پنکی پیرنی
banner
pinkypeerni.bsky.social
پنکی پیرنی
@pinkypeerni.bsky.social
حکومت بنانے اور گرانے کیلئے رابطہ کریں۔
نیز ہماری کوئی اور برانچ نہیں۔
Pinned
اس دل کو دکھانا ہی تھا اگر
پھر دل کیوں لگایا تھا تم نے
آخر میں رلانا ہی تھا اگر
پھر دل کیوں لگایا تھا تم نے
زندگی میں وہ گھر جو آپنے خود بنایا ہو چھوڑنا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
January 30, 2025 at 4:56 PM
Reposted by پنکی پیرنی
ایک مسئلہ ہے،بہت پرانا مسئلہ ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ وہ بھی اپنے نہ ہوئے دل بھی گیا ہاتھوں سے
January 22, 2025 at 5:32 PM
ٹرمپ آگیا اقتدار میں
خان صاحب کی رہائی ابھی تک کیوں نہیں ہوئی ؟
January 21, 2025 at 2:08 AM
چلتے رہیں گے قافلے
میرے بغیر بھی یہاں
ایک ستارہ ٹوٹ جانے سے
آسمان سونا نہیں ہوتا
January 20, 2025 at 7:07 PM
Reposted by پنکی پیرنی

اے زیست ادھر دیکھ کہ ہم نے تری خاطر
وہ دن بھی گزارے جو گزرنے کے نہیں تھے
January 20, 2025 at 5:48 PM
Reposted by پنکی پیرنی

ہم کو تو گردشِ حالات پہ رونا آیا
رونے والے تجھے کس بات پہ رونا آیا

کیسے جیتے ہیں یہ کس طرح جیے جاتے ہیں
اہلِ دل کی بسر اوقات پہ رونا آیا

جی نہیں آپ سے کیا مجھ کو شکایت ہوگی
ہاں مجھے تلخیِ حالات پہ رونا آیا
January 20, 2025 at 6:16 PM
اور یہ جو کر رہے ہیں نصیحتیں
انہیں مشوروں کی ہیں عادتیں
دل خواب زد انہیں چھوڑ
یہ تیری داستاں نہیں جانتے
January 20, 2025 at 7:02 PM
ایک عمر گنوائی ہے ہم نے
بس تیرا ساتھ نبھاتے رہے
ہر مشکل راہ سے نکال کے ہم
خوشیوں کی راہ دکھاتے رہے
تم اہل جفا غم دیتے رہے
ہم درس محبت دیتے رہے
احساس مگر نہ آیا تمہیں
غیروں کی روش اپناتے رہے
اب دل پہ غموں کی دستک تم
پھر سے نہ لگاؤ رہنے دو
نفرت کو چھپا کر تم دل میں
الفت نہ سکھاؤ رہنے دو
January 18, 2025 at 6:34 PM
میرے سرتاج کو 14 سال کی سزا ؟

اللہ کرے شہباز شریف اور حافظ صاحب کا خربوزہ کبھی میٹھا نہ نکلے۔
January 17, 2025 at 5:57 PM
ہمارے معاشرے میں خالی کمرے کسی بھی قابل دوست اور بھائی سے زیادہ راز سنتے ہیں۔

نہ جانے کیوں ہم ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹ نہیں سکتے کہ اسکو خالی کمروں میں سرگوشیاں نہ کرنی پڑیں۔
January 16, 2025 at 6:42 PM
قبرستانوں میں کسی بھی محبت نامے سے زیادہ سرگوشیوں والی ندامتیں سننے کو ملتی ہیں۔

زندگی میں انا اور تکبر کو سائیڈ پر رکھ کر غلط فہمیاں دور کرنے میں نہ جانے ہم دیر کیوں کر دیتے۔۔۔!
January 16, 2025 at 6:36 PM
معاشرے میں لوگ عبادت گاہوں سے زیادہ ہسپتالوں میں دعائیں کرتے نظر آتے۔

ہمیں نہ جانے کیوں رب صرف تنگی میں یاد آتا۔
جب خوشحالی ، امن اور تندرستی ہو اس وقت نہ جانے کیوں ہم رب کو بھول جاتے۔
January 16, 2025 at 6:33 PM
ہم ٹوٹ چکے ہیں اندر سے
ہم سمجھے مخلص تھے تم کو
تم رستہ بدل کر چل دیئے تھے
ہم سہہ گئے دیکھو ہر غم کو
اب لوٹ کے آکر یوں ہم سے
نظریں نہ چوراو رہنے دو
ہم سیکھ چکے ہیں اب جینا
ہم کو نہ سکھاؤ رہنے دو

💔
January 16, 2025 at 1:15 AM
کچھ رشتوں کے نام نہیں مقام ہوتے ہیں

اگر کوئی ایک بار اس مقام سے گر جائے تو کبھی پہلے جیسا تعلق نہیں رہ پاتا۔
💔
January 15, 2025 at 10:20 PM
اس دل کو دکھانا ہی تھا اگر
پھر دل کیوں لگایا تھا تم نے
آخر میں رلانا ہی تھا اگر
پھر دل کیوں لگایا تھا تم نے
January 15, 2025 at 10:18 PM
ہم ٹوٹ چکے ہیں اندر سے
ہم سمجھے مخلص تھے تم کو
تم رستہ بدل کر چل دیئے تھے
ہم سہہ گئے دیکھو ہر غم کو
اب لو کے آکر یوں ہم سے
نظریں نہ چوراو رہنے دو
ہم سیکھ چکے ہیں اب جینا
ہم کو نہ سکھاؤ رہنے دو

💔
January 15, 2025 at 10:16 PM
یہ میری دعا ہے کہ پھر سے
احساس مروت ہوجائے
ہم دونوں میں رب ہی کی خاطر
یوں پھر سے محبت ہو جائے
ماضی کو بھولا کر رونوں میں
پھر دل سے مودت ہو جائے
دل صاف کرو تم بھی اپنا
اب مان بھی جاؤ جانے دو
آپ کیوں اس ٹائم اتنی دکھی ہیں ؟
January 15, 2025 at 10:12 PM
اپنے رب سے راستہ طلب کر رہی
انشاء اللہ وہ مجھے راستہ ضرور دکھائے گا۔
آپ کیوں اس ٹائم اتنی دکھی ہیں ؟
January 15, 2025 at 10:08 PM
ہم تیری یادوں میں جانے
کتنے ہی رات نہ سوئے تھے
میرے ہاتھ لہو سے رنگ کئے
دل خون کے آنسو روئے تھے
سوغات دغا دے کر ہم کو
تم خواب سہر میں کھوئے تھے
اب چھوڑ دو ان سب باتوں کو
پھر دل نہ جلاؤ رہنے دو
وہ لمہے سب ہم کاٹ چکے
پھر سے نہ رلاؤ رہنے دو
ہم جان چکے ہیں اب تم کو
تم رخ نہ چھپاؤ رہنے دو

💔
January 15, 2025 at 10:07 PM
افسوس مگر ہم مل نہ سکے
ہم ان سے نظر کتراتے رہے
ہم آ نہ سکے لیکن ہم کو
تم یاد مسلسل آتے رہے
لفظوں کی تسلی دے دے کر
دل ناداں کو سمجھاتے رہے
ہم تم سے بہت ہی دور ہیں یہ
لمحات علم تڑپاتے رہے
آنکھوں کے فلک سے اشکوں کی
برسات بھی ہم برساتے رہے

💔
January 15, 2025 at 10:00 PM
اک پھول کھلا تھا محبت کا
اس پھول کی خوشبو تو ہی تھا
کیا خواب نئے تھے تیرے لیئے
اس دل کے محل کا راجا تھا
جذبات محبت میرے صنم
میرے دھڑکن کی آواز بھی تھا
جلتے ہوئے شعلوں کو ایسے
ہرگز نہ دباؤ رہنے دو
احساس محبت کی دل میں
پھر سے نہ جگاؤ رہنے دو
ہم جان چکے ہیں اب تم کو
تم رخ نہ چھپاؤ رہنے دو
January 15, 2025 at 9:55 PM
جس دل میں جگہ دی ہم نے تمہیں
اس دل کو ہی تم نے توڑ دیا
تا عمر نبھانے کا وعدہ
دوران سفر ہی چھوڑ دیا
قسمیں بھی تمہاری تم جیسی
قسمیں نہ اٹھاؤ رہنے دو
تم بس بھی کرو اب جھوٹ کے تم
مت تیر چلاؤ رہنے دو

یہ صرف تمہارے لیے۔
January 15, 2025 at 9:48 PM
یوں میرے گلے سے لگ جاؤ
شکوے نہ سناؤ جاںے دو۔
کیوں مجھ سے خفا ہو اب تک تم
اب بھول بھی جاؤ جانے دو

یہ تمہارے لیے ہے
امید ہے اسکو دیکھ کر تم ان بکس کرو گے۔
January 15, 2025 at 9:44 PM
اچھے وقت میں بھی الحمداللہ کہیں اور اس سے بہترین عمل غم اور تکیلف میں بھی الحمداللہ کہنا ہے۔
January 15, 2025 at 8:32 PM
ماضی کے پرانے قصے کے اوراق جلا ڈالے ہم نے
ہر درد کے ہر ہر حصے کے اوراق جلا ڈالے ہم نے
پھر چھیڑ کے ماضی کی یادیں تم غم نہ بڑھاؤ رہنے دو
ساحل پہ پڑی اک کشتی کو دریا پہ نہ لاؤ رہنے دو
اب حال ہمارا مت پوچھو مت پیار جتاو رہنے دو
اب دل میں ہمارے الفت کے تم گل نہ کھلاو رہنے رو۔
January 15, 2025 at 7:04 PM