Hira Amjad
banner
hira-amjad.bsky.social
Hira Amjad
@hira-amjad.bsky.social
Introvert.
اچھی زندگی گزارنے کا ایک کلیہ یہ بھی ہے کہ جتنے مرضی بڑے عہدے پر پہنچ جائیں مگر کسی کو محسوس نہ ہونے دیں کہ آپ بڑے ہو ، خود کو سادہ اور عام رکھیں، پر سکون رہیں گے، یاد رکھیں کہ آپ کا اصل اسٹیٹس یہی ہے کہ کوئی آپ کے سامنے بیٹھ کر خود کو حقیر نہ سمجھے۔
November 30, 2024 at 8:51 PM
محبت کمال سے نہیں بڑھتی بلکہ مشترکہ خامیوں کے باوجود ایک دوسرے کو سمجھنے، عہد کرنے اور آگے بڑھتے رہنے کی خواہش سے ہوتی ہے انا اور غرور راستے میں آسکتے ہیں لیکن عاجزی اور صبر وہ روشنی ہیں جو رابطے اور محبت کو فروغ دیتی ہیں۔
November 30, 2024 at 8:41 PM
وہ اِنسان کبھی کوئی رِشتہ قائم نہیں رکھ سکتا جو غلط فہمی میں پیدا ہونے والے سوالوں کے جواب بھی خُود ہی بنا لیتا ہے...
November 30, 2024 at 8:40 PM
‏کسی کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھیں۔
November 29, 2024 at 12:38 PM
کبھی گناہ کرنے کا دل چاہے تو اپنی ان دعاؤں کے بارے میں سوچئے جن کی آپ شدت سے قبولیت چاہتے ہیں۔ کیونکہ دعاؤں کی قبولیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہی ہوتے ہیں۔
November 28, 2024 at 2:45 PM
مجھے نہیں سمجھ آتی کہ لوگ کیوں کہتے ہیں کہ دکھ بانٹ لینے سے کم ہوتے ہیں، لوگ اتنے ظرف والے نہیں ہوتے کہ آپ کو سمجھیں ، وہ یا تو آپ کی دُکھ سننے کی Formality پوری کر رہے ہوتے ہیں ، یا تعلق ٹوٹنے پر اُن دُکھوں پر آپ کا مذاق بنانے کی تیاری۔
November 28, 2024 at 4:10 AM
ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے طنزیہ سوالات، تلخ لہجے اور دل دکھانے والے تبصرے ہیں۔ ہم اگر صرف اپنی زبان کو قابو میں رکھ لیں، تو کئی مسائل تو پیدا ہی نہیں ہونگے اور بہت سے لوگوں کے دلوں کی تکلیفیں بھی کم ہو جائیں گی"
November 19, 2024 at 2:40 AM