News Masti
banner
newsmasti.bsky.social
News Masti
@newsmasti.bsky.social
Your trusted source for the latest news, updates, and trending stories. Stay informed and entertained with News Masti. #BreakingNews #TrendingStories
دوسرا ون ڈے: افغانستان کا بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف

افغانستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر…
دوسرا ون ڈے: افغانستان کا بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف
افغانستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے ایم غضنفر 22، محمد نبی 22، نانگیالیا خروٹے 13، رحمان اللہ گربز 11، رحمت شاہ 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، صدیق اللہ اتل 8، کپتان حشمت اللہ شاہدی 4، راشد خان 1 اور عظمت اللہ عمرزئی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 4:07 PM
مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق

ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے باریک ٹکڑے انسان کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کا توازن بالکل اس ہی طریقے سے بدل رہے ہیں جو کے ڈپریشن اور باول کینسر میں دیکھے جانے والے مائیکروبائیوم پیٹرن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ یو ای جی ویک…
مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق
ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے باریک ٹکڑے انسان کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کا توازن بالکل اس ہی طریقے سے بدل رہے ہیں جو کے ڈپریشن اور باول کینسر میں دیکھے جانے والے مائیکروبائیوم پیٹرن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ یو ای جی ویک 2025 میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیکروپلاسٹکس (5 ملی میٹر سے چھوٹے ذرات) پیٹ کے بیکٹیریا کا رویہ باریکی سے مگر واضح طور پر بدلتے ہیں جو کے صحت کے حوالے سے تازہ تحفظات اٹھا رہے ہیں۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 3:46 PM
حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے58 ارب روپے کا پیکیج اعلان کر دیا ہے، جس سے ایک تا 25 ایکڑ زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے جبکہ وفاق سے 2 سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے…
حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان
کراچی: حکومت سندھ نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے58 ارب روپے کا پیکیج اعلان کر دیا ہے، جس سے ایک تا 25 ایکڑ زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے جبکہ وفاق سے 2 سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق سندھ میں گندم کے کاشت کاروں کو ہر ایکڑ پر 24 ہزار 700 روپے امداد دی جائے گی، گندم کی کاشت سے پہلے ہی امدادی رقم براہ راست کاشت کاروں کو فراہم کی جائے گی۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 3:25 PM
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے…
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 3:03 PM
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ، خوارج نے امام مسجد کو بھی شہید کردیا

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد…
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ، خوارج نے امام مسجد کو بھی شہید کردیا
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اس حملے میں ایک سویلین سمیت چھ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 2:40 PM
نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب…
نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 2:20 PM
مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں…
مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جہاں سعودی وفد کو حکومت پنجاب کے نمایاں اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 1:58 PM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی

وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد  وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد…
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی
وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد  وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر ہنما شامل تھے۔ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 1:37 PM
راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

لاہور: تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت…
راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
لاہور: تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 1:15 PM
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم نے ملائیشیا کو بڑے مارجن سے ہرادیا

لاہور: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرکے میزبان  ملائیشیا پربرتری ثابت کردی۔  پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ تمان ڈایا…
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم نے ملائیشیا کو بڑے مارجن سے ہرادیا
لاہور: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرکے میزبان  ملائیشیا پربرتری ثابت کردی۔  پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ تمان ڈایا ہاکی ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان نے میزبان حریف کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔  پہلے کوارٹر میں سیفان خان نے گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، دوسرا گول احمد ندیم نے کیا جبکہ سیفان خان نے تیسرا گول کرکے ہاف ٹائم تک مقابلہ تین ایک کردیا۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 12:54 PM
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط

کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں…
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط
کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 12:33 PM
پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد کو شہید کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی…
پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد کو شہید کر دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد)   کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 12:11 PM
دہلی ٹیسٹ: یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل قصوروار قرار

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر…
دہلی ٹیسٹ: یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل قصوروار قرار
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ یشسوی جیسوال 175 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 11:51 AM
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا

سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی…
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔ ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 11:28 AM
بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، ایڈن مارکرام

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔…
بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، ایڈن مارکرام
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ان کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 11:06 AM
غزہ جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے

غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے اگلے ہی روز اسرائیل نے ہفتے کی صبح لبنان کے جنوبی ضلع صیدا میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی…
غزہ جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے اگلے ہی روز اسرائیل نے ہفتے کی صبح لبنان کے جنوبی ضلع صیدا میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینوں کے ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور مشینیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں سے علاقے میں کئی بجلی کے کھمبے بھی تباہ ہو گئے جس کے باعث متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 10:40 AM
کراچی؛ واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔  واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہائیکورٹ میں…
کراچی؛ واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور لرلی۔  واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہائیکورٹ میں  ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔  عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ 
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 10:19 AM
جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔  جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ…
جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔  جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ حنین نامی شہری کو 2009ء  میں گریڈ ون میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا۔ 
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 9:58 AM
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر

کراچی: سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے  کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار…
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر
کراچی: سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے  کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 016ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 22ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 397روپے کی سطح پر آگئی 
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 9:35 AM
لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری

لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیوریج واٹر کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا…
لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری
لاہور میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت سیوریج واٹر کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبے کے لیے بابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ اراضی سال 1992-93 میں حاصل کی گئی تھی۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا کل تخمینہ لاگت 52 ارب روپے ہے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 9:14 AM
علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر

راولپنڈی: علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر  احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے…
علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر
راولپنڈی: علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر  احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہو گئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 8:53 AM
افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی کے ذریعے مثال قائم کردی۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے افغان…
افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح
اسلام آباد: پاکستان نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی کے ذریعے مثال قائم کردی۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی کاوشوں سے یہ عمل شفاف اور مؤثر انداز میں ہو رہا ہے، 45 سال پاکستان میں گزارنے والے افغان مہاجرین نے وطن واپسی پر اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 8:32 AM
پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر جنوبی افریقی…
پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 8:11 AM
پشاور میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس طلب

پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے…
پشاور میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس طلب
پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال خطرناک ہے۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 7:50 AM
متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل

اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران  سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف…
متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل
اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران  سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ راستوں کی بندش کی وجہ سے پیش نہیں  ہوئے۔
newsmasti.pk
October 11, 2025 at 7:29 AM