MK Mania Social News Tv
banner
mkmaniasntv.bsky.social
MK Mania Social News Tv
@mkmaniasntv.bsky.social
Social News TV Serve News And Featured Stories From Around Country And All Over The World.
Pinned
#mkmania Social News TV Serve News And Featured Stories From Around Country And All Over The World🌍.
کراچی: محکمہ داخلہ سندہ نے 144 میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سندھ بھر میں جلسوں جلوسوں ریلیوں پر پابندی ہوگی،پانچ افراد سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 آج سے 12 جنوری تک نافذ ہوگا۔
December 13, 2025 at 2:41 PM
‏ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔ پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
December 13, 2025 at 7:44 AM
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر موسم خشک رہے گا اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجے حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
December 12, 2025 at 8:52 AM
December 12, 2025 at 2:44 AM
‏کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا اور یہ 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔

‎#Karachi ‎#SindhEducation
December 11, 2025 at 6:11 PM
‏اسلام آباد میں قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے لیے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی واضح ہدایت کی ہے۔
December 11, 2025 at 1:55 AM
‏ملک میں سونے کی آج فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا.
December 9, 2025 at 1:04 PM
‏کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.
December 7, 2025 at 1:34 PM
کراچی میں شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی دوران ہنگامہ آرائی
پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
December 7, 2025 at 1:26 PM
‏آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے پر پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے.
December 6, 2025 at 5:54 PM
December 5, 2025 at 3:05 AM
کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہِ حرارت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، اس وقت کراچی کا درجہِ حرارت 16 سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے ، جبکہ محسوس ہونے والا درجہِ حرارت 12 سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے ۔
فجر صبح تک درجہِ حرارت 13 سے 11 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے ،جبکہ کل اور پرسوں سے ٹھنڈ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
December 2, 2025 at 2:51 AM
‏کراچی: سندھ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی نجی اسکولوں کو سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت
طلبہ کو کسی بھی قسم کا موزوں گرم لباس پہننے کی اجازت دی جائے، جس میں سوئٹر، کوٹ، جیکٹ، ٹوپی، جرابیں اور جوتے شامل ہیں۔

‎#Sindh ‎#EducationDept ‎#winter
November 30, 2025 at 8:30 AM
‏کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کرکے فی لیٹر 200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیلر کے لیے دودھ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا اور قیمت 208 روپے رکھی گئی ہے۔
November 28, 2025 at 11:20 AM
November 28, 2025 at 3:06 AM
‏کراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے گرڈ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے سالانہ مرمتی کام کے باعث آج شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی۔ جن علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ان میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں۔
November 27, 2025 at 5:48 AM
‏کراچی : شہر قائد میں سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،
شہر قائد میں صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔
آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29° جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16° ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

‎#Karachi
November 27, 2025 at 2:17 AM
کراچی : موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئی پابندی عائد کردی گئی، اگر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل پر دو افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا.
November 26, 2025 at 10:45 AM
پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ روئٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں پہلی بار ”منفی طلب” ہو سکتی ہے، یعنی لوگ گرڈ سے بجلی لینے کی بجائے خود ہی زیادہ بجلی بنا کر گرڈ کو واپس دیں گے.
November 24, 2025 at 2:18 PM
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، پیر کو انہوں نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔ میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا.
November 24, 2025 at 2:13 PM
‏محکمہ موسمیات نے جلد کراچی کا موسم یکسر تبدیل ہونے کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل 25 نومبر سے موسم بدلنے کا امکان ہے اور اس دوران دن ٹھنڈے اور راتیں مزید سرد ہو جائیں گی۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شہر میں موسمِ سرما کی حقیقی شدت کا آغاز دسمبر کے وسط تک محسوس نہیں ہوگا۔
November 24, 2025 at 11:49 AM
‏کراچی پولیس نے ای چالان سسٹم کے بعد شہر کے مصروف تجارتی علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کے لیے ‘روبوٹ کاریں’ متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جو خودکار کیمروں کی مدد سے سائٹ پر موجود گاڑیوں کی اسکیننگ کریں گی اور فوری طور پر جرمانے جاری کریں گی۔
November 23, 2025 at 5:30 PM
‏ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہوگیا ہے۔
November 22, 2025 at 2:15 PM
November 21, 2025 at 2:09 AM
‏حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا اعلان .
November 19, 2025 at 11:37 AM