Abdul_salam_zulfi ☑️
banner
sadwrites1256.bsky.social
Abdul_salam_zulfi ☑️
@sadwrites1256.bsky.social
انسیت روح سے رکھ پیار کا دعویٰ ہے اگر
جسم ایک خاک کا پیکر ہے بکھر جائے گا۔

شاعر : عبدالسلام زلفی
Pinned
زہر جب کارگر نہیں ہوتا
لوگ تہمت سے مار دیتے ہیں
January 21, 2026 at 1:09 PM
میرے اندر ایک اداس شخص
میری ہر پیشکش ٹھکرا رہا ہے
January 21, 2026 at 1:09 PM
بیٹھے ہیں بت بنے ہوئے ایسے وہ سامنے
ہونے کو اب نگاہ سے گفت و شنید ہے
January 21, 2026 at 1:09 PM
عظمت اہل جنوں پاس وفا رکھا ہے
چاک دامن کو رفوگر سے بچا رکھا ہے
January 21, 2026 at 1:08 PM
میں راز کھول تو دوں اپنی خوش مزاجی کا
مگر یہ وعدہ کریں آپ رو نہیں دیں گے
January 21, 2026 at 4:31 AM
ریزہ ریزہ ہے"خواب" آنکھوں میں...
کیسےکہہ دوں کہ "غم"نہیں ہوتا...

کوئی "شکوہ" نہیں مگر مولا...
کیاکروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"درد " کم نہیں ہوتا...

🥀🖤
January 21, 2026 at 4:31 AM
روزِ ازل سے مرحلۂِ مرگ و زیست ہے
اپنی ہی ایک ذات، کہیں ہے! کہیں نہیں ...💙🩶

احمرؔ گورکھپوری
January 21, 2026 at 4:31 AM
مجھے ناز ہے اپنے دل پر. کھیلا گیا، چھرا گیا، توڑا گیا، دھوکا دیا گیا، چھوڑ دیا گیا... پھر بھی کسی طرح، یہ مہربان رہا.
January 21, 2026 at 4:31 AM
ابھی شل ہے حسِ شمارِ غم
ذرا صبر ــــــ اے غمِ دوستم
کسی وقت دل میں سکت ہوئی
تو تیرا حساب کریں گے ہم !!!
January 21, 2026 at 4:26 AM
اِس کثرتِ غم پر بھی، مجھے حسرتِ غم ہے
جو بھر کے چھلک جائے ،وہ پیمانہ نہیں ہوں

شکیل بدایونی
January 20, 2026 at 10:59 AM
عجیب رنگ وفا ہے عجیب طرز ستم
نہ دل پذیر محبت نہ شاندار فریب

ماجد علی کاوش
January 20, 2026 at 10:59 AM
اُس کا وجُود میرے تصّور کا معجزہ
جیسا میں اُس کو سوچ لُوں ویسا دکھائی دے🔥
January 20, 2026 at 10:58 AM
حادثوں کی نہ آنکھ کھل جائے
حسرتِ سوگوار ! چپ ہو جا
January 20, 2026 at 8:19 AM
گھر میں کوئی بھی نہیں میرے علاوہ اُسکا
دیر سے آؤں تو ویرانی خفا ہوتی ھے...!!!
January 20, 2026 at 8:19 AM
سنو
مجھے کال کرو
مجھے سمجھاؤ
مجھے موٹیویٹ کرو
مجھے بتاؤ میں مضبوط لڑکا ہوں
مجھے بتاؤ کہ خود کشی حرام ہوتی ہے

#اردو_زبان
January 20, 2026 at 8:19 AM
نہ ڈھونڈئیے میری آنکھوں میں رتجگوں کی تھکن
یہ دل کسی کے لئے بے قرار تھا ہی نہیں

سُنا رہا ہُوں محبت کی داستاں اُس کو
میری وفا پہ جسے اعتبار تھا ہی نہیں

قتیل کیسے ہواؤں سے مانگتے خوشبو
ہماری شام میں ذکرِ بہار تھا ہی نہیں

قتیل شفائی
January 19, 2026 at 6:43 PM
اب تو جس طور بھی گزر جائے
کوئی اسرار زندگی سے نہیں

اس کے غم میں کِیا سبھی کو معاف
کوئی شِکوہ بھی اب کسی سے نہیں
January 19, 2026 at 6:43 PM
میں بھی دیکھوں تو کسک کھونے کی
کاش وہ مجھ کو عُمر بھر نہ مِلے 🍁🤍
January 19, 2026 at 6:42 PM
تمہاری ہر حالت
میری محبت کی دلیل ہے
کیونکہ
میں تم سے
ہر حال میں محبت کرتا ہوں
January 19, 2026 at 6:42 PM
کوئی تو ہو جو تسلیوں کے حروف دے کر
رگوں میں بستی اذیتوں کا رخ موڑ دے۔۔۔

#اردو_زبان
January 19, 2026 at 3:38 AM
خواب اور تمنا کا کیا حساب رکھنا ہے
خواہشیں ہیں صدیوں کی عمر تو ذرا سی ہے

#اردو_زبان
January 19, 2026 at 3:38 AM
میں نے تیرے لحاظ میں ٹھکرا دیا جسے
وہ با ادب تھا اور نہایت خوش اخلاق بھی.

#اردو_زبان
January 19, 2026 at 3:38 AM
کبھی لحاظ نہ رکھنا کسی روایت کا
جو جی میں آیا اسے ہم نے معتبر جانا

#اردو_زبان
January 19, 2026 at 3:38 AM
ہمیشہ طنز کرتے ہیں طبیعت پوچھنے والے
تم اچھا کیوں نہیں کرتے میں اچھا کیوں نہیں ہوتا
January 18, 2026 at 2:44 PM
کہیں یہ ذائقہ تحلیل ہی نہ ہو جائے
میں اس سے مل کے کسی سے نہیں ملا برسوں
تمھارے ہاتھ کی دستک کی آس میں مظہر
میں اپنے گھر سے کہیں بھی نہیں گیا برسوں

مظہر نیازی
January 18, 2026 at 2:44 PM