🇵🇰 شفیق سکھیرا 🇵🇰
banner
shafiqsukhera0.bsky.social
🇵🇰 شفیق سکھیرا 🇵🇰
@shafiqsukhera0.bsky.social
دل جس بات پر اڑی کرتا ہے رب اسی بات پہ آزماتا ہے ♥️
سَرِ لا مکاں سے طلب ہوئی سوئے مُنتہیٰ وہ چلے نبی ﷺ❤️
January 28, 2025 at 9:45 AM
امام الانبیاء ؐ، ختم الرسلؐ، خیر الوریٰ ﷺکہیے

انہیں ماہِ مبیںﷺ، شمعِ شبستانِ حرا ﷺکہیے

محمدﷺ اور احمدﷺ نام دونوں ان کے پاکیزہ

ہے لازم نام سن کر آپﷺ کا صلِّ علیٰ کہیے ۔
January 28, 2025 at 9:43 AM
مجھ کو کسی سے حاجتِ چارہ گری نہیں
ہر غم مجھے عزیز کہ غم خوار آپﷺ ہیں

احمد ندیم قاسمی
December 13, 2024 at 4:24 PM
جہاں سے اٹھ گئے جو لوگ پھر نہیں ملتے
کہاں سے ڈھونڈ کے اب لائیں ہم نشینوں کو

نظر میں پھرتی ہے وہ تیرگی و تنہائی
لحد کی خاک ہے سرمہ مآل بینوں کو

میر انیس
December 4, 2024 at 4:52 AM
چی گویرا
December 3, 2024 at 7:15 PM
کبھی گناہ کرنے کا دل چاہے تو اپنی ان دعاؤں کے بارے میں سوچئے جن کی آپ شدت سے قبولیت چاہتے ہیں۔ کیونکہ دعاؤں کی قبولیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہی ہوتے ہیں۔🥺🥀
December 3, 2024 at 5:46 AM
" میں پناہ مانگتا ہوں ایسے لوگوں سے جو دوسرے انسانوں کی محرومی کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ شُکر ہے ہم تو محفوظ ہیں ."

فیوڈور دوستو ئیفسکی
December 2, 2024 at 8:46 AM
ذرا کھل کر پکار اے صور مجذوبانِ الفت کو
یہ دیوانےکہیں بیٹھےنہ رہ جائیں بیاباں میں

سیماب اکبر آبادی
December 2, 2024 at 8:46 AM
اپنی تصویر کو رکھ کر تیری تصویر کے ساتھ
میں نے یہ عمر گزاری بڑی تدبیر کے ساتھ
جس کو میں اپنا بناتا ہوں ، بچھڑ جاتا ہے
میری بنتی ہی نہیں ، کاتب تقدیر کے ساتھ
December 1, 2024 at 12:53 PM
کُچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غَمِ جاناں...!!
کب تک کوئی اُلجھی ہُوئی زُلفوں کو سنوارے...

حبیب جالب
December 1, 2024 at 12:29 PM
دیوار خستگی ہوں مجھے ہاتھ مت لگا
میں گرپڑوں گا دیکھ مجھے آسرا نہ دے

اسلم انصاری
November 30, 2024 at 8:25 PM
آپ کے لطف و کرم سے مجھے ا نکا ر نہیں
حلقہ در گوش ہوں ممنون ہوں مشکور ہوں میں
لیکن اب میں وہ نہیں ہوں کہ پڑا پھرتا تھا۔
اب تو اللّٰہ کے افضال سے تیمور ہوں میں
دل کے بہلانے کی باتیں ہیں یہ شبلی ورنہ
جیتے جی مردہ ہوں مرحوم ہوں مغفور ہوں میں
شبلی نعمانی
November 30, 2024 at 8:02 PM
دل مائل و شیدا ہے ،بس اب اور نہ پوچھو
کس پر ہے، کہاں ہے ، یہ بیاں ہو نہیں سکتا

داغ دہلوی
November 29, 2024 at 7:11 AM