Asma Sheereen
banner
asmasheereen.bsky.social
Asma Sheereen
@asmasheereen.bsky.social
"میں اِک ادھوری نظم کی وحشت ہوں۔"
"A blessing in disguise"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عزیزِمن!
کبھی جو تم نے

دل اور روح کی
پوری سپردگی کے ساتھ

مجھ پہ اک نگاہ بھی کی ہوتی

تو میری درد لکھنے کی صلاحیت
تاعمر مفقود ہوجاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔❤️

عاصمہ شیریں
January 11, 2025 at 7:18 PM
کل بحث چھڑ گئی
میری پھولوں سے
انہوں نے اپنی تمام قِسمیں گنوائیں
خوبصورتی کی علامات کو
اور میں اک تمہاری مسکان پہ بضد تھا
دن گزرا اور پھر رات گئے
چاند نے اپنے ستاروں سمیت
تمہارے حق میں گواہی دی۔۔

وسیم عباس
January 8, 2025 at 7:56 AM
تمھارے دیے گئے درد کی خیرات میں۔میں نے اپنے دن کو ہوا میں اُڑانا سیکھ لیا ۔ اپنی راتیں بانٹ دیں ۔ لمحے دان کر دیے۔ جانے کتنے نقصان کر دیے۔
میری ایک بات مانو گے ؟ ( مان لینے میں فائدہ ہے پر مان لینا تمھاری سرشت نہیں ہے ۔)
اپنے پیروں تلے زمین پر نظر جمائے رکھنے کی عادت ڈال لو۔
Asma Sheereen
January 7, 2025 at 8:48 AM
"خوشبخت"

ہائے یہ دل!
کہ نشاطِ وصل جس کا نصیب ٹھہری
مگر یہ مچلتا رہتا ہے
ایک سرخ پھول کی حسرت میں

عاصمہ شیریں
December 23, 2024 at 4:11 AM
کھینچ کر رات کی دیوار پہ مارے ہوتے
میرے ہاتھوں میں اگر چاند ستارے ہوتے

اتنی حیرت تمھیں مجھ پر نہیں ہونی تھی، اگر
تم نے کچھ روز مری طرح گزارے ہوتے

واحد اعجاز میر
December 17, 2024 at 12:30 PM
" خائن مرد کے ساتھ ایک بستر پر سونے والی عورت سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا کہ بستر پر کانٹے اُگنے کی اذیت کیسی ہوتی ہے ۔ "
شیریں بیانیاں
Asma Sheereen
December 16, 2024 at 8:03 AM
Azurely poisonous... I am
A paradox of calm and deadly storm
My heart, a tranquil sea
Concealing depths of toxic pain

My smile, a siren's call
Luring loved ones to my toxic fall
My touch, a gentle breeze
That brings destruction, if you please

Asma Sheereen
November 23, 2024 at 10:41 AM