Muhammad Wasif
banner
mian-wasif.bsky.social
Muhammad Wasif
@mian-wasif.bsky.social
ہوموُسیپئین، طالبِ علم، ہارٹیکلچرسٹ، باتونی اور تھوڑا سا سنجیدہ۔۔۔۔
دراصل میرے پاس تمہیں دینے کے لیے بہت زیادہ کچھ نہیں ہے
چائے پڑی ہے
پی سکتے ہو
میں موجود ہوں
چاہ سکتے ہو
رستہ رکھا ہے
جا سکتے ہو۔۔۔
November 23, 2024 at 6:17 AM
خزاں کی زرد سی شال، اداس پیڑوں کے پاس
November 22, 2024 at 10:34 AM
مجھے پسند ہے سردیوں کی دھوپ میں کسی غیر مصروف سڑک پر بنائیں جانب آہستہ آہستہ جاتے ہوئے ماضی و
مستقبل کی سوچوں میں گم رہنا
بھاپ اڑاتی گرم گرم چائے کا گپ ہاتھ میں تھامے کسی کتاب کا مطالعہ کرنا
اور سب سے بڑھ کر کبھی کبھی راتوں کو باہر نکل کر پرسرار سی خاموشی محسوس کرنا جو کسی اور ہی جہاں لے جاتی ہے
November 21, 2024 at 4:51 PM

سردیوں کی دھوپ میں چھت بر بیٹھے' چہکتے چہرے کے پیچھے چھپی بے وجہ اداسی کے ساتھ ماضی کے بکھرے خوابوں کو سرسری سا ٹٹولتے ہوئے۔۔۔۔۔۔
Sitting on the roof in the winter sun, with the unexplained sadness hidden behind the smiling face, touching the scattered dreams of the past.
November 20, 2024 at 10:41 AM