islam360.bsky.social
@islam360.bsky.social
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا: ہم زمانہ جاہلیت میں دم کیا کرتے تھے ہم نے عرض کی: اللہ کے رسول اللہ! اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے دم کے کلمات میرے سامنے پیش کرو، دم میں کوئی حرج نہیں جب تک اس میں شرک نہ ہو۔ *(صحیح مسلم: 64 [2200])*
November 24, 2024 at 1:05 PM
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنے مرض وفات میں معوذات پڑھ کر دم کیا کرتے تھے۔ پھر جب آپ کے لئے دشوار ہو گیا تو میں آپ پر دم کرتی تھی اور برکت کے لئے آپ کا دایاں ہاتھ آپ کے جسم پر پھیرتی تھی۔ *(صحیح بخاری: 5751)*
November 24, 2024 at 10:22 AM