کرنا نہیں ہے کچھ بھی حمایت تو کیجئے
ہیں کس کے ساتھ آپ وضاحت تو کیجیے
جن کے لیے رسول بشارت ہیں دے گئے
ان کے لئے سخن کی جسارت تو کیجیے
کچھ کیجیے نہ کیجیے دنیا کے سامنے
مظلوم کی طرف سے وکالت تو کیجیے
اقصیٰ کی سمت آنکھیں گھمائیں ذرا جناب
چیخ و پکار اس کی سماعت تو کیجیے
کرنا نہیں ہے کچھ بھی حمایت تو کیجئے
ہیں کس کے ساتھ آپ وضاحت تو کیجیے
جن کے لیے رسول بشارت ہیں دے گئے
ان کے لئے سخن کی جسارت تو کیجیے
کچھ کیجیے نہ کیجیے دنیا کے سامنے
مظلوم کی طرف سے وکالت تو کیجیے
اقصیٰ کی سمت آنکھیں گھمائیں ذرا جناب
چیخ و پکار اس کی سماعت تو کیجیے