atiya4.bsky.social
@atiya4.bsky.social
#Content,copywriter
#poetess
#Reikihealer
کون ہے جو مسکراتے لبوں ، خوابوں سے چمکتی آنکھوں ، محبت سے لبریز دل کو تاخت و تاراج کرے ؟ سوائے ظالم کے۔
April 23, 2025 at 1:11 AM

دوسروں کے معاملات میں تجسس کرنا لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ کیوں ہوتا ہے؟
December 19, 2024 at 5:20 PM

عطیہ سہیل
تنہائی کی بھاری سِل کو دروازے پہ دھرتا ہے
دروازے تو چپ رہتا ہے کمرہ چیخنے لگتا ہے
December 15, 2024 at 3:34 AM
انسان جب ظلم کی انتہا کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ سب کچھ میرے قبضہء اختیار میں ہے ہوائیں میرے حق میں چل رہی ہیں کائنات کی ساری طاقتیں میرے حق میں ہیں ۔بس یہی ظالم کا نقطہء زوال ہے فرعون بھی سمجھتا تھا سب لڑکوں کو قتل کردوں گا تو موسیٰ کہاں بچے گا۔ لیکن پھر قدرت موسیٰ کو اسی کی گود میں پروان چڑھاتی ہے۔
December 10, 2024 at 3:34 PM
غم کے آتش دان میں
آگ کب بھڑکتی ہے
دکھ سلگتے رہتے ہیں
عطیہ سہیل
December 8, 2024 at 3:11 AM
کبھی کبھی کوئی جذبہ کنڈلی مارے انسان کے دل میں چھپا رہتا ہے تا وقتیکہ حالات کا کوئی طوفان اسےجگا دے تب انسان اس کی موجودگی اور اپنی بے خبری پر ششدر رہ جاتا ہے ۔
پڑھنے والے کی لیے عافیت کی دعا۔
December 7, 2024 at 3:06 AM
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پر آ سکتا نہیں ۔
To whom it may concern
جن کے لبوں تک آتا ہے وہ "انھیں" بہت پسند آ جاتے ہیں ۔
December 4, 2024 at 4:39 PM
To whom it may concern

عالیہ یا عظمیٰ! 👢 کی نوک پر .
December 1, 2024 at 4:55 PM
چلو اک خواب لکھیں جو کسی رنگوں سے ناآشنا آنکھ کی دہلیز پر دھرا ہو ، کوئی ایسا نغمہ جو سماعت تک پہنچنے سے پہلے ہواؤں میں تحلیل ہو گیا ہو ، کوئی ایسی خوشبو کی داستان جو مشامِ جاں کو معطر کرنے کو بےچین ہو لیکن اسے سراہنے والی قوتِ شامہ نہ مل سکے ۔
November 30, 2024 at 4:58 PM
جب انسان عمر کی آخری سرحد پہ کھڑا پیچھے مڑ کر دیکھے تو اسے بہت سے ایسے لمحے نظر آئیں جب وہ کسی لڑکھڑاتے کا سہارا بنا، کسی رونے والے کے لیے کندھا بنا ، کسی ٹوٹتے حوصلے کی ہمت بڑھائی، کسی کا اس وقت دکھ سنا جب اسے کسی سامع کی ضرورت تھی ۔ تو یقین کر لے اللہ اس پہ مہربان رہا ہے
November 26, 2024 at 12:06 PM
لہلہاتا ، کھلکھلاتا ، گنگناتا خوشبو لٹاتا ،انسان کو سر تا پا بدلتا ، جانوروں کو انسانوں کا مطیع کرتا ایک ہی جذبہ ہے ۔محبت ! ابدی اور الوہی جذبہ ۔
November 24, 2024 at 6:11 AM
آپ کو ارد گرد وہی کچھ نظر آئے گا جس کی آپ کو تلاش ہوگی ۔مگر اس وقت جب آپ کے دل میں اس کو پانے کی خواہش بھانبھڑ کی صورت جلتی ہو۔
November 22, 2024 at 10:37 AM
اللہ آپ کی تکلیف کو راحت سے ، مشکل کو آسانی سے ،دکھ کو سکھ سے، کمزوری کو طاقت سے بدل دے۔
November 19, 2024 at 1:30 AM
جو کتاب سے جڑے ہوتے ہیں وہ کبھی تنہائی محسوس نہیں کرتے۔
November 18, 2024 at 6:49 PM
میرا نام عطیہ سہیل ہے۔ کچھ تعلق پڑھنے کچھ پڑھانے سے ہے۔ یہاں دل ، زندگی اور زندگی سے جڑے معاملات کی بات ہو گی۔ کچھ کہا جائے گا ۔ لکھا جائے۔ کچھ پڑھا جائے گا۔ ایک اچھا سلسلہ ہو گا
November 18, 2024 at 6:44 PM