Saif Shah
banner
saifshah786.bsky.social
Saif Shah
@saifshah786.bsky.social
اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد عبدك ورسولك النبي الامى المصطفى الكريم وعلى اله وصحبه وسلم تسليما كثيرا وجزيت بالخيرات الكثير
Pinned
کسی کا حق غصب کرکے یا کسی کو نقصان پہنچا کر آگے بڑھنا دراصل نیچے گرنا ہوتا ہے۔۔۔
کسی کو دکھ دے کر حاصل کی گئی کامیابی سے کبھی دائمی سکون نہیں ملتا۔۔۔
January 22, 2025 at 6:29 AM
کسی پر کیے گئے احسان کی قیمت کبھی نہیں وصول کرنی چاہیے،اس سے نیکی بھی ضائع ہو جاتی ہے اور انسان کا وقار بھی مٹی میں مل جاتا ہے.♥️
January 19, 2025 at 3:05 PM
جب جھوٹے شور مچاتے ہیں تو سچے چپ ہو جاتے ہیں … جب سچے چپ ہوجاتے ہیں تو جھوٹے خوش ہوجاتے ہیں…
جھوٹے کو ایسا لگتا ہے کہ ہم نے سچے کو ہرا دیا ہے لیکن اسے کیا معلوم کہ سچے نے اپنا نظریہ و کردار بچایا ہے
January 17, 2025 at 3:02 AM
13 رجب_المرجب ولادت باسعادت
مولودِ کعبہ الضّرِ غامُ السّالب، اَسدُ ﺍﻟﻠّٰﮧِ الغالب ،امیرُ المؤمنین، الصدیق الاکبر ، وصی رسول ، اخی رسول ، زوجِ بتول ، ابو تراب سیدنا علیؑ ابنِ ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم و علیہ السلام تمام سادات کرام اورمومنین کو مبارک ہو ❤️
January 14, 2025 at 5:00 AM
اگر عبادت کرنے کے باوجود زندگی بورنگ لگے یا سکون میسر نہیں تو یقین کریں ہمیں فضولیات و لغویات ختم کرنے کی ضرورت ہے…
رزقِ حلال اور اعلیٰ اخلاقیات کے دامن میں ہی سکون ہے
January 13, 2025 at 6:13 AM
"حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ کوئی منافق حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت نہیں کرسکتا اور کوئی مومن اس سے بغض نہیں رکھ سکتا"
الجامع الترمذي، باب مناقب علي 5/ 635
January 13, 2025 at 4:54 AM

اعلی تربیت یافتہ شفاف دل میں سب کےلیے محبت ہوتی ہے
وہ کبھی ذات برادری اور قوم نہیں دیکھتا
January 13, 2025 at 3:22 AM
ذمہ داری نبھانے والے افراد معاشرے کے اصل ہیرو ہوتے ہیں…
حوصلہ شکنی کی بجائے ذمہ دار شخص کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکے…
January 9, 2025 at 2:50 AM
عموماً زندگی کے اُس موڑ پہ مقصدِ حیات سمجھ آتا ہے جہاں سے واپسی کا سفر شروع ہوتا ہے۔ ہمارے پاس ہر چیز ہر بات ہر کام کا مشاہدہ ہوتا ہے لیکن زندگی ریت کی طرح پھسل جاتی ہے…
ہم سمجھنے میں بڑی دیر کر دیتے ہیں
January 4, 2025 at 10:15 AM
زندگی میں ایسا نہیں ہوتا کہ سارا راستہ چھاؤں والا ہی ملے، کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں کہ دن لمبے اور دھوپ بھی سخت ہوتی ہے…
ان ایام میں صبر و شکر کے ساتھ سفر جاری رکھیں، ٹھنڈی چھاؤں اور منزل بھی ضرور ملےگی، ان شاءاللہ
January 4, 2025 at 4:36 AM
میں نے آج ایک چیز پر غور کیا کہ میرے رب نے کبھی بھی مجھے میری طاقت سے زیادہ نہیں آزمایا لیکن انسان نے مجھے وہاں سے آزمایا جہاں میری طاقت کے انتہاء تھی
January 4, 2025 at 4:31 AM
جو لوگ کہہ رہے تھےکہ اس بار ٹھنڈ نہیں پڑ رہی😒
امید ہے اب ان کو ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی… 🥶
January 4, 2025 at 4:29 AM
‏شریعت نے جس ہاتھ کو کاٹنے کا حکم دیا
ہم نے اس ہاتھ میں خزانے کی چابی دے دی😁
اسلامی جمہوریہ پاکستان
January 4, 2025 at 4:27 AM
کچھ لوگ سادہ لوگوں کو ہمارے خلاف کرکے خود ان سے دوستی کر لیتے ہیں…
سادہ لوگوں کو چاہیے کہ اہلِ غیبت کی چالوں میں نہ آیا کریں، براہِ راست بات کرکے غلط فہمی دور کر لیا کریں…
January 4, 2025 at 4:22 AM
نمازِ فجر کے وقت نیند سب سے زیادہ پُرسکون ہوتی ہے لیکن جو شخص اس سکون کو اللہ کی رضا کےلیے قربان کرتا ہے، اللہ پاک اُس کے رزق میں بےحساب برکتیں، زندگی میں کامیابی، اور آخرت میں بلند درجات عطا فرماتا ہے…
بےشک نماز نیند سے بہتر ہے
January 4, 2025 at 4:07 AM
لوگ اتنی چالاکیاں کیوں کرتے ہیں..؟
جھوٹ بھی بولتے ہیں، حسد بھی کرتے ہیں، رشتہ و دوستی بھی رکھتے ہیں، دشمنی بھی نبھاتے ہیں، تعریف بھی کرتے ہیں اور پیٹھ پیچھے برائی بھی کرتے ہیں...
ایسا کیوں ہے؟؟
January 3, 2025 at 1:30 PM
‏قدرت اللہ شہاب لکھتے ھیں کہ جب بیٹری والی ٹارچ نئی نئی ہندوستان میں آئی تھی۔ تو ایک پیر صاحب اپنے مریدوں کو اپنے سینے کا نور دکھاتے تھے۔
مریدوں کو رات کے اندھیرے میں اپنے گریبان میں دیکھنے کو کہتے اور پھر ٹارچ کا بٹن دبا دیتے۔کئی مرید نور کے نظارے کی تاب نہ لا کر بـے ہوش ھو جاتے۔
January 2, 2025 at 9:07 AM
در جوانی توبہ کردن شیواء پیغمبری
وقت پیری گرگ ظالم میشود پرہیزگار
جوانی کی توبہ پیغمبروں کی عادت ہے
بوڑھاپے میں تو ظالم بھیڑیا بھی پرہیزگار بن جاتا ہے
January 1, 2025 at 11:35 AM
ایک سال اور گزر گیا جس میں تم ایک رات بھی بھوکے نہیں سوئے تو اپنے اس عظیم رب کا شُکر ادا کرو
شُکر الحَمدللّٰہ
January 1, 2025 at 5:14 AM
ایمان سلامت ہو، دل میں کوئی خلش نہ ہو، حسد، بغض، عناد، حرص و ہوس سے دل پاک ہو، دماغ صحیح سمت پہ ہو اعلی اخلاق و کردار ہو…
تو انسان ایک فرشتہ بن جاتا ہے اور ایسا انسان رب کے بہت قریب ہوتا ہے..!
December 29, 2024 at 6:06 PM
دنیا کے ہر شخص سے مقابلہ کرو لیکن سامنے جب استاد یا شیخِ کامل ہو تو پیچھے ہٹ جاؤ کیونکہ ذلت اور ہار تمھارا مقدر ہوگی یہی قانونِ فطرت ہے…
December 29, 2024 at 2:04 PM
لصلاة والسلام عليكم يا سيدي رسول الله ..
الصلاة والسلام عليكم يا حبيب الله ..
الصلاة والسلام عليكم يا صفى الله ..
الصلاة والسلام عليكم يا خليل الله ..
الصلاة والسلام عليكم يا رحمة الله ..
الصلاة والسلام عليكم يا شمس القلوب ..
الصلاة والسلام عليكم يا قمر النفوس .
الصلاة والسلام عليكم يا مصباح الدجى
December 28, 2024 at 3:30 AM
انسان جب اللّٰہ کا ذکر کرتا ہے تو روح پھولوں کی طرح کِھل اٹھتی ہے اور اسے شرحِ صدر نصیب ہو جاتا ہے…
اور جب انسان اللّٰہ کے ذکر سے غافل ہوتا ہے تو اس کی روح مرجھا جاتی ہے اور سینے میں تنگی محسوس ہوتی ہے
December 23, 2024 at 6:06 PM
باپ کہتا ہے زمین نہیں بیچنی اور دونوں بیٹے کہتے ہیں کہ بیچنی ہے۔یہ دونوں بیٹے دنیا میں ہی جہنم خرید رہے ہیں۔اللّٰہ پاک کسی کو ایسی اولاد نہ دے
اس بزرگ کی جان ان ظالم لوگوں سے بچایں اور ظالم لوگوں کو قانون کے مطابق سخت سزادی جاۓ تمام دوست اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ اگے گروپوں میں شیئر کریں
December 23, 2024 at 1:06 PM
خاموشی ایک عبادت ہے..
اور میری فرینڈ لسٹ کے لوگ جنت الفردوس کے حق دار ہیں..😊😂
December 23, 2024 at 6:20 AM