Ashfaq Ahmad
banner
ashfaqahmad126.bsky.social
Ashfaq Ahmad
@ashfaqahmad126.bsky.social
Writer, Artist, Illustrator, Fiction Writer
نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالے
کہو کوئی کیسے محبت چھپا لے

کرے کوئی کیا گر وہ آئیں یکایک
نگاہوں کو روکے کہ دل کو سنبھالے

چمن والے بجلی سے بولے نہ چالے
غریبوں کے گھر بے خطا پھونک ڈالے

قیامت ہیں ظالم کی نیچی نگاہیں
خدا جانے کیا ہو جو نظریں اٹھا لے
December 25, 2024 at 5:18 PM
اب کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں
یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں

یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہے فسردہ تو بھی
دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں
December 15, 2024 at 4:09 AM
صدائیں دیتے ہوئے اور خاک اڑاتے ہوئے
میں اپنے آپ سے گزرا ہوں تجھ تک آتے ہوئے

پھر اس کے بعد زمانے نے مجھ کو روند دیا
میں گر پڑا تھا کسی اور کو اٹھاتے ہوئے

کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے

پھر اس کے بعد عطا ہو گئی مجھے تاثیر
میں رو پڑا تھا کسی کو غزل سناتے ہوئے
December 6, 2024 at 1:55 PM
دن کو مسمار ہوئے، رات کو تعمیر ہوئے۔۔!!
خواب ہی خواب فقط، روح کی جاگیر ہوئے۔۔!!

عمر بھر لکھتے رہے، پھر بھی ورق ساده رہا
جانے کیا لفظ تھے، جو ہم سے نا تحریر ہوئے

یہ الگ دکھ ہے کے، ہاں تیرے دکھوں سے آزاد
یہ الگ قید ہے ہم، کیوں نا زنجیر ہوئے
November 22, 2024 at 8:15 AM