Syed Amjad Hussain
amjad1967.bsky.social
Syed Amjad Hussain
@amjad1967.bsky.social
زندگی میں جو انگنت خوبصورت مناظر آنکھوں کی چمک بڑھاتے ہیں ان میں سے متکبر کا غرور خاک میں ملتا دیکھنا سرفہرست ہے۔
February 20, 2025 at 7:00 AM
انسان کا سچا عکس اس کے چہرے سے نہیں بلکہ اس کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے۔
January 30, 2025 at 5:36 PM
Beware of backbiters; they are potential backstabbers too.
January 30, 2025 at 7:02 AM
January 30, 2025 at 7:01 AM
انسان اپنے پاس جو کچھ ہے وہی دوسرے کو دے سکتا ہے۔ عزت دار دوسرے کو عزت سے نوازے گا۔ ظرف کی توقع کم اصل سے رکھنا بےوقوفی ہے۔ لحاظ و مروت کا برتاؤ چھچھوری طبعیت کے مالک سے ممکن نہیں، وغیرہ وغیرہ۔
January 16, 2025 at 8:43 AM
سہاروں کا متلاشی آسودگی کو ترستا ہے جبکہ دوسروں کا سہارا بننے والا دل کا چین پاتا ہے۔
January 13, 2025 at 11:33 AM
چیلنج، مشکلات اور اہداف انسان کو ذمہ دار بناتے ہیں۔ جدوجہد کے بغیر کامیابی تکالیف لاتی ہے اور محنت سے حاصل کئے ہوئے مقام پائدار ہوتے ہیں۔
January 9, 2025 at 8:38 AM
بھروسہ کرنے والا بے وقوف نہیں ہوتا۔ احمق وہ شخص ہوتا ہے جو اپنی معمولی خواہش کیلئے ایک مخلص ہستی کا اعتماد کھو دیتا ہے۔
January 8, 2025 at 7:24 AM
نئے سال کا پہلا ہفتہ مکمل۔ جن اصحاب نے ۲۰۲۵ کیلئے اہداف طے کئے تھے ان کی نظر "عشق اک میر بھاری پتھر ہے، کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے".
January 8, 2025 at 12:54 AM
غصہ عقل، انا و تکبر ترقی اور حسد ذہنی سکون کے دشمن ہیں۔
January 5, 2025 at 3:10 AM
پرستش صرف اللہ کریم کی کرنی ہے لیکن آج کے دور میں اکثریت مفاد پرستی میں مبتلا ہے۔
December 14, 2024 at 11:13 AM
بیگمات گھر میں دو تہائی اکثریت رکھتے وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرتی ہیں لیکن جب شوہر سے بحث ہو تو فوراً اپوزیشن لیڈر بن جاتی ہیں۔
December 6, 2024 at 6:10 PM
اتنی تیزی سے تو واشنگ پاؤڈر کے جھاگ نہیں بیٹھتے۔ جب رہنما فرار ہونے کی روایت کے امین ہوں تو کارکن ڈنڈا دیکھ کر ہی بھاگ جاتے ہیں۔
November 27, 2024 at 3:43 AM
مخالف کے دائو پیچ اور مہارت جانچی جاتی ہے۔ سجا دکھا کرکھبا مارا جاتا ہے۔ کبھی کمزوری ظاہر کی جاتی ہے تو کبھی بلاوجہ کی بڑھکیں ماری جاتی ہیں۔
ان حرکتوں سے متاثر ہوکر اپنا فشار خون مت بڑھائیں۔ ہم اس کھیل میں شامل نہ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ (۲)
November 26, 2024 at 2:32 PM
تماشے سے لطف اندوز ہوں۔ ہم کھلاڑی ہیں نہ کھیل سمجھتے ہیں۔ کھلاڑی پر دائو لگانے والے ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شور مچاتے ہیں۔ یہ شور سن کر جواری ہار جیت پر رقم لگاتے ہیں۔
کھیلنے والے تیاری کے ساتھ اکھاڑے میں اترتے ہیں۔ ہر چال سے پہلے جمع تفریق کی جاتی ہے۔(۱)
November 26, 2024 at 2:31 PM
حکومت کو چاہیے کہ احتجاجیوں کی درست تعداد معلوم کرنے کیلئے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر بائیومیٹرک مشینیں رکھوا دیں۔ یہ جانچنا بہت ضروری ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے یا ان کا راستہ روکنے والے اکثریت رکھتے ہیں۔
November 24, 2024 at 7:37 AM
November 23, 2024 at 5:31 AM