر 27 کلومیٹر چلے گی اور 250 افراد سفر کر سکیں گے۔
#ElectricTramLahore #ChinaTech #GreenTransport #theworldurdu #LahoreMetro #EcoFriendlyTravel
July 22, 2025 at 10:03 AM
بابوسر ٹاپ پر بادل پھٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ، 5 افراد جاں بحق، کئی سیاح لاپتا۔ پاک فوج، ریسکیو ٹیمیں، ہیلی کاپٹرز اور مشینری کے ساتھ آپریشن میں مصروف۔ راستے بند، ایمرجنسی نافذ، سیاحوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت۔
#BabusarTop #LandslideAlert #PakistanArmyRescue #theworldurdu #NDMA
July 22, 2025 at 9:56 AM
نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں گرینز رہنما نے اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ کیا، "غزہ بھوکا مر رہا ہے" کا پلے کارڈ لہرا دیا۔ باہر سیکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کی مذمت کی، درجنوں گرفتار۔ آسٹریلیا میں فلسطینی حمایت زور پکڑ گئی۔
#FreePalestine #AustraliaProtest #IsraelSanction #theworldurdu #GazaUnderAttack
July 22, 2025 at 9:52 AM
اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت 172 روپے فی کلو، ایکس مل 165 مقرر۔ خیبر پختونخوا میں بھی یکساں نرخ، ہر ماہ 2 روپے اضافہ ہوگا۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت، عوام سے زائد قیمت والے دکانداروں کی شکایت کی اپیل۔
#SugarPricePK #IslamabadNews #KPKUpdates #theworldurdu #PriceControl
July 18, 2025 at 11:09 AM
پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں سے 106 افراد جاں بحق، 393 زخمی اور درجنوں علاقے زیر آب آ گئے۔ مریم نواز نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ خستہ حال گھروں سے دور رہنے، بجلی کی تاروں اور نالوں سے بچنے کی ہدایت۔ 7 اسکول فلڈ کیمپ بن گئے۔
#PunjabFloods #RainEmergency #MonsoonAlert #theworldurdu #MaryamNawaz
July 18, 2025 at 11:05 AM
وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کی مفت اسکیم کا اعلان کر دیا۔ ہر تعلیمی بورڈ کے ٹاپرز کو الیکٹرک بائیکس ملیں گی، جبکہ بے روزگار افراد کو رکشے و لوڈرز دیے جائیں گے۔ خواتین، بلوچستان اور مقامی انڈسٹری کو بھی ترجیح دی جائے گی۔
#theworldurdu  #ShehbazSharif #GreenPakistan
July 18, 2025 at 10:56 AM
امریکی کمپنی Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن کولڈ پلے کنسرٹ میں HR چیف کے ساتھ بڑی اسکرین پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ شادی شدہ بائرن کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سابق ملازمین نے خوشی منائی۔ بائرن پر پہلے بھی زہریلے رویے کے الزامات تھے۔ #theworldurdu #AndyByrne #CorporateScandal #ViralVideo
July 18, 2025 at 10:41 AM
پاک افغان سرحد پر 5 افغان خوارج نے دراندازی کی کوشش کی، مگر سکیورٹی فورسز نے فوری ناکہ بندی کر کے مسجد میں چھپے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔ تمام کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ بھارت خوارج کو مکمل سپورٹ دے رہا ہے۔ #theworldurdu #Afghanistan #Terrorism #PakistanSecurity
July 18, 2025 at 10:17 AM
لیاری کھڈا مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیر کے باعث 2 چھتیں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی ہوئیں۔ مقدمہ ایس بی سی اے کی مدعیت میں یوسف کے خلاف درج کرلیا گیا۔ الزام ہے کہ بغیر منظوری اور حفاظتی اقدامات کے تعمیر کی جا رہی تھی۔ #theworldurdu #Karachi #BuildingCollapse
July 18, 2025 at 10:12 AM
خیبرپختونخوا حکومت نے منشیات کیسز میں سزائے موت ختم کرنے اور قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے امن و امان کی صورتحال پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ #theworldurdu #KPK #DeathPenalty #Drugs #AliAmin
July 18, 2025 at 10:08 AM