Urdu News, Latest and Breaking news today in Urdu | HUM News Ur…
humnews.pk.web.brid.gy
Urdu News, Latest and Breaking news today in Urdu | HUM News Ur…
@humnews.pk.web.brid.gy
Urdu News - Read breaking news and latest updates today in Urdu. Get headlines from Pakistan, Politics, Sports, Entertainment, business - HUM News Urdu

[bridged from https://humnews.pk/ on the web: https://fed.brid.gy/web/humnews.pk ]
بھارت نے پہلی بار ویمنز ورلڈکپ جیت لیا
**بھارت نے پہلی بار ویمنز ورلڈکپ جیت لیا،فائنل میں جنوبی افریقا کو52رنز سے شکست دے دی۔** بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 298 رنز بنائے،299رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246 رنز بنا سکی،جنوبی افریقی کپتان کی سنچری مگر ٹیم کو جیت نہ دلا سکی،بھارت کی دپتی شرما نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ شفالی ورما 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جبکہ دپتی شرما نے 58 رنز بنائے۔ بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے 45، کپتان ہرمنپریت کور نے 20، جمائما روڈریگز نے 24، امنجوت کور 12، رچا گوش 34 اور ردھا یادیو 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ نونکولولیکو، نادائن ڈے اور چولی ٹریون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز کیا۔ اوپنر اور ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی۔ وہ 101 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں۔ تزمین برٹس 23، اینیک بوش صفر، سن لوس 25، ماریزان کپ 4، سینالو جفتا، اینری ڈیرکسن 35، چلو ٹریون 9 رنز بنا سکیں۔ بارش کے باعث ٹاس 2 گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ **یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب نے عمر اکمل کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا** The post بھارت نے پہلی بار ویمنز ورلڈکپ جیت لیا appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
آر ایل این جی کے کنکشنز کھلنے سے سردیوں میں عوام کو سہولت میسر آئے گی، احسن اقبال
**وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال (ahsan iqabal)کا کہنا ہے کہ حکومت شعبہ توانائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،آر ایل این جی(rlng) کے کنکشنز کھلنے سے سردیوں میں عوام کو سہولت میسر آئے گی۔** میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ٹیکس وصولیوں میں اضافے سے ہی ملک ترقی کرے گا،ترقی کے عمل میں پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی ہماری مسلح افواج دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،معرکہ حق کے جذبے کی طرح معرکہ ترقی کو بھی جیتنا ہوگا۔ بھارت میں پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں، بھارتی حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں،بھارتی سیاستدان اپنے لوگوں کے جذبات بھڑکا کر سیاست چمکاتے ہیں۔ The post آر ایل این جی کے کنکشنز کھلنے سے سردیوں میں عوام کو سہولت میسر آئے گی، احسن اقبال appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
سعودی عرب کو عالمی سطح پر بڑا عہدہ مل گیا
**سعودی عرب کو 195 ممالک کی ممبران عالمی تنظیم کی سربراہی مل گئی۔** غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کی جنرل اسمبلی کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں سعودی وفد کی قیادت سعودی جنرل کورٹ آف آڈٹ کے صدر ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے کی۔ آرگنائزیشن کی جنرل اسبملی نے سعودی عرب جس کی نمائندگی جنرل کورٹ آف آڈٹ (جی سی اے) کرتی ہے کو 2033-2031 کے لیے سربراہ مقرر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سربراہی ملنے کے بعد سعودی عرب 2031 میں دنیا بھر کے 195 سے زیادہ ملکوں کے وفود کی میزبانی کرے گا۔ ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے کہا کہ سعودی عرب اپنی سربراہی کے دوران انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 2031 میں دارالحکومت ریاض میں تنظیم کے رکن ملکوں کی میزبانی کا منتظر ہے۔ **یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور کی ناکامی پر مودی کی خاموشی، اپوزیشن نے آڑھے ہاتھوں لے لیا** ڈاکٹر حسام نے کہا کہ یہ اعزاز سعودی عرب کی بین الاقوامی حیثیت اور عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کامیابی سعودی قیادت کی سپورٹ اور جنرل کورٹ آف اڈٹ کو با اختیار بنائے بغیر ممکن نہیں تھی۔ The post سعودی عرب کو عالمی سطح پر بڑا عہدہ مل گیا appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
آئی ایٹ واقعہ،گرفتارملزم کا ایک روزہ ریمانڈ منظور
**وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملے میں گرفتارملزم کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا۔** ڈیوٹی جج محمد شہزاد خان کی عدالت میں گرفتارملزم عاقب نعیم کو پیش کیاگیا،پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم کو صبح متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ [video width="720" height="1280" mp4="https://humnews.pk/wp-content/uploads/2025/11/1.mp4"][/video] پولیس اہلکاروں نے بمشکل جان بچائی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوا،ملزم نے موقع پر سرکاری وائرلیس سیٹ چھین کر اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آور نے وردی پھاڑ دی، پولیس پارٹی پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کیا، پولیس کی تعاقب ٹیم پر بھی گاڑی سے سیدھی فائرنگ کی گئی،فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ The post آئی ایٹ واقعہ،گرفتارملزم کا ایک روزہ ریمانڈ منظور appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے، وزیر اعظم
**اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے۔** وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے ایک ہزار کامیاب آپریشن کا سنگ میل عبور کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے ہیں۔ ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مذموم سازشیں ہوتی رہیں۔ اور پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کو ختم کر کے ادارے کو غیر فعال کر دیا گیا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالی تو پی کے ایل آئی کی ازسر نو بحالی پر کام شروع کیا۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے موجودہ حکومت میں پی کے ایل آئی کے لیے محنت کی جو قابل ستائش ہے۔ **یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو جانتی تک نہیں، فواد چودھری** انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی 80 فیصد مریضوں کا علاج مفت کرتا ہے۔ اور غریب عوام بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔ پی کے ایل آئی کے قیام اور ازسر نو بحالی کے لیے محنت کرنے والی ٹیم کی کاوش لائق تحسین ہے۔ پی کے ایل آئی کے بہتر کردار ادا کرنے پر پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ The post جو پودا 2017 میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے، وزیر اعظم appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
سہیل آفریدی کے حوالے سے تمام ویڈیوز کا فرانزک ہونا چاہیے،امیر مقام
**وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام (ameer muqam)کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا تمام سیاسی جماعتوں اور ملک و قوم کے مفاد میں ہے،سہیل آفریدی کے حوالے سے تمام ویڈیوز کا فرانزک ہونا چاہیے۔** ہم نیوز کے پروگرام’’ کیوسچن آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے سب کے ساتھ ملکر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،صوبے میں امن و ترقی لانا ہی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں امن قائم ہوں اور خوشحالی آئے۔ ملک و قوم کے مفاد میں جو بھی بات کرے گا انکے ساتھ ملکر چلیں گے،صرف کانفرنس بلانے کی حد تک نہیں بلکہ سنجیدگی سے قیام امن کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ خیبر پختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے لیکن افغانستان سے مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی ، سہیل آفریدی قومی سلامتی سے متعلق بلائے گئے اجلاس میں پی ٹی آئی نے سنجیدگی نہیں دکھائی،ملکی سلامتی کیلئےتمام صوبوں اور جماعتوں کی حکومتوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ ملک میں دہشگردی کی وجہ سےمعصوم لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے،افغانیوں کے ساتھ پاکستان نے اچھا سلوک کیا مگر دہشتگردی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ کے پی میں بزدار طرز کا سہیل آفریدی سوچ سمجھ کر لگایا گیا، طلال چودھری انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک معاہدے کے تحت حکومت میں ہماری شراکت دار ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں ہماری اتحادی تھی اور اتحادی ہے،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے مگر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ،ن لیگ کے اراکین آزاد کشمیر میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔ The post سہیل آفریدی کے حوالے سے تمام ویڈیوز کا فرانزک ہونا چاہیے،امیر مقام appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے اسپتال آمد، اہم گفتگو
**لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔ اور اہم ملاقات کی۔** پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دو روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی سمیت دیگر بھی شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔ رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ **یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ** فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔ The post سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے اسپتال آمد، اہم گفتگو appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
سولر صارفین پر نیا بوجھ: آئیسکو کا گرین میٹرز کی تبدیلی کا حکم، صارفین سراپا احتجاج
**آئیسکو(iesco) کی حدود میں آنے والے سولر صارفین اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جب انہیں حالیہ بجلی کے بلوں میں اطلاع ملی کہ اگر انہوں نے اپنے گرین میٹرز(green meters) کو آٹومیٹک میٹر ریڈنگ (AMR) میٹرز سے تبدیل نہ کیا تو ان کا نیٹ میٹرنگ سسٹم بند کر دیا جائے گا۔** ڈان نیوز میں شائع خبر کے مطابق دس ہزار سے زائد سولر پاور صارفین، جنہوں نے اپنے گھروں پر آن گرڈ سسٹم نصب کیا ہوا ہے، کو تین ماہ کے اندر نئے AMR میٹر لگوانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہر میٹر کی قیمت تقریباً 52 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ موجودہ گرین میٹر کمپنی واپس لے گی۔ اضافی بجلی:نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور کئی صارفین نے وزیراعظم پورٹل پر شکایات درج کرائیں اور مطالبہ کیا کہ حکومت آئیسکو کو اس فیصلے سے روکے کیونکہ بیشتر صارفین پہلے ہی لاکھوں روپے سولر سسٹم پر خرچ کر چکے ہیں۔ سولر صارف محمد نعیم نے بتایا کہ وہ اس حکم سے حیران رہ گئے۔ ’’میں نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل تقریباً دس لاکھ روپے لگا کر سولر سسٹم نصب کیا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ 52 ہزار روپے کا نیا میٹر خریدوں، آخر کیوں؟‘‘ ایک اور صارف، مقصود احمد نے کہا کہ آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نئے میٹر لگنے سے عملے کو میٹر ریڈنگ کے لیے گھر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سیکٹر I-10 میں آئیسکو اہلکار کا کہنا تھا کہ متعدد صارفین شکایت لے کر آ رہے ہیں مگر ابھی حتمی پالیسی جاری نہیں ہوئی۔فی الحال عملدرآمد روک دیا گیا ہے، لیکن ممکن ہے بعد میں طلبی نوٹس جاری ہوں۔ صارفین کو پالیسی کا انتظار کرنا چاہیے۔ آئیسکو کے مانیٹرنگ سیل کے اہلکار عمران نے تصدیق کی کہ کچھ ایس ڈی اوز نے ڈیمانڈ نوٹسز جاری کیے تھے، تاہم صارفین کے احتجاج پر معاملہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔ سولر صارفین کیلئے اے ایم آئی میٹر کی تنصیب لازمی قرار انہوں نے کہا،بہت سے صارفین کا مؤقف ہے کہ ان کے میٹر اب بھی وارنٹی میں ہیں، اس لیے انہیں نیا خرچ کیوں اٹھانا چاہیے۔ معاملہ اب پالیسی کی تیاری کے مرحلے میں ہے۔ دوسری جانب آئیسکو کے ترجمان راجہ عاصم نے بتایا کہ گرین میٹرز کی جگہ AMR میٹرز لگانے کا فیصلہ صرف آئیسکو کا نہیں بلکہ قومی سطح پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئی پالیسی میں صارفین کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر انہیں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ The post سولر صارفین پر نیا بوجھ: آئیسکو کا گرین میٹرز کی تبدیلی کا حکم، صارفین سراپا احتجاج appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
کراچی کے نجی اسپتال میں بچہ فروخت کیے جانے کا انکشاف، مقدمہ درج
**کراچی: شہر قائد میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نومولود کو فروخت کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔** پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے نجی اسپتال میں نومولود بچے کے فروخت کا واقعہ ہوا۔ جس کا مقدمہ بچے کے والد سارنگ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق میمن گوٹھ کے نجی اسپتال میں شمع نامی حاملہ خاتون ڈاکٹر سے معائنہ کروانے گئی۔ تو ڈاکٹر نے اسے زچگی آپریشن کے لیے رقم جمع کرانے کا کہا۔ خاتون نے ڈاکٹر سے رقم نہ ہونے کا تذکرہ کیا۔ تو ڈاکٹر نے خاتون کو بتایا کہ ایک خاتون بچے کی خواہشمند ہے اور وہ بچے کو نہ صرف پالے گی بلکہ تمھارے آپریشن کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ خاتون نے ڈاکٹر کی بات پر حامی بھر لی اور آپریشن کے بعد پیدا ہونے والے بیٹے کو خواہشمند خاتون کے حوالے کر دیا۔ بچے کے والد سارنگ کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں بتایا گیا کہ وہ جامشورو کا رہنے والا ہے۔ اور اہلیہ چند ماہ قبل ناراض ہوکر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔ 5 اکتوبر کو اہلیہ اپنی والدہ کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئی۔ تو ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا اور رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ ہونے پر ڈاکٹر نے بچہ فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔ سارنگ نے کہا کہ مجھے لڑکے کی پیدائش کا علم ہوا تو اسپتال پہنچا جہاں پر تمام صورتحال کا علم ہوا۔ بچے لے جانے والی خاتون شمع بلوچ اسپتال کی ہی ملازمہ تھی۔ اور بچہ لے جانے کے بعد سے اس کا نمبر بند ہے اور اس سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ مجھے خدشہ ہے کہ شمع بلوچ نے بچے کو آگے فروخت کر دیا ہے۔ **یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو جانتی تک نہیں، فواد چودھری** اینٹی وائلٹ کرائم سیل نے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو پنجاب سے بازیاب کروا لیا اور والدین کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے نجی اسپتال کو بھی سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ جبکہ ملزمہ شمع بلوچ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ The post کراچی کے نجی اسپتال میں بچہ فروخت کیے جانے کا انکشاف، مقدمہ درج appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
سب پلیٹ فارمز کے کنٹینٹ کری ایٹرز دوزخ میں سڑیں گے،زاہد احمد
**معروف اداکار زاہد احمد (Zahid Ahmed)نے کہا ہے کہ سب پلیٹ فارمز کے کنٹینٹ کری ایٹرز(content creators)دوزخ میں سڑیں گے۔** > View this post on Instagram > > > > A post shared by Pakistani.Celebrities 🇵🇰 (@pakistani.celebrities) حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کی۔ زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر بیماری کی خبروں پر عابدہ پروین کا جذباتی بیان انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔ زاہد احمد نے مزید کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ The post سب پلیٹ فارمز کے کنٹینٹ کری ایٹرز دوزخ میں سڑیں گے،زاہد احمد appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 3, 2025 at 3:32 AM
سہیل آفریدی کا خیبرٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات
**پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔** وزیراعلیٰ نے مریضوں اور اُن کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی ادویات ہر وقت دستیاب رہنی چاہییں اور کسی بھی مریض کو علاج میں دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پروگرام کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے تحت بلا تعطل علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی سطح پر علاج میں ایک لمحے کی معطلی بھی ناقابلِ برداشت ہوگی۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ The post سہیل آفریدی کا خیبرٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:31 AM
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی، عمران اسماعیل
**اسلام آباد: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت بانی عمران خان کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی۔** سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہم نیوز کے پروگرام "پاکستان ٹونائٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑی یا ہم سے چھڑوائی گئی، وہ ہم جانتے ہیں۔ ہم ماضی میں ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے اندر برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔ اور میرے اندر کم برداشت تھی لیکن میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پی ٹی آئی کو دیا ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ ہم پر باتیں کر رہے ہیں انہوں نے جیل تک نہیں دیکھی۔ اور جو مشکلات ہم نے کاٹیں ہم پہ باتیں کرنے والوں کو مشکلات کا اندازہ نہیں۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی۔ اور میں نے پی ٹی آئی کو زندگی کا حصہ دیا۔ وہ کوئی میرے دل سے نکال نہیں سکتا۔ **یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیئے گئے** انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے پارٹی میں مذاق بنا رکھا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے بانی کی رہائی کے حوالے سے بھی کچھ نہیں کیا۔ سوائے اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات بڑھانے کے کچھ نہیں کیا گیا۔ The post پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی، عمران اسماعیل appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:31 AM
کینیڈین وزیر اعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگ لی
**اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی۔** غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈز کے وزیر اعظم مارک کارنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ریاست اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ کو یہ اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے اشتہار نشر ہونے سے پہلے ڈگ فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا لیکن اس کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔ ٹیرف مخالف اشتہار ڈگ فورڈ نے تیار کروایا تھا۔ جو ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور انہیں اکثر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ اس اشتہار میں ریپبلکن پارٹی کے سابق صدر رونلڈ ریگن کا ایک بیان شامل کیا گیا تھا۔ جس میں وہ کہتے ہیں کہ ٹیرف سے تجارتی جنگیں اور معاشی تباہی جنم لیتی ہیں۔ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور امریکا نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات بھی روک دیئے تھے۔ **یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے ویزے کی حد مقرر کر دی** رواں ہفتے کے آغاز میں جنوبی کوریا سے روانگی کے موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی مارک کارنی سے عشائیے میں "بہت خوشگوار گفتگو" ہوئی تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں تھیں۔ The post کینیڈین وزیر اعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگ لی appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:31 AM
پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی
**لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حکومت اور ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔** ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی کے متعدد سابق رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، جس کی اندرونی کہانی اب سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اورموجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مشاورت کی گئی، اس موقع پرطے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مختلف جماعتوں سے بات چیت اور مصالحتی رابطے کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیئے گئے رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگرسابق رہنما شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کے امکانات پر بھی غور کیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی سے براہِ راست رابطے کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔ ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے پارٹی کی موجودہ صورتِ حال، کارکنوں کے حوصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سیاسی محاذ آرائی کے بجائے مفاہمت اور استحکام کی راہ اختیار کی جائے تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جا سکے۔ The post پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:31 AM
نیڈو ہم اسپیلنگ وز کے ریجنل راؤنڈ میں کانٹے کا مقابلہ
**لاہور: نیڈو ہم اسپیلنگ وز لاہور کے ریجنل راؤنڈ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔** لاہور کے الحمرا ہال میں کامیاب ٹیموں کے درمیان ریجنل راؤنڈ کے تحت مقابلے عمل میں آئے۔ کراچی اور اسلام آباد کے بعد فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے لاہور کے طلبا کی ذہانت اور فصاحت زبان کا امتحان لیا گیا۔ اس راؤنڈ میں طلبا نے حصہ لے کر درست تلفظ، ہجوں کی مہارت اور علمی سمجھ بوجھ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ مقابلے کے دوران نظم و ضبط، توجہ اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ قابل تحسین رہا۔ ریجنل راؤنڈ میں جج کے فرائض اقراء فاروق سرانجام دے رہی تھیں۔ جبکہ پروناونسیٹرمنی جاوید جبکہ قدسیہ انور موڈریٹر تھیں۔ پول راؤنڈ سے ریجنل راؤنڈ میں پہنچنے والے اسکولوں میں تھنک اینڈ گرو ریوائنڈ کیمپس، دی ٹرسٹ اسکول پرائمری بوائز اور لاہور گرامر اسکول شیخوپورہ شامل ہیں۔ ریجنل راؤنڈ کے اختتام پر شرکا کے جوش و جذبے اور والدین و اساتذہ کے تعاون کو سراہا گیا۔ جبکہ ججوں نے بچوں کی کارکردگی کو پاکستان میں تعلیمی مقابلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ منتظمین کے مطابق نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے انعقاد کا مقصد بچوں میں زبان سیکھنے، درست تلفظ، ہجوں کی درستی اور علمی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئی نسل کو مقابلے کے ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ نیسلے نیڈو اور ہم نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ تعلیمی مقابلہ او جی ڈی سی ایل اور انوویٹڈ چوکو رنگز کے تعاون سے جاری ہے۔ جبکہ انٹرٹینمنٹ پارٹنر ونڈر لینڈ، ہاسپیٹالیٹی پارٹنر آواری ایکسپریس، تکنیکی معاون ہمز ٹیک، لائیو اسٹریم پارٹنر مائیکو اور میل پارٹنر برگر او کلاک ہیں۔ یاد رہے کہ نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے کراچی پول راؤنڈز 20 سے 23 اکتوبر جبکہ 24 اکتوبر کو ریجنل راؤنڈ کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ اسلام آباد میں پول راؤنڈ 28 اکتوبر کو جبکہ ریجنل راؤنڈ 29 اکتوبر کو ریجنل این آئی سی ایل بلڈنگ میں کرایا گیا۔ تیسرا اور آخری پڑاؤ لاہور میں پڑا جہاں 31 اکتوبر کو پول راؤنڈ ہوا۔ جبکہ یکم نومبر کو ریجنل راؤنڈ الحمرا ہال میں منعقد کیا گیا۔ فائنل مقابلہ 3 نومبر کو الحمرا ہال لاہور میں ہو گا جس میں ریجنل راؤنڈز سے منتخب ٹیمیں حصہ لیں گی۔ The post نیڈو ہم اسپیلنگ وز کے ریجنل راؤنڈ میں کانٹے کا مقابلہ appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:32 AM
پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی 20 جیت کر سیریز اپنے نام کرلی
**لاہور، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔** قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے جبکہ کوربن بوش نے 30 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کر دیا پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عثمان طارق اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 47 گیندوں پر 68 رنز بنائے، جس میں 9 خوبصورت چوکے شامل تھے ان کے ساتھ کپتان سلمان آغا نے 26 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اگرچہ صائم ایوب صرف صفر پرآؤٹ ہوئے اور محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے تاہم بابر اور سلمان کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا لاہور کے تماشائیوں نے تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں کو داد دی جبکہ اسٹیڈیم میں “پاکستان زندہ باد” کے نعرے گونجتے رہے۔ The post پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرا ٹی 20 جیت کر سیریز اپنے نام کرلی appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:32 AM
ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے ویزے کی حد مقرر کر دی
**واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026 کے لیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی۔** غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سال 2026 میں امریکا آنے والے صرف 7 ہزار 500 تارکین وطن ویزے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی تاریخ میں تارکین وطن کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔ اور تارکین وطن کے داخلے سے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سفید افریقیوں کو جنوبی افریقہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے۔ اور فی الحال پناہ گزینوں کی سالانہ حد ایک لاکھ 25 ہزار مقرر ہے۔ واضح رہے کہ 1980 کے ریفیوجی ایکٹ کے بعد پہلی بار تارکین وطن کو ویزا جاری کرنے کی اتنی کم ترین حد مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے سفید فام جنوبی افریقیوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی تاریخ میں مخصوص قومیتوں کے خلاف امتیازی قوانین پہلے بھی بنائے گئے۔ اور نئے قانون کے تحت مہاجرین کو سخت سیکیورٹی جانچ سے گزرنا ہو گا۔ جبکہ امریکی وزارت خارجہ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کی منظوری لازم قرار دی گئی ہے۔ **یہ بھی پڑھیں:امریکا سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں، ایران کا امریکا کو ٹکا سا جواب** ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں غیر ملکیوں کی داخلے سے متعلق نیا فرمان جاری کیا تھا۔ The post ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے ویزے کی حد مقرر کر دی appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:32 AM
پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کر دیا
**اسلام آباد، پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کے استنبول مذاکرات سے متعلق بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے۔** وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے مذاکرات کے حوالے سے حقائق کوتوڑمروڑ کرپیش کیا، جبکہ پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اورریکارڈ پرموجود ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان کے خلاف نئی سازش بے نقاب، جاسوس گرفتار وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغانستان کی سرزمین پرموجود دہشتگردوں کی گرفتاری اوران کی حوالگی کا واضح مطالبہ کیا تھا، افغان فریق کے الزامات اوربیانات مکمل طورپرجھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ پاکستان نے مزید کہا کہ اگرافغانستان سنجیدہ ہے تو دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی اینٹری پوائنٹس کے ذریعے ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ ترجمان وزارتِ اطلاعات نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف غلط بیانی اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان نے افغان فریق کے متضاد دعوؤں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مسئلے پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اوراسلام آباد خطے میں امن واستحکام کیلئے سنجیدہ اوراصولی کوششیں جاری رکھے گا۔ The post پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کر دیا appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:32 AM
آئمہ کرام وظیفہ پروگرام، علما کے ضمیرخریدنے کی کوشش ہے، مولانا فضل الرحمان
**ملتان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب حکومت کے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔** مولانا فضل الرحمان نے علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اس کیلئے قربانیاں دیں مگرآج دینی مدارس کے کردارکوختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی دائرے میں شامل ہونے کا کہا جاتا ہے، مگرحقیقت یہ ہے کہ مذہبی طبقے کو قابو میں کرنے کی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیئے گئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں ہم علما کو 25 ہزار روپے دینا چاہتے ہیں، ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ ضمیر خریدنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرسعودی عرب یا یو اے ای کی مثال دیتے ہو تو وہاں کا پورا نظام لے آؤ، ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول! مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون پہلے ہی بن چکا ہے، اب دینی اداروں کو کمزورکرنے کی نئی سازش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے ماہانہ وظیفہ مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پرمختلف مذہبی اورسیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔ The post آئمہ کرام وظیفہ پروگرام، علما کے ضمیرخریدنے کی کوشش ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:32 AM
معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 بدترین ممالک
**دنیا کے مختلف ممالک میں معیارِ زندگی کئی اہم عوامل پر منحصر ہوتا ہے جن میں آمدنی کی سطح، صحت اور تعلیم تک رسائی، تحفظ، سیاسی استحکام اور بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔ سال 2025 میں ویب سائٹ نمبیو کے مطابق یہ دس ممالک وہ ہیں جہاں معیارِ زندگی سب سے کم یا بدترین ہے۔** **نائجیریا** قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود نائجیریا غربت، بے روزگاری، ناقص صحت کے نظام، غیر محفوظ حالات اور بجلی کی کمی جیسے مسائل سے دوچار ہے، جو عوام کی روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔ **بنگلہ دیش** بنگلہ دیش میں زیادہ آبادی، کم اجرتیں، آلودگی اور سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل اب بھی موجود ہیں۔ اگرچہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، لیکن بنیادی ڈھانچہ اور سماجی خدمات ابھی بھی پسماندہ ہیں۔ **وینزویلا** ایک وقت میں جنوبی امریکا کا خوشحال ملک رہنے والا وینزویلا اب افراطِ زر، خوراک کی قلت، سیاسی بحران اور عوامی ہجرت جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے، جس سے عوام کی زندگی مشکل بن چکی ہے۔ **سری لنکا** سری لنکا شدید مالی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے دوران ایندھن، ادویات اور روزمرہ اشیاء کی قلت نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کیا۔ معاشی عدم استحکام اور سیاسی تناؤ اب بھی زندگی کے معیار کو متاثر کر رہے ہیں۔ **مصر** بلند افراطِ زر، بے روزگاری اور سیاسی پابندیاں مصری عوام کے لیے زندگی کو مشکل بنا رہی ہیں۔ بہت سے شہری بڑھتی مہنگائی اور بنیادی سہولتوں تک محدود رسائی سے پریشان ہیں۔ **ایران** بین الاقوامی پابندیوں، معاشی مشکلات اور سیاسی دباؤ نے ایران میں مہنگائی، روزگار کے محدود مواقع اور عوامی آزادیوں میں کمی پیدا کی ہے، جس سے معیارِ زندگی نیچے جا رہا ہے۔ **پیرو** سیاسی عدم استحکام، عدم مساوات اور ناکافی عوامی سہولتوں نے پیرو میں عوامی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی کمی نمایاں ہے۔ **ویتنام** ویتنام نے معاشی ترقی ضرور کی ہے مگر کم اجرتیں، آلودگی اور بڑے شہروں میں آبادی کا دباؤ عوام کے معیارِ زندگی کو محدود کر رہا ہے۔ **فلپائن** فلپائن میں غربت، قدرتی آفات، شہروں میں زیادہ آبادی اور کمزور بنیادی ڈھانچہ عوام کی روزمرہ زندگی کے بڑے چیلنج ہیں، اگرچہ حالیہ برسوں میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے۔ **لبنان** لبنان طویل معاشی بحران، افراطِ زر، ناکام عوامی خدمات اور سیاسی مفلوجی کا شکار ہے۔ ان حالات نے شہریوں کے لیے روزمرہ زندگی کو انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔ The post معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 بدترین ممالک appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
November 2, 2025 at 1:32 AM
پیٹرول 2روپے43پیسے ،ڈیزل 3روپے2پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
**حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں(petroleum prices in pakistan) کا اعلان کردیا ہے ۔** نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے43پیسے کااضافہ کیا گیا ، پیٹرول کی نئی قیمت 265روپے45پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔ یو اے ای نے نومبر کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں3روپے2پیسے اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت278روپے44پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم نومبر سے 15 نومبر تک ہوگا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قبل ازیں اوگرا نے نومبر 2025 کے لیے ایل پی جی (مائع گیس) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ گھریلو استعمال کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی نئی قیمت 2,378 روپے 89 پیسے ہوگی، جو اکتوبر میں 2,448 روپے 33 پیسے تھی۔ نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی واقع ہوئی ہے، جو 2.83 فیصد کے برابر ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5,885 روپے فی ٹن کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی پیداواری قیمت 160,300 روپے فی ٹن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اکتوبر میں یہ قیمت 166,185 روپے فی ٹن تھی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان اوگرا اسی طرح صارف (کنزیومر) قیمت بھی 207,485 روپے فی ٹن سے کم ہو کر 201,600 روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت سعودی آرامکو سی پی (Saudi Aramco-CP) اور ڈالر کے اوسط ایکسچینج ریٹ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو ریفرنس پرائس میں 3.52 فیصد اور ڈالر ریٹ میں 0.15 فیصد کمی ہوئی، جس کے باعث قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ The post پیٹرول 2روپے43پیسے ،ڈیزل 3روپے2پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
October 31, 2025 at 11:32 PM
میاں محمودالرشید سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل
**تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کو طبی حالت بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔** ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو سینے میں شدید انفیکشن کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر انہیں خصوصی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا۔ شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل اسپتال ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ مرض کی نوعیت کا درست تعین کیا جا سکے، اسپتال میں ماہر امراضِ سینہ اورمیڈیکل اسپیشلسٹس کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ میاں محمودالرشید کچھ عرصے سے مختلف کیسز میں گرفتار ہیں اور طبیعت ناساز ہونے پر انہیں آج شام اسپتال لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے علاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔ The post میاں محمودالرشید سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
October 31, 2025 at 11:32 PM
سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین وزیر بن گئے
**بھارت کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر اور سابق کپتان محمد اظہرالدین (muhammad azhar ud din)نے سیاست کے میدان میں اپنی نئی اننگ کا شاندار آغاز کر دیا۔ کھیل کے میدان میں چوکوں چھکوں کی برسات کرنے والے اظہرالدین اب تلنگانہ کی ریاستی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہو گئے ہیں۔** > Congress leader and former Cricketer Mohammad Azharuddin takes oath as Minister at Raj Bhavan. Governor Jishnu Dev Verma administers the oath to him. > > Congratulations @azharflickspic.twitter.com/VcM10YjxMW > > — Ravinder Kapur. (@RavinderKapur2) October 31, 2025 کانگریس سے وابستہ محمد اظہرالدین ریاستی اسمبلی کے رکن بھی ہیں اور پارٹی قیادت نے ان کی کارکردگی اور عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں کابینہ میں شامل کرلیا۔ اظہرالدین نے ’’اللہ کے نام پر حلف‘‘ اٹھایا اور تقریب کے اختتام پر’’جے تلنگانہ اور جے ہند‘‘ کے نعرے لگائے۔ کھیلنے کی حامی بھری تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں،محمد اظہر الدین ذرائع کے مطابق، محمد اظہرالدین کواقلیتی امور یا اقلیتی بہبود کا قلمدان دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔ وہ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے مسلمان وزیر ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں ان کے بیٹے اسد الدین اظہر بھی شریک تھے، جو حال ہی میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر ہوئے ہیں۔ > Honoured and humbled to be sworn in today as a Cabinet Minister in the Telangana Government by Shri Jishnu Dev Verma Garu, Hon’ble Governor of Telangana. > > My heartfelt gratitude to Shri Mallikarjun Kharge Ji, Smt Sonia Gandhi Ji, Shri Rahul Gandhi Ji, Smt Priyanka Gandhi Ji, and… pic.twitter.com/xXPNnlLbbG > > — Mohammed Azharuddin (@azharflicks) October 31, 2025 اظہرالدین کی کابینہ میں شمولیت پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کوانتخابی خوشامدانہ سیاست قرار دیا ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جوبلی ہلز کے مسلم ووٹروں کو لبھانے کی کوشش ہے، جہاں جلد ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ بی جے پی نے اس معاملے پر چیف الیکشن آفیسر کو باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے۔ تاہم محمد اظہرالدین نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری کاکسی ضمنی انتخاب سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارت: سابق کرکٹر اظہر الدین کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے ان کا کہنا تھا’’میں نے ہمیشہ ملک کی خدمت ایمانداری سے کی ہے، مجھے کسی کو اپنی حب الوطنی کے ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔‘‘ محمد اظہرالدین کی سیاست میں یہ اننگ بھی شاندار انداز میں شروع ہوئی ہے، اور سیاسی حلقے اس پیشرفت کو کانگریس کی بڑی حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں۔ The post سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین وزیر بن گئے appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
October 31, 2025 at 11:31 PM
خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس 3 نومبر کو طلب
**پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس 3 نومبر کو طلب کر لیا گیا، اجلاس دوپہر 12 بجے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔** اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں محکمہ داخلہ، پولیس اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا سیکیورٹی امور پر بریفنگ دیں گے۔ پی اے اے کا اجلاس، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی تجاویز اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے اجلاس میں شرکت کے لیے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی مدعو کیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اسپیکر کی دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی انہوں نے کہا کہ اسپیکرکسی بھی صوبائی معاملے پر بلائیں گے تو بھرپور تعاون کروں گا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان سمیت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اسمبلی اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس صوبے میں حالیہ سیکیورٹی واقعات اور انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی پر مشاورت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ The post خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس 3 نومبر کو طلب appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
October 31, 2025 at 11:32 PM
بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کر دی
**سابق کپتان بابر اعظم (babar azam)نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا،انہوں نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔** > 🚨 MILESTONE ALERT - Babar Azam is now the leading run-scorer in men's T20Is 🔝 pic.twitter.com/Iql4oPVTRi > > — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 31, 2025 بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔انہوں نے اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم کو ان کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔ بابر اعظم نے اس وقت 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچ کھیل رکھے ہیں جس میں وہ 4234 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔ The post بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کر دی appeared first on ہم نیوز.
humnews.pk
October 31, 2025 at 11:32 PM