Furrukh
banner
furrukhrasheed.bsky.social
Furrukh
@furrukhrasheed.bsky.social
پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی رات …

گزر گیا ہے یہی بات سوچتے ہوئے دن…!!!!!

امجد اسلام امجد
March 16, 2025 at 2:44 PM
بہترین سحری
```الحدیث النبوی:```
عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مومن کی بہترین سحری کجھور (کا تناول کرنا )ہے ۔

```سنن ابی داؤد:2345```
March 14, 2025 at 7:10 AM
معزرتیں قبول کرنی چاہیے،
پر اس شخص کو کبھی معافی نہ دو
جس نے تمہیں ہر طرح کی اذیت دی ہو،
تمہاری محبت و خلوص کو ذلیل کیا ہو ......

جس نے تمہیں اپنے برتاؤ سے ایسا کر دیا ہو
کہ تم آئندہ ہر شخص کی مخلص کوششوں پہ بھی شک کرنے والے بن جاؤ .....

یقین توڑنے والےمجرموں کی کوئی معافی نہیں ہوتی …!!!!!
March 9, 2025 at 5:21 PM
اک شہر خواب ہم نے بسایا تھا اور پھر…

اس میں رہے نہ اس کے مضافات میں رہے …!!!!!

اظہر نقوی
March 8, 2025 at 1:30 PM
سکول میں چھٹی کے بعد کا سناٹا …

دلہن کی رخصتی کے بعد کی اُداسی…

میت کے اُٹھ جانے کے بعد گھر کی ویرانی …

کسی ویران ریلوے سٹیشن سے ٹرین کے چلے جانے کے بعد کی خاموشی …
اور …
گھر سے مہمانوں کے رخصت ہو جانے کے بعد دل کی اُداسی …

صرف …

حساس ترین لوگ ہی محسوس کر سکتے ہیں…!!!!!
March 8, 2025 at 11:14 AM
ویراں ہے میکدہ ،خم و ساغر اُداس ہیں …

تُم کیا گئے روٹھ گئے دن بہار کے …!!!!!

( فیض احمد فیض )
February 11, 2025 at 5:54 PM
```الحدیث النبوی:```

قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ ""يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا"".

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

ممکنہ حد تک لوگوں کے لیے معاملات میں ) ”آسانی پیدا کرو، تنگی نہ پیدا کرو، لوگوں کو تسلی اور تشفی دو نفرت نہ دلاؤ۔

```صحیح البخاری:6125```
February 11, 2025 at 5:01 AM
الحدیث النبوی

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏مَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ بِظُلْمٍ أَوْ يُعِينُ عَلَى ظُلْمٍ لَمْ يَزَلْ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

جو کسی جھگڑے میں کسی کی ناحق مدد کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس سے ناراض رہے گا یہاں تک کہ وہ باز
آ جائے( توبہ کر لے)۔

`سنن ابن ماجہ:2320
February 10, 2025 at 3:43 AM
Reposted by Furrukh
بدل دئیے گئے تالے پرانے گھر کے مگر
ہماری جیب میں وہ چابیاں ابھی تک ہیں!

عبداللہ ضریم
February 9, 2025 at 2:57 PM
Reposted by Furrukh
اک روز کوئی آئے گا لے کر کے فرصتیں
‏اک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی

‏عائشہ شفق
February 9, 2025 at 3:24 PM
مومن ایسا نہیں ہوتا

```الحدیث النبوی:```

عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏لَا يَكُونُ الْمُؤْمِنُ لَعَّانًا۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

”مومن (کسی پر)لعن و طعن کرنے والا نہیں ہوتا ہے“۔

```جامع الترمذی:2019```
February 9, 2025 at 12:59 PM
```الحدیث النبوی:```

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے، چاہے تم اس دروازے کو ضائع کر دو، یا اس کی (خدمت ، نیک کاموں میں اطاعت کر کے )حفاظت کرو۔

```سنن ابن ماجہ:3663```
February 8, 2025 at 3:58 AM
مؤمن کی فکرمندی

```الحدیث النبوی:```

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

مومن کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی ، نہ تھکاوٹ ، نہ بیماری ، نہ غم حتی کہ کوئی فکر بھی جو اسے فکرمند کر دے مگراس کے بدلے اس کے گناہوں کومٹا دیاجاتا ہے ۔

```صحیح مسلم:6568```
February 7, 2025 at 4:50 AM
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمآیا

”جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا جائے وہ شہید ہے، جو اپنے دین کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا جائے وہ شہید ہے، جو اپنی جان کی حفاظت کی خاطر مارا جائے وہ شہید ہے اور جو اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا جائے وہ شہید ہے

جامع الترمذی:1421
February 6, 2025 at 4:51 AM
خود میں جھانکنے کے لیے بڑا جگرا چاہیے …

"دوسروں کی برائی کرنے میں ہر کوئی ماہر ہے …!!!!!
February 2, 2025 at 5:17 PM
آپ ایسے شخص کو شکست نہیں دے سکتے…
جس نے
اداسی…
دھوکہ دہی …
اور
تنہائی …
کو برداشت کیا ہو …!!!!!
February 2, 2025 at 10:44 AM
```الحدیث النبوی:```
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: اجْتَنِبُوا الْكَبَائرَ وَسَدِّدُوا وَأَبْشِرُوا

رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‌نے فرمایا:
كبیرہ گناہوں سے بچو،(لوگوں کو اپنے اچھے اخلاق سے اپنے )قریب کرواور (مایوسی کے بجائے ) خوش خبریاں دو۔

```مسند احمد:14702```
February 2, 2025 at 4:36 AM
```الحدیث النبوی:```

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‌نے فرمایا:
اے اللہ جسے تو آسان بنا دے اس کے علاوہ کوئی آسانی نہیں اور جب تو چاہتا ہے سختی کو آسان کر دیتاہے

```سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ:2886```
January 31, 2025 at 11:19 AM

```الحدیث النبوی:```

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’ دل کی مثال ایک پَر کی سی ہے ، جسے ہوائیں چٹیل میدان میں الٹاتی پلٹاتی رہتی ہیں ۔‘‘ ( کبھی خوشی اطمینان اور کبھی بے چین ہو جاتا ہے اور سخت حالات سے گزرتا ہے )

```سنن ابن ماجہ:88```
January 29, 2025 at 3:38 AM

صبر اور درگزر
```الحدیث النبوی:```
عن مَعْقَل بن يسار مَرْفُوْعاً: أُفْضَلُ الْإِيمَان الصَّبْرُ والسَّمَاحَة.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

افضل ایمان (مشکل حالات میں )صبر اور درگزر كرنا ہے۔

```مسند احمد :18647```
January 27, 2025 at 3:39 AM

قوم کا معزز شخص
```الحدیث النبوی:```
عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز شخص آئے تو اس کی عزت کرو ۔‘‘

```سنن ابن ماجہ:3712```
January 26, 2025 at 2:18 PM

الحدیث النبوی:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کو جب کسی شخص کے متعلق کوئی ( نامناسب ) خبر ملتی تو یوں ( نام لیکر )نہ کہتے : فلاں کو کیا ہوا ہے کہ یوں کہتا ہے یا کرتا ہے ؟ بلکہ ( بغیر نام لیے ) یوں فرماتے :’’ لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایسے ایسے کہتے ہیں یا کرتے ہیں ۔‘‘

```صحیح البخاری:4788```
January 24, 2025 at 6:21 AM

```الحدیث النبوی:```

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر گناہ گار ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے۔“

```صحیح البخاری:7235```
January 22, 2025 at 5:03 AM
‏ سُنو یہ چند لمحے ہیں.!
محبت سے بسر کر لو.!
عین ممکن ہے..!
ہوا کے دوش پر اِک دِن.!
تمہیں پیغام یہ آئے..!
وہ جِن کی جان تھے نا تم.!
وہ جاں سے ہار بیٹھے ہیں. 🖤🖤
January 17, 2025 at 6:23 AM
Reposted by Furrukh
‏کیا اُس کی تلافی ہو کہ جو شخص ہمیشہ
‏ یکطرفہ محبت میں بھی ناکام رہا ہو

‏جہانزیب ساحر
January 13, 2025 at 7:49 AM