Saqib Bashir
banner
saqibbashir.bsky.social
Saqib Bashir
@saqibbashir.bsky.social
Journalist @92newschannel | ex @ExpressNewsPK @etribune
| Court Reporter | Ex President Islamabad High Court Journalists Association
نیا ڈرامہ عجیب ہے وی پی این آن کریں تو واٹس ایپ نہیں چلتا براؤزنگ بھی نہیں ہو رہی وی پی این بند کرو ایکس نہیں چلتا ۔۔ اب آن آف ہی کرتے رہیں گے ۔۔ قوم کو ٹھیک کام پر لگا دیا ہے
November 25, 2024 at 5:54 AM
نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی 28 نومبر تک ملتوی آج ملزمان رستوں کی بندش کی وجہ سے عدالت نہیں پہنچ سکے
November 25, 2024 at 5:26 AM
توشہ خانہ ٹو کیس میں اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے ساتھ ہی آج کے لئے عدالت نے آرڈر دے رکھا ہے کہ اگر بشری بی بی اڈیالہ جیل پیش نا ہوئیں تو ضمانت منسوخ بھی ہو سکتی ہے
November 21, 2024 at 2:59 AM
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت ہو گی یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈویژن بنچ کی سماعت ختم ہو چکی ، تھوڑی دیر بعد جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں سماعت دوبارہ شروع ہونے لگی ہے ایف آئی اے پراسیکیوٹر دلائل دیں گے اور پھر فیصلے کا امکان ہے
November 20, 2024 at 9:45 AM
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور ہو گی یا نہیں ؟ کیس کی سماعت میں وقفہ ، ڈویژن بنچ کے بعد دوبارہ سماعت ہو گی ایف آئی اے پراسیکیوٹر دلائل جاری رکھیں گے آج فیصلہ بھی ممکنہ طور پر آسکتا ہے
November 20, 2024 at 6:36 AM
‏اہم ، توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے بہت تیزی کیسے کام کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے انکشاف ہوا ہے نیب سے ایف آئی اے کو کیس ملا تو ایف آئی اے نے اپنا الگ سے چالان 18 سے 20 ستمبر کے مختصر ترین وقت کے دوران کیسے تیار کیا ؟ 1/2
November 20, 2024 at 6:16 AM
‏دلچسپ مکالمہ : توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوتے ہی FIA پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سامنے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ 'گزارش کرنی تھی کہ فیصلہ کچھ بھی ہو لیکن میڈیا پر پہلے بات شروع ہو گی پہلے ہی میڈیا میں آگیا آج ضمانت ہو جائے گی 1/2
November 20, 2024 at 5:16 AM
‏دلچسپ : گزشتہ روز قریب 11:15 جج صاحب اڈیالہ پہنچے عمران خان کی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر سے اسی وقت ملاقات شروع ہوئی جو تقریبا 2 گھنٹے پونے ایک بجے تک جاری رہی!اس دوران جج صاحب اڈیالہ جیل موجود تھے پھر جب عمران خان ملاقات سے فری ہوئے تو سوا ایک بجے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کی سماعت شروع ہوئی
November 20, 2024 at 5:00 AM
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور ہو گی یا نہیں ؟ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگر دلائل ہو گئے تو آج ہی فیصلے کا بھی امکان موجود ہے
November 20, 2024 at 2:43 AM
اہم ، دفاعی تجزیہ کار کون ہو گا ؟ اس متعلق پیمرا کے 4 اپریل 2019 کے نوٹیفکیشن کے خلاف کرنل (ر) انعام الرحیم کی درخواست پر سماعت کل جسٹس بابر ستار کریں گے پیمرا سے عدالت نے اس فائل کی مکمل نوٹنگ طلب کی ہے جبکہ وزارت دفاع سے جواب مانگا ہے یہ حق صرف آپ کا کیوں کہ کون پاکستان میں دفاعی تجزیہ کار ہو گا ؟
November 19, 2024 at 6:50 PM
بڑی خبر ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی 16 افراد کو بطور عدالتی گواہ طلبی کی درخواست کے اہم ناموں میں کون کون شامل

سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب (القادر یونیورسٹی ریکارڈ کے ہمراہ) دیگر مختلف نام شامل
November 19, 2024 at 11:41 AM
سابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا کو بھی عمران خان نے بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی استدعا کی ہے
‏اہم ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ، عمران خان کی جانب سے بطور عدالتی گواہ طلبی کی درخواست میں 16 گواہوں میں اہم سابق وفاقی سیکرٹری بھی شامل ہے
November 19, 2024 at 11:40 AM
‏اہم ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ، عمران خان کی جانب سے بطور عدالتی گواہ طلبی کی درخواست میں 16 گواہوں میں اہم سابق وفاقی سیکرٹری بھی شامل ہے
November 19, 2024 at 11:10 AM
‏اہم ، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج بھی 342 کے سوال نامے کے جوابات جمع نہیں کروائے گئے عدالت نے بشری بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی عدالت نے 79 سوالات کے جوابات کل جمع کرانے کا حکم دے دیا
November 19, 2024 at 10:34 AM
اس میں پتہ لگوانے والی بات یہ ہے کہ درخواست گزار خود ہی عدالت کے سامنے نہیں پہنچ سکے یا خود ہی نہیں پہنچ سکے
بریکنگ: جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے فیصلہ سنادیا

آئینی بینچ نے آرمی چیف توسیع کےخلاف دائر درخواست خارج کردی

آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا

رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابل سماعت کے اعتراضات برقرار رہے
November 19, 2024 at 6:07 AM
آئینی بنچ نے بھی ٹوٹنے کا آغاز کر دیا بول نیوز تنخواہوں کی عدم موجودگی کیس میں آئینی بنچ ٹوٹ گیا جسٹس عائشہ ملک نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی
November 19, 2024 at 6:03 AM
بلیو اسکائی پرانے ٹوئٹر کی طرز پر 300 الفاظ سے زائد کی ایک پوسٹ کی اجازت نہیں دیتا اس لئے بلیو اسکائی پر آنے والے دوبارہ مختصر مگر جامع پوسٹ لکھنے کی عادت بحال کر لیں
November 19, 2024 at 6:00 AM
دلچسپ ، اب سپریم کورٹ فل کورٹ کیا ہے ؟ گھی ملز ٹیکس کیس کی آئینی بنچ سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے جب کہا اس کیس میں میں فل بنچ کا فیصلہ ہے تو جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد اب فل کورٹ نہیں رہا جسٹس جمال خان مندوخیل بولے اس 7 رکنی آئینی بنچ کو ہی فل کورٹ سمجھیں
November 19, 2024 at 5:49 AM
یہ یوں ہی چلتا رہے گا
Blue sky is also blocked in Pakistan? Won’t open without VPN.. 😢😢
November 19, 2024 at 5:37 AM
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو آج احتساب عدالت نے سیکشن 342 کے تحت 79 سوالات کے جوابات جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے 8 نومبر کو عدالت نے سوالنامہ دیا تھا عدالت نے آج بشری بی بی کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دے رکھی ہے
November 19, 2024 at 5:02 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
November 19, 2024 at 4:56 AM