Schahxaadii
banner
schahxaadii.bsky.social
Schahxaadii
@schahxaadii.bsky.social
I don't follow people to seek friendship.
I follow them out of curiosity or courtesy.
Maybe its because I'm a Londoner, I'm blunt, but if you DM me I will block you.
Pinned
I have decided to block PTI followers who follow me hoping for a follow back.
We won't see eye to eye since I oppose Imran Khan and this will cause bitterness in you towards me.
So please skip my account.
November 30, 2024 at 5:19 AM
آیوری کوسٹ میں 2022 میں دریافت ہوئے سونے کے ذخائر پر 2028 میں کام شروع ہو جائے گا جس کے بعد 15 سالوں میں 150 ٹن سونا نکالنے کی امید ہے۔ اس منصوبے سے 4000 لوگوں ک روزگار ملنے کی توقع ہے۔ ہمارے پاکستان میں بھی سونے کے بہت زخائر ہیں مگر ملک دشمن قوتیں شر انگیزی پھیلا کر ترقی میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔
November 28, 2024 at 10:11 AM
سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں دسمبر تا جنوری تک پہلی بار 109 میل لمبی میٹرو ٹرین کھولی جا رہی ہے جس سے تقریبا 36 لاکھ لوگوں کو گاڑیوں کے علاوہ سفری سہولت میسر ہو گی۔ ما شا اللہ ہمارے پاکستان میں مسلم لیگ ن یہ کام کب کا کر چکی۔ شکریہ نواز شریف۔
November 28, 2024 at 9:55 AM
آرگنائیزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں پلاسٹک کی بنی اشیاء کا استعمال سنہ 2000 سے 2019 کے درمیان تقریبا دوگنا ہو کر 460 ملین ٹن ہو گیا ہے۔ لیکن اس میں سے صرف 9 فیصد پلاسٹک ری سائیکل کیا جاتا ہے، 19 فیصد جلا دیا جاتا ہے جبکہ 50 فیصد کچرے میں جاتا ہے۔
November 27, 2024 at 10:39 PM
کینیا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے امیر ترین صنعتکاروں میں سے ایک، گوتم ادانی کے ساتھ نیروبی ائیر پورٹ کی توسیع کرنے کے بدلے 30 سال تک ائیر پورٹ چلانے اور بجلی کی تاریں لگانے کے ٹھیکے منسوخ کئے جائیں گے کیونکہ امریکہ گوتم ادانی پر رشوت دینے اور فراڈ کرنے کے جرم میں مقدمہ چلانے جا رہا ہے۔
November 27, 2024 at 10:10 PM
اسرائیل اور لبنان می جنگ بندی ہوتے ہی لبنانی شہریوں نے جنوبی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپسی شروع کر دی حالانکہ جنگ بندی کے لئے اسرائیل کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ جو علاقے خالی کرائے گئے تھے وہاں لوگ واپس نہیں جائیں گے۔
November 27, 2024 at 9:56 PM
آزربائیجان میں دنیا میں دریافت ہوئے 2000 میں سے 350 ابلتے کیچڑ کے پہاڑ ( مڈ والکینو) موجود ہیں۔ان پہاڑوں کی سیر و سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ابشیرون میں یہ سینٹر بنایا گیا ہے۔ ہمارے پاکستان کے بلوچستان میں بھی ابلتے کیچڑ کے پہاڑ ہیں۔ مگر حالات اتنے خراب ہیں کہ بلوچستان جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
November 25, 2024 at 4:59 AM
یورپین یونین اور برطانیہ نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس میں اپنے بیلسٹک میزائیل بھیج رہا ہے اور اس کو نتیجے میں اس کی ہوائی اور بحری کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے اور اب ایران ایئر ہما ہوائی جہاز برطانیہ اور یورپ میں پروازیں نہیں کر سکیں گے۔
November 25, 2024 at 4:42 AM
آنے والے امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی کی حمایت اور امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا دارالحکومت بنانے کے ارادے نے 1 بٹ کوئن کی قیمت 97000 ڈالر پر پہنچا دی ہے یعنی 2.5 کروڑ پاکستانی روپے سے بھی اوپر۔ کیا آپ نے کبھی کوئی کرپٹو کرنسی لی ہے؟ مجھے تو اس کے حلال حرام ہونے کا بھی نہیں پتا۔
November 25, 2024 at 4:28 AM
پولینڈ کے کسانوں نے یوکرین سے مال کی آمدورفت روکنے کے لئے بارڈر بلاک کر دیا ہے۔ وہ یورپی یونین کی برازیل، ارجنٹینا، بولیویا، پیراگوئے، اوروگوائے سے سستی سبزیاں، مویشی، پھل منگوانے کے معاہدے کے خلاف ہیں اور 2024 کے آخر تک بارڈر بلاک رکھیں گے تاکہ یوکرین کے راستے ان ملکوں کی کوئی چیز پولینڈ نہ آئے۔
November 25, 2024 at 4:18 AM
یہ ہیں پاکستانی نژاد کریم اسد احمد خان، جو کہ انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کے وکیل استغاثہ ہیں. ان کی تحقیق کی وجہ سے انٹرنیشنل کریمینل کورٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتنیاہو اور سابق وزیر دفاع یاوو گلانٹ کو جنگی جرائم کرنے کے جرم میں گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔
November 25, 2024 at 3:55 AM
جرمنی کے بلیک فارسٹ میں موجود 807 فٹ اونچی یہ بلڈنگ وہاں کی دراز قامت ترین عمارتوں میں شمار ہوتی ہے مگر اس میں نہ کوئی اپارٹمنٹ ہے نہ کوئی آفس۔اس عمارت کا نام ٹی کے ایلیویٹر ٹیسٹرم ہے اور اس کا مقصد صرف لفٹیں ٹیسٹ کرنا ہے۔
November 25, 2024 at 3:33 AM
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو زوی کوگن نامی ایک یہودی کی گمشدگی رپورٹ ہوئی۔ اتوار کو اس کی لاش ملی۔ حکومت نے اب 3 لوگوں کو اس کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ کوگن اپنی تنظیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں یہودیت کی تبلیغ کرنا چاہتا تھا۔ پچھلے سال حکومت نے پہلی یہودی عبادت گاہ کھولی تھی۔
November 25, 2024 at 3:25 AM
امریکہ میں انڈوں کی قیمتیں 2022 کے مقابلے میں تقریبا دگنی ہو گئی ہیں جس کی بڑی وجہ وہاں پر پھیلتی برڈ فلو کی وبا ہے جس سے انڈے مارکیٹ میں شارٹ ہو گئے ہیں۔ 2022 سے پھیلتے اس برڈ فلو کی وجہ سے اب تک 7.5 کروڑ انڈے دینے والی مرغیاں تلف ہو چکی ہیں۔
November 25, 2024 at 2:58 AM
حزب اللہ نے کل اسرائیل پر 250 راکٹ مارے جن سے 7 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو اسرائیل نے 29 لبنانی شہید کئے اور پھر ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس سے ایک فوجی شہید ہوا اور 18 زخمی ہوئے۔ اب تک 40 لبنانی فوجی اور 3700 لبنانی اس جنگ میں شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیل کے 90 فوجی اور 50 شہری مارے گئے۔
November 25, 2024 at 2:48 AM
1954 میں بنائی گئی رینی ماگریٹ یہ پینٹنگ121 ملین ڈالر یعنی پاکستانی ساڑھے 33 ارب روپے میں امریکہ کے کرسٹیز نیلام گھر میں منگل کو نیلام ہوئی ہے۔ اگر آپ کے پاس ڈالروں کی کوئی کمی نہ ہو تو کیا آپ ایسی پینٹنگ اتنے پیسوں میں خریدیں گے؟
November 24, 2024 at 6:46 PM
امریکہ کی فورڈ کمپنی نے ارادہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے 4000 ملازمین کو فارغ کرے گی کیونکہ ان کی الیکٹرک گاڑیوں کی کوئی خاص مانگ نہیں اور چینی گاڑیاں ان کی مارکیٹ پر قبضہ کر رہی ہیں۔
November 24, 2024 at 6:38 PM
اٹلی کے ایک گاوں اولولائی نے ڈانلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے سے دلبرداشتہ لوگوں کو اپنے کے گاوں میں نئی زندگی شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے گھروں کو صرف 1 یورو میں بیچنا شروع کو دیا ہے۔ امریکیوں کو ترجیح دی جائے گی مگر کسی بھی ملک سے لوگ وہاں بسنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کاش یوتھئے وہاں چلے جائیں
November 23, 2024 at 10:14 PM
یہ سٹین گلاس کی 16 فٹ اونچی کھڑکی ہے جو مشہور کمپنی ٹفنی کے ساتھ مل کر آرٹسٹ اگنیس نارتھروپ نے 1903 میں اپنے باپ کے چرچ کے لئے بنائی۔ سنہ 2000 میں یہ 2 ملین ڈالر کی بکی مگر اب 2024 میں یہ 12.48 ملین ڈالر میں بکی ہے جو کہ تقریبا ساڑھے 3 ارب روپے بنتے ہیں۔ لوگ ایسے ہی نہیں آرٹ میں سرمایہ کاری کرتے۔
November 23, 2024 at 10:06 PM
دنیا کا امیر ترین شخص ایلون مسک اس جمعہ کو مزید مالدار ہو گیا جب اس کی دولت کا نیا تخمینہ لگایا گیا اور پتا چلا کہ اب وہ 347.8 ارب ڈالر کا مالک بن گیا ہے۔ ڈانلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں مدد اور اس کی جیت کے بعد ایلون کی دولت میں 83 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس کی کمپنیوں کے شیئر کی قدر بڑھ گئی ہے۔
November 23, 2024 at 9:45 PM
یوکرین کا دعوہ ہے کہ روس نے ایک سال میں اس کی سرزمین پر شمالی کوریا کے بنے ہوئے 60 KN23 بیلسٹک میزائیل مارے ہیں جن کو شمالی کوریا امریک، جرمنی اور سوئیٹزرلینڈ سے منگوائے گئے پرزوں کے بغیر نہیں بنا سکتا تھا جو اس نے چین کے راستے منگوائے ہوں گے۔
November 23, 2024 at 9:34 PM
آئرلینڈ کے مشہور مارشل آرٹس فائیٹر کانر مک گریگر کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی نکیٹا ہینڈ مقدمہ جیت گئی ہے۔ عدالت نے کانر کو نکیٹا کو 250000 یورو جو تقریبا ساڑھے 7 کروڑ روپے بنتے ہیں ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے۔ نکیٹا نے الزام لگایا تھا کہ کانر نے اس کا ریپ اپنی فائیٹ ہارنے کے غصے میں کیا۔
November 23, 2024 at 9:10 PM
امریکی ریاست کولوراڈو میں آجکل ایک مقدمہ چل رہا ہے جس میں ایک ڈینٹسٹ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی جس سے وہ 23 سال سے شادی شدہ تھا اور ان کے 6 بچے بھی تھے، اس کو پروٹین شیک میں تھوڑا تھوڑا سائینائیڈ زہر دے کر قتل کر دیا تاکہ ایسا لگے کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ ڈینٹسٹ کی ایک معشوقہ بھی ہے۔
November 23, 2024 at 8:49 PM
پین امریکن ہیلتھ آرگنائیزیشن کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ کیریبین ملکوں میں ہر سال 5100 لوگ ایڈز کی مختلف قسم کی بیماریوں سے مر جاتے ہیں جن میں 1/3 کے مرض کی آخری سٹیج تک جانے سے پہلے تشخیص ہی نہیں ہو پاتی۔ ملتان میں نشتر ہسپتال میں اب 30 لوگ ایڈز کا شکار ہو گئے ہیں۔ اللہ کرے اس کی روک تھام ہو جائے۔
November 23, 2024 at 8:31 PM
امریکی ریاست میں ایک 30 سالہ بے گھر شخص ہارون عبدالملک کو نیو یارک سٹاک ایکسچینج کی عمارت کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کو پچھلے سال ایک ریسٹورانٹ میں لوگوں کو مار ڈالنے کی دھمکی دینے کی وجہ سے نوکری سی نکالا گیا تھا۔
November 23, 2024 at 8:21 PM