Hafiz Irshad Rasool Razavi
hafiz1896.bsky.social
Hafiz Irshad Rasool Razavi
@hafiz1896.bsky.social
’’بِسْمِ اللّٰهِ‘‘ ہر سورت کے شروع کی آیت نہیں ہے بلکہ پورے قرآن کی ایک آیت ہے جسے ہر سورت کے شروع میں لکھ دیا گیا تا کہ دو سورتوں کے درمیان فاصلہ ہو جائے، اِسی لئے سورت کے اوپر امتیازی شان میں ’’بِسْمِ اللّٰهِ‘‘ لکھی جاتی ہے آیات کی طرح ملا کر نہیں لکھتے۔
November 18, 2024 at 7:06 AM
حضرت سَیِّدُنَا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حُضور پُرنُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس اہم کام کی ابتداء ’’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ سے نہ کی گئی تو وہ اُدْھُورا رہ جاتا ہے۔

(کنزُ العُمَّال، کتاب الاذکار، رقمُ الحدیث:۲٤٨٨)
November 18, 2024 at 6:35 AM
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمۂ کنز الایمان

اللّٰہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
November 18, 2024 at 6:28 AM