hsyn7.bsky.social
@hsyn7.bsky.social
Reposted
انڈین نوجوان شطرنج میں سب سے کم عمر عالمی چیمپیئن
**نابغہ روزگار شطرنج کھلاڑی،انڈیا کے گوکیش دماراجو، نے جمعرات کو چین کے ڈنگ لی رین کو سنگاپور میں ہونے والے فائنل مقابلے میں شکست دے کر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔** 18 سالہ گوکیش دماراجو ’تاریخ کے سب سے کم عمر عالمی چیمپئن‘ بن گئے، عالمی شطرنج فیڈریشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کا اعلان کیا۔ ڈنگ نے ایک سنسنی خیز گیم کے آخری لمحات میں غلطی کی جس کے بعد فتح گوکیش کے حصے میں آئی، حالانکہ یہ مقابلہ برابر ہونے کی توقع تھی۔ گوکیش فتح کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ہاتھوں میں چہرہ چھپا کر رونے لگے۔ دوسری طرف 32 سالہ ڈنگ لی رین نے اپنی غلطی کے احساس کے بعد میز پر سر رکھ دیا۔ مقابلے کے مقام کے قریب موجود شائقین کے کمروں میں خوشی کے نعرے گونج اٹھے، جہاں بھارتی مداحوں کے ساتھ سنگاپور میں مقیم بھارتی نژاد افراد بھی موجود تھے۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گوکیش نے کم عمری میں روس کے گری کیسپاروف کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 22 سال کی عمر میں عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ پانچ مرتبہ عالمی شطرنج چیمپئن رہنے والے وشواناتھن آنند کے بعد دوسرے بھارتی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ گوکیش نے 14ویں گیم میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7.5 پوائنٹس سکور کیے جبکہ ڈنگ کے پوائنٹس 6.5 رہے۔ اس فتح نے انہیں کم عمری میں عالمی چیمپئن شپ کا سب سے کم عمر چیلنجر بننے کے بعد شطرنج کی دنیا کا ستارہ بنا دیا۔ فتح کے بعد گوکیش نے ڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’انہوں نے ایک حقیقی چیمپئن کی طرح لڑائی کی۔‘ انڈیا چین شطرنج انڈین نوجوان گوکیش نے کم عمری میں روس کے گری کیسپاروف کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 22 سال کی عمر میں عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اے ایف پی جمعرات, دسمبر 12, 2024 - 19:15 Main image: > <p>12 دسمبر 2024 کو سنگاپور میں ورلڈ چیمپیئن شپ کی گیم 14 میں انڈیا کے گرینڈ ماسٹر گوکیش ڈوماراجو چین کے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر ڈنگ لیرن کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں (سائمن لم/ اے ایف پی)</p> کھیل type: news related nodes: بلوچستان: ’نئی نسل شطرنج کے کھیل سے واقف ہی نہیں‘ نیورالنک کا انسانی دماغ میں چپ لگا کر شطرنج کھیلنے کا پہلا مظاہرہ سعودی عرب میں شطرنج اور مہکتی کافی سمیٹے ایک رات بھارتی شطرنج کے اولمپیاڈ سے کیا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں؟ SEO Title: انڈین نوجوان شطرنج میں سب سے کم عمر عالمی چیمپیئن copyright: show related homepage: Hide from Homepage
www.independenturdu.com
December 12, 2024 at 11:50 PM
Reposted
شام میں پھنس جانے والے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
**شاممیں پھنس جانے والے 318 پاکستانی شہری خصوصی پرواز کے ذریعے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ گئے۔** اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شام سے لبنان کے دارالحکومت بیروت انخلا کرنے والے 318 پاکستانی شہریوں کو ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ وطن واپس پہنچائے جانے والے پاکستانی شہریوں میں میں زائرین اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے افراد شامل تھے، جو شام میں سابق حکومت مخالف فورسز کے کنٹرول اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتنے کے دوران مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کا شام سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کے لیے مشترکہ فلائٹ آپریشن کا بندوبست کیا گیا۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وزیر اعظم ہاؤس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام اقدامات کی خود نگرانی کی۔ وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے حوالے سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا شکریہ بھی ادا کیا، جن کی حکومت نے بیروت کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی۔ شام کے مختلف شہروں میں موجود پاکستانی شہریوں کو بسوں کے ذریعے شام سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچایا گیا تھا، جہاں سے آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا۔ بیروت ائیر پورٹ پر لبنان میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا تھا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مطابق پاکستانی شہریوں کی شام سے بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح تھی۔ بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی پر وزارت خارجہ، شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت خانوں اور این ڈی ایم اے کے حکام کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو شام سے مزید پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو خیریت سے ملک واپس آنے پر مبارک باد پیش کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کو بتایا تھا کہ تقریباً 350 پاکستانی شہری شام سے لبنان منتقل ہو چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ان 350 پاکستانی شہریوں میں 245 زائرین بھی شامل ہیں، جو زیارات کی غرض سے شام کے مختلف شہروں میں موجود تھے۔ شام پاکستانی شہری واپسی اسلام آباد لبنان وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, دسمبر 13, 2024 - 07:15 Main image: > <p class="rteright">شام سے لبنان کے دارالحکومت بیروت انخلا کرنے والے 318 پاکستانی شہریوں کو ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیروت سے 12 اور 13 دسمبر 2024 کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچایا گیا (پی ٹی وی نیوز سکرین گریب)</p> پاکستان type: news related nodes: شام میں پھنسے پاکستانیوں کو 12 دسمبر کو واپس لایا جائے گا: حکام شام میں پھنسے تقریباً 350 شہری لبنان پہنچ گئے: پاکستان شامی شہریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیں عالمی قوانین پر عمل درآمد سے اسرائیل کو شام سے انخلا پر مجبور کیا جائے: پاکستان SEO Title: شام میں پھنس جانے والے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے copyright: show related homepage: Show on Homepage
www.independenturdu.com
December 13, 2024 at 3:43 AM
Reposted
French FM Jean-Noel Barrot has held talks with the Syrian Negotiations Commission and its leader Bader Jamous, as well as the representatives of the Syrian civil society.

🔴 LIVE updates ⤵️
Israel hits Syria port, depots; fighting displaces 100,000 in northeast
Israel hits ports, missile depots as rights groups sound alarm over worsening humanitarian conditions in northern Syria.
aje.io
December 12, 2024 at 11:53 AM
Reposted
انڈیا میں ’فضائی آلودگی سے‘ ایک دہائی میں 38 لاکھ افراد کی موت: تحقیق
**ایک نئیتحقیق کے مطابق آلودہ فضا میں طویل عرصے تک رہنا ایک دہائی کے دوران انڈیا بھر میں لاکھوں اموات کا سبب بنا۔** اس تحقیق، جس میں ہوا کے معیار کے سخت ضابطوں کے اطلاق کا مطالبہ کیا گیا ہے، The Lancet Planetary Health میں شائع ہوئی جس میں انڈیا کے سینکڑوں اضلاع میں 2009 اور 2019 کے درمیان فضائی آلودگی کے چھوٹے ذرات اور اموات کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ ملک بھر میں فضائی آلودگی کی سطح موجودہ قومی فضائی معیار سے کم ہونے پر بھی شرح اموات زیادہ ہو سکتی ہے۔ سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے خاص طور پر PM2.5 کے اموات میں کردار کا جائزہ لیا۔ PM2.5 یا 2.5 مائکرو میٹر سے کم قطر والے آلودگی کے ذرات پھیپھڑوں اور خون میں داخل ہوتے ہیں اور صحت کے لیے بڑے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔ مطالعے کی قیادت کرنے والے مصنف پیٹر لجنگ مین نے کہا: ’ہم نے پایا کہ 2.5 مائیکرو میٹر کی کثافت میں 10 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر اضافہ اموات میں 8.6 فیصد اضافے کا باعث بنتا ہے۔‘ محققین نے انڈیا کے 655 اضلاع میں فضائی آلودگی کی سطح اور اموات کی شرح میں تبدیلی کے درمیان تعلق کا شماریاتی طور پر بھی تجزیہ کیا۔ انہوں نے پایا کہ 2009 سے 2019 تک تقریباً 38 لاکھ اموات کا تعلق فضائی آلودگی کی سطح سے ہو سکتا ہے جو انڈیا کے 40 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر کے فضائی معیار کے رہنما اصولوں سے زیادہ ہے۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) 2016 میں شمالی ریاست اتر پردیش کے غازی آباد ضلع اور ملک کے دارالحکومت نئی دہلی میں PM2.5 میں 119 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر کی زیادہ سے زیادہ کی موجودگی دیکھی گئی۔ محققین نے کہا کہ اگر ڈبلیو ایچ او کی تجویز کردہ ہوا کے معیار کے رہنما خطوط یعنی پانچ مائیکروگرام فی مکعب میٹر لاگو کیے جائیں تو بھی انڈیا بھر میں اموات کی تعداد 16.6 ملین تک پہنچ جائے گی۔ مطالعے میں خبردار کیا گیا کہ انڈیا کی پوری آبادی ان علاقوں میں رہتی ہے جہاں PM2.5 کی سطح عالمی ادارہ صحت کے رہنما خطوط سے زیادہ ہے، یعنی تقریباً ایک ارب 40 کروڑ لوگ سال بھر میں فضائی آلودگی کا شکار ہوئے جس نے ان کی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔ ڈاکٹر لجنگ مین نے کہا: ’نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ انڈیا میں موجودہ رہنما خطوط صحت کے تحفظ کے لیے کافی نہیں ہیں۔ کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے سخت ضابطے اور اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ہمارا مطالعہ ثبوت فراہم کرتا ہے جسے انڈیا اور عالمی سطح پر بہتر ہوا کے معیار کی پالیسیاں بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘ انڈیا میں فضائی آلودگی کی سطح حاملہ خواتین کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہے۔ مطالعے میں بتایا گیا کہ انڈین حکومت نے 2017 میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کا قومی پروگرام شروع کیا لیکن ملک کے کئی حصوں میں PM2.5 کی کثافت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ محققین نے کہا کہ ’ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ انڈیا میں PM2.5 کی موجودگی سے پیدا ہونے والی بیماری کے بوجھ کے پچھلے اعداد و شمار کو کافی حد تک کم سمجھا گیا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ مطالعے نے آلودگی سے ہونے والی بیماریوں کی تشخیص اور ملک گیر اموات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر آج تک انڈیا میں فضائی آلودگی کے صحت پر اثرات کا سب سے درست اندازہ فراہم کیا ہے۔ انڈیا فضائی آلودگی شرح اموات تحقیق محققین نے پایا کہ 2009 سے 2019 تک تقریباً 38 لاکھ اموات کا تعلق فضائی آلودگی کی سطح سے ہو سکتا ہے جو انڈیا کے 40 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر کے فضائی معیار کے رہنما اصولوں سے زیادہ ہے۔ وشوام سنکرن جمعرات, دسمبر 12, 2024 - 20:00 Main image: > <p>یکم نومبر 2024 کی اس تصویر میں امرتسر میں موٹر سائیکل سوار ایک فضائی آلودگی کا شکار سڑک سے گزرتے ہوئے (اے ایف پی/ نریندر نارو)</p> ایشیا type: news related nodes: انڈیا نے کارگل، سیاچن کو سیاحتی مقامات بنانے کا فیصلہ کر لیا دہلی: دیوالی سے پہلے ہی فضائی آلودگی سے بیماریاں پھیلنے لگیں پیرس: دریائے سین میں آلودگی کے سبب مشق پھر منسوخ فضائی آلودگی کے باعث اسلام آباد کی خوبصورتی ماند پڑنے لگی SEO Title: انڈیا میں ’فضائی آلودگی سے‘ ایک دہائی میں 38 لاکھ افراد کی موت: تحقیق copyright: IndependentEnglish origin url: https://www.independent.co.uk/climate-change/news/air-pollution-india-death-millions-b2663037.html Translator name: عبدالقیوم شاہد show related homepage: Show on Homepage
www.independenturdu.com
December 12, 2024 at 11:50 PM
Reposted
"Bloody Blinken. Secretary of genocide. Butcher of Gaza."

Pro-Palestinian protesters interrupted Secretary of State Antony Blinken's speech during a US Congressional hearing.
December 12, 2024 at 3:57 PM
Reposted
سارہ شریف قتل: برطانیہ کا ہوم سکولنگ میں بچوں کے تحفظ پر زور
**برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے جمعرات کو ہوم سکولنگ (سکول سے نکال کر گھر پر تعلیم دینے) کے دوران بچوں کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 10 سالہ پاکستانی نژاد سارہ شریف کے وحشیانہ قتل کے بعد ’ایسے سوالات جنم لے رہے ہیں جن کے جواب دینے کی ضرورت ہے۔‘** سارہ شریف کے والد اور سوتیلی ماں کو بدھ کو ایک مقدمے میں قتل کا مجرم قرار دیا گیا جس میں بچی کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی، تشدد اور انتباہی علامات کے باوجود بچوں کو تحفظ کرنے والی سروسز کی مداخلت میں ناکامی کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئیں۔ سارہ کی موت سے مہینوں پہلے بچی کے والد عرفان شریف نے اسے گھر میں پڑھانے کے لیے اس وقت سکول سے نکال دیا تھا جب سارہ کی ٹیچر نے چائلڈ سروسز کو اس کے زخموں کی اطلاع دی تھی۔ اس وقت چائلڈ سروسز نے واقعے کی تحقیقات کی تھیں لیکن ان کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیر اعظم سٹارمر نے کہا کہ ’یہ خوفناک معاملہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں تھا کہ یہاں بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات موجود ہیں، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو گھر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔‘ برطانوی محکمہ تعلیم نے کہا کہ وہ ’پہلے سے ہی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کر رہا ہے کہ کوئی بچہ تشدد کا شکار بنے اور ہوم سکولنگ میں بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تحفط فراہم کیا جائے۔‘ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت ’اس بات کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے کہ سکول اور اساتذہ بچوں کے تحفظ سے متعلق فیصلوں میں شامل ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ قانون سازی میں مزید تفصیلات شامل کی جائیں گی۔ مجوزہ قانون کے تحت والدین کو مجوزہ تبدیلیوں کے تحت خطرے سے دوچار بچوں کو ہوم سکولنگ کے لیے مقامی اتھارٹی کی منظوری بھی درکار ہوگی اور ان بچوں کو رجسٹر کیا جائے گا جو سکول میں نہیں ہیں۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سارہ شریف اگست 2023 میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھی، جس کے جسم پر کئی برسوں کی بدسلوکی کا نشانہ بننے کے بعد ٹوٹی ہوئی ہڈیاں، جلنے اور کاٹنے کے نشانات بھی شامل تھے۔ بچی کی حقیقی والدہ اولگا شریف سے علیحدگی اور بینش بتول سے دوسری شادی کے بعد اولگا کی طرف سے والد کے خلاف بدسلوکی کے الزامات کے باوجود عرفان شریف نے قتل سے صرف چار سال پہلے یعنی 2019 میں سارہ کی تحویل حاصل کی۔ چائلڈ کمشنر ریچل ڈی سوزا نے کہا کہ سارہ شریف کی موت نے بچوں کے تحفظ کے نظام میں گہری کمزوریوں کو اجاگر کیا۔ ڈی سوزا نے کہا کہ یہ ’پاگل پن‘ ہے کہ کسی خطرے سے دوچار بچے کو سکول سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدسلوکی کا شکار ہونے والے مشتبہ بچوں کی ہوم سکولنگ پر پابندی کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں اپریل 2024 تک 485 بچے بدسلوکی یا غفلت کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔ ایک عدالت نے بدھ کو 10 سالہ سارہ شریف کے والد اور سوتیلی والدہ پر ان کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی۔ دونوں کو اگلے منگل کو سزا سنائی جائے گی۔ قتل انگلینڈ برطانیہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت ’اس بات کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے کہ سکول اور اساتذہ بچوں کے تحفظ سے متعلق فیصلوں میں شامل ہوں۔‘ اے ایف پی جمعرات, دسمبر 12, 2024 - 21:15 Main image: > <p>یکم نومبر 2024 کو سرے پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ہینڈ آؤٹ تصویر، ووکنگ، جنوبی انگلینڈ کا وہ گھر جہاں سارہ شریف مردہ پائی گئیں (سرے پولیس / اے ایف پی)</p> یورپ type: news related nodes: سارہ شریف کے قتل کا اعتراف اپنی اہلیہ کے کہنے پر کیا: والد برطانیہ: سارہ شریف کا قتل، والد اور سوتیلی والدہ پر فرد جرم عائد برطانیہ: مقتولہ سارہ شریف کے جسم پر 25 مقامات پر فریکچرز پائے گئے سارہ شریف کیس: والدین اور چچا کا صحت جرم سے انکار SEO Title: سارہ شریف قتل: برطانیہ کا ہوم سکولنگ میں بچوں کے تحفظ پر زور copyright: Translator name: عبدالقیوم show related homepage: Hide from Homepage
www.independenturdu.com
December 12, 2024 at 11:50 PM
Reposted
غزہ: اسرائیلی حملوں میں امدادی ٹرکوں کے 12 محافظوں سمیت 58 اموات
**غزہکی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 58 افراد جان سے گئے، جن میں امدادی ٹرکوں کی حفاظت کرنے والے 12 محافظ بھی شامل تھے۔** سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی غزہ میں رفح میں ایک حملے میں سات محافظ مارے گئے، جب کہ ایک دوسرے حملے میں قریبی علاقے خان یونس میں بھی پانچ محافظ جان سے گئے۔ محمود بسال کے مطابق: ’قابض (اسرائیل) نے ایک بار پھر امدادی ٹرکوں کو محفوظ بنانے والوں کو نشانہ بنایا‘، اگرچہ فوج نے کہا ہے کہ وہ ’انسانی امداد کے ٹرکوں پر حملہ نہیں کرتے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ دو حملوں میں تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ محمود بسال نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آٹا لے جانے والے ٹرک انروا کے گوداموں کی طرف جا رہے تھے۔‘ بعد ازاں عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملوں کے بعد رہائشیوں نے ٹرکوں سے آٹا لوٹ لیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے گاڑیوں کو مبینہ طور پر ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور امدادی اداروں نے بارہا محصور غزہ کی پٹی میں شدید انسانی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے، جو 14 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔ انروا کی ترجمان لوئیس واٹریج نے وسطی غزہ میں نصیرات کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ’غزہ کی پٹی میں لوگوں کے حالات خوفناک اور تباہ کن ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر کے اوائل میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وہاں حملوں کے بعد سے ’شمالی غزہ گورنری کے محصور علاقوں میں جان بچانے والی امداد بڑی حد تک روک دی گئی ہے۔‘ 11 دسمبر 2024 کو غزہ کے ساتھ اسرائیل کی جنوبی سرحد پر ایک اسرائیلی فوج کا جیٹ پرواز کر رہا ہے (اے ایف پی) انروا نے رواں ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ اس نے جنوبی غزہ میں دو لاکھ افراد کے لیے خوراک کی کافی امداد کامیابی سے پہنچائی ہے۔ لیکن جمعرات کو کہا گیا کہ ’ایک سنگین واقعے‘ کا مطلب ہے کہ غزہ کی جنوبی سرحد کے ساتھ سفر کرنے والے 70 افراد کے قافلے میں سے صرف ایک ٹرک اپنی منزل پر پہنچا۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انروا نے واقعے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ’تمام فریقین سے محفوظ، بلا روک ٹوک اور بلاتعطل‘ امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب دو گھروں پر حملہ کیا، جس سے21 افراد جان سے گئے۔ محمود باسل نے کہا کہ 15 افراد، جن میں کم از کم چھ بچے شامل تھے، نصیرات کے قریب بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والی عمارت پر ’اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں‘ مارے گئے۔ نصیرات میں مرنے والوں کے رشتہ دار بسام الحبش نے کہا: ’یہ لوگ بے گناہ ہیں، یہ مطلوب نہیں ہیں۔ ان کا جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ’وہ عام شہری ہیں اور یہ دو فوجوں کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ ہتھیاروں، طیاروں اور مغربی حمایت سے لیس ایک ایسے بے دفاع لوگوں کے خلاف جنگ ہے، جن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔‘ سول ڈیفنس نے بتایا کہ جمعرات کو رات گئے ایک اور حملے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 25 افراد مارے گئے اور 50 زخمی ہوئے۔ **سفارتی دباؤ** تشدد کے خاتمے کے لیے تازہ ترین سفارتی کوششوں میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کو ایک قرارداد منظور کی، جس میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ غیر پابند قرارداد کو اسرائیل کے اہم فوجی حمایتی امریکہ نے مسترد کر دیا، تاہم حالیہ دنوں میں ایسے اشارے ملے ہیں کہ پہلے سے تعطل کا شکار فائر بندی مذاکرات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں۔ حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے غزہ میں 96 یرغمالیوں کے اہل خانہ، جن میں سے 34 اسرائیلی فوج کے مطابق جان سے جا چکے ہیں، ان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، جنہوں نے جمعرات کو اسرائیل کا دورہ کیا اور وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سے ملاقات کی، کہا کہ انہیں ’احساس ہوا‘ کہ اسرائیلی رہنما ’ایک معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے حماس کا نقطہ نظر بدل گیا ہے، جس کی وجہ شام میں ان کے اتحادی بشار الاسد کا تختہ الٹنا اور اسرائیل اور ایک اور اتحادی لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ میں عمل میں آنے والی فائر بندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اب ڈرامائی طور پر نئے سرے سے تشکیل پانے والے مشرق وسطیٰ کا سامنا ہے، جس میں اسرائیل زیادہ مضبوط اور ایران کمزور ہے۔‘ غزہ پر اسرائیلی حملہ اموات اسرائیلی فورسز امدادی کارکن یو این ویمن غزہ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال کے مطابق: ’قابض (اسرائیل) نے ایک بار پھر امدادی ٹرکوں کو محفوظ بنانے والوں کو نشانہ بنایا۔‘ اے ایف پی جمعہ, دسمبر 13, 2024 - 08:30 Main image: > <p class="rteright">سات دسمبر 2024 کو وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کی مرکزی صلاح الدین سڑک پر موجود ایک امدادی ٹرک کے ساتھ تعینات محافظ (ایاد بابا / اے ایف پی)</p> دنیا type: news related nodes: غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 29 اموات، متعدد زخمی ٹرمپ کی غزہ میں فائر بندی، قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں غزہ میں بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی حملہ، 21 اموات: فلسطینی حکام ملالہ یوسفزئی غزہ پر زیادہ بولتی ہیں یا افغانستان پر؟ SEO Title: غزہ: اسرائیلی حملوں میں امدادی ٹرکوں کے 12 محافظوں سمیت 58 جان سے گئے copyright: Translator name: عبداللہ جان show related homepage: Hide from Homepage
www.independenturdu.com
December 13, 2024 at 3:42 AM
Reposted
US Secretary of State Antony Blinken says it is “imperative” to work against a resurgence of the ISIL (ISIS) group in Syria.

🔴 LIVE updates ⤵️
Thousands gather in Damascus for first Friday prayers since al-Assad’s fall
Opposition leader al-Julani urges citizens not to celebrate with gunfire as masses congregate at the Umayyad Mosque.
aje.io
December 13, 2024 at 9:57 AM
Reposted
Kyren Williams said that sweeping the 49ers this season makes it feel “like we’re the big brothers now.”
December 13, 2024 at 5:00 AM