سید شاہ بخاری
banner
rearthought29.bsky.social
سید شاہ بخاری
@rearthought29.bsky.social
> ‏"جو اپنے خالق کے چہرے کا دیدار کرنا چاہتا ہے؛ وہ نیک عمل کرے اور کِسی کو اِس کی خبر نہ ہونے دے!"
امام عبدالله بن المبارک رحمه الله
(رواه اللّالكائي : 235/3)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 22, 2025 at 2:13 AM
> ‏"تم اُس وقت تک ایمان کی لذّت نہیں پا سکتے؛ جب تک کے اپنے اور اپنی شہوات کے درمیان دیوار نہ کھڑی کر لو!"
امام بشر بن الحارث رحمه الله
(سیر اعلام النبلاء : 473/10)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 20, 2025 at 2:00 AM
> ‏"اللَّه کے لطف و کرم کی قدر کرو، کہ کِس طرح وہ تمہیں بچانا چاہتا ہے؛ وہ تمہیں نافرمانیوں سے منع کرکے، خود تمہیں بچانا چاہتا ہے؛ اُس نے نیکیوں کا حکم دے کر، خود تم پر احسان کیا ہے؛ ورنہ اُسے تمہاری نیکیوں کی کوئی ضرورت نہیں!"
امام ابن القيم رحمه الله
(بدائع الفوائد : 231/3)

صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ
January 17, 2025 at 2:19 AM
> ‏"جِس کی آرزوئیں کم ہو جاتی ہیں، اُس کی زندگی آسان ہو جاتی ہے!"
امام مالک بن مغول رحمه الله
(موسوعة ابن أبى الدنيا : 311/3)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 15, 2025 at 2:17 AM
امام حسن البصری رحمه الله سےکِسی نےکہا:کہ ہم اپنے ربّ سے شرماتے کیوں نہیں، کہ گناہ کرتے ہیں؛پھر توبہ کرتے ہیں، پھر گناہ کرتےہیں، پھر اُس کی جانب پلٹتے ہیں؟
فرمایا: شیطان اِسی بہانےسے تم پر غالب آناچاہتا ہے؛ پس کبھی بھی اِستغفارکرنے سے باز نہ آنا!"
(التوبة لابن أبي الدنيا : 119)
صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹
January 14, 2025 at 2:44 AM
> ‏"اپنے گھروں میں، دسترخوانوں میں، بازاروں میں، مجلسوں میں اور جہاں کہیں بھی تم ہو، کثرت سے اِستغفار کیا کرو؛ اس لئے کہ تم نہیں جانتے، کہ کِس وقت تمہاری مغفرت نازل ہو جائے!"
امام حسن بصری رحمه الله
(جامع العلوم والحكم : 408/2)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 13, 2025 at 2:07 AM
جِس شخص صرف کھانے پینےجسمانی صحت میں اپنےاوپر اللَّه کا فضل احسان نظرآتا ہےتواُس کوعقل چُھوکر بھی نہیں گزریںبیشک ایمانںاور اسلام اللَّه کیطرف رجوع کی تڑپ اُسکی اطاعت میں لذّت یہ سب سےبڑی نعمتیں ہیں اور اِن نعمتوں کا اِدراک اللَّه کی توفیق اور نور بصیرت سےہی ہوتا ہے
‏امام ابن القيم رحمه
صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـم
January 9, 2025 at 2:52 AM
> ‏"جِس نے اپنی زُبان کو اللَّه کے ذکر کا عادی بنا لیا، تو اُس نے اُسے لغو و باطل سے پاک کر لیا؛ اور جِس نے اپنی زُبان کو اللَّه کے ذکر سے روک لیا؛ تو پھر وہ زُبان ہر باطل، لغو اور فحش گفتگو سے تَر رہتی ہے!"
امام ابن القيم رحمه الله
الوابل الصيب : 88)

🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 7, 2025 at 2:52 AM
> ‏یحییٰ بن کثیر نے فرمایا کہ جو شخص صبح کو سورة یٰسین پڑھ لے وہ شام تک خوشی اور آرام سے رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے تو صبح تک خوشی میں رہے گا۔ اور فرمایا کہ مجھے یہ بات ایسے شخص نے بتلائی ہے جس نے اس کا تجربہ کیا ہے۔
(اخرجہ ابن الفریس، مظہری)

🌹درود شریف جی؟
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 4, 2025 at 5:14 AM
> ‏جس نے یزید کو ہدایت یافتہ خلفاے راشدین میں شمار کیا، وہ گم راہ، بدعتی اور جھوٹا ہے!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ
(جامع المسائل، 147/5)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 2, 2025 at 6:19 AM
> ‏مروی ہے کہ بعض مرتبہ جب بندہ دعا کرتا ہے اور خدا کو اس سے محبت ہوتی ہے تو وہ جبریل سے فرماتا ہے کہ میرے بندے کی حاجت پوری کرنے میں جلدی مت کرو کہ مجھے اس کی آواز سننا پسند ہے ۔

(أخرجه الطبراني في الأوسط)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
January 1, 2025 at 7:06 AM
> ‏سب سے بڑا کشف یہ ہے کہ آدمی کو اپنے عیوب نظر آ جائیں۔

(اصلاح کی سو باتیں)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
December 31, 2024 at 5:21 AM
> ‏فقیر کو بتانا شرط نہیں ہے کہ یہ مالِ زکوٰۃ ہے، بلکہ بعض فقہاء نے تو ناپسند کیا ہے، کیونکہ یہ فقیر کی دِل شکستگی کا باعث ہے۔

(الفواكه الدواني للنفراوي : ٣٤٦/١)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
December 24, 2024 at 5:29 AM
> ‏آدمی کی اصلاح ممکن نہیں، جب تک وہ لایعنی امور کو چھوڑ کر بامقصد کام میں نہ لگے؛ اس سے امید ہے کہ خداوند کریم اس کا سینہ کھول دے!
امام مالک رحمہ اللّٰہ
(ترتیب المدارک، 1: 209)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
December 23, 2024 at 4:53 AM
> ‏دنیا اور آخرت کی مثال دو سوکنوں کی ہے کہ آدمی ایک کو راضی کرتا ہے تو دوسری کو ناراض کر بیٹھتا ہے!
وہب بن منبہ رحمہ اللّٰہ
(الزهد لابن المبارك)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
`🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹`
December 22, 2024 at 3:20 AM
‏سلف فرماتے تھے: لوگ عزت بادشاہوں کے دروازوں پر تلاش کرتے ہیں حالاں کہ وہ انھیں صرف خدا کی اطاعت میں نصیب ہو سکتی ہے!

(إغاثةُ اللهفان لابن القيّم ١٠٦)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
🌹درود شریف جی؟؟ﷺ🌹
🌹صَلَّى اللهُ عَـلَيہِ وَآلِہٖ وَسَلِّـمْ🌹
December 21, 2024 at 2:28 AM
ہر اُس عمل کو (جانچو پرکھو) دیکھو؛ جِس کی وجہ سے تمہیں موت ناگوار گزرتی ہے؛
پھر اُسے چھوڑ دو، تاکہ مرنے کے بعد وہ تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے
امام سلمه بن دینار رحمه الله
(سیر اعلام النبلاء : 98/6)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 19, 2024 at 2:16 AM
> ‏"عنقریب فتنے واقع ہوں گے؛ اور دین کا معاملہ ہلکا پڑ جائے گا، اور دینی معاملات کا اہتمام بھی بہت کم ہوگا؛ اور ہر کوئی صرف اپنے دنیاوی معاملات کا اہتمام کرے گا!"
امام قرطبی رحمه الله
(فتح الباری : 82/7)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 18, 2024 at 1:51 AM
> ‏امام راشد بن سعد رحمه الله سے پوچھا گیا:"نعمت کیا ہے؟فرمایا: نیک نفس؛پوچھا گیا: دولت کیا ہے؟فرمایا: جسم کی صحت!"
(الزهد للإمام أحمد رحمه الله : 648)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 17, 2024 at 2:06 AM
> ‏"دنیا کیلئے وہی کافی ہے، جِس سے تم مطمئن ہو؛خواہ ایک کھجور اور پانی کا ایک گھونٹ پیو!"
امام بكر المزنی رحمه الله
(مجموع رسائل : 761)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 16, 2024 at 2:18 AM
زرا سوچئے۔۔۔
December 15, 2024 at 1:05 AM
> ‏"یہ مناسب ہے، کہ کھانا کھاتے وقت بسم الله جہری کہی جائے؛ (اِس قدر بلند آواز میں کہ باقی لوگ بھی سُن لیں) تاکہ وہ لوگ بھی متنبہ ہو جائیں (اور بسم الله پڑھ لیں)!"
امام ابن مفلح رحمه الله
(الآداب الشرعية : 179/3)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 15, 2024 at 1:05 AM
> ‏"گھاٹا پانے والا وہ ہے، جو لوگوں کے سامنے اپنی نیکیوں کا دکھاوا کرتا ہے؛ حالانکہ وہ (ربّ) جو اُس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے، اُس کے بُرے اعمال کو جانتا ہے!"
امام أبو سليمان الداراني رحمه الله
(جامع العلوم و الحکم : 482/2)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 13, 2024 at 5:49 AM
> ‏"اذکار کی چادر اوڑھ لو تاکہ یہ تمہیں انسانوں اور جنات کے شر سے بچائے اور فرمایا اپنی روحوں کو استغفار کے ساتھ ڈھانپ لو تاکہ تمہارے دن اور رات کے گناہ معاف ہوں۔"

امام ابن كثير رحمہ اللہ
(الوابل الصيب 71)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 9, 2024 at 3:13 AM
"اپنی نیکی کو ایسے چھپاؤ، جیسے اپنی بُرائی چھپاتے ہو؛ اور اپنے عمل کے بل بوتے پر کبھی فخر نہ کرنا، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ تم (حقیقت میں) بدبخت ہو، یا نیک بخت!"
امام سلمة بن دينار المخزومي رحمه الله
(شعب الإيمان للبيهقي : 6412)

السلام وعلیکم و رحمۃ اللہ
`درود شریف جی؟؟`
December 7, 2024 at 2:13 AM