Muhammad Tahir
mtahir002.bsky.social
Muhammad Tahir
@mtahir002.bsky.social
Editor daily juraat
@aaina-with-muhammad-tahir
Journalist
Digital creator
* کابل پر حملہ نئے خطرات کا دور شروع
٭ افغان وزیر خارجہ کا بھارتی سرزمین سے پاکستان کو سخت پیغام
٭ ،مفتی نور ولی محسود کون ہے، نشانہ کیوں؟
youtu.be/5vEQkAoJkNk?...
* Attack on Kabul ushers in era of new threats* Who is Mufti Noor Wali Mehsud, why the target?
YouTube video by Aaina
youtu.be
October 11, 2025 at 7:17 AM
پیپلزپارٹی کی حکومتی اتحاد سے نکلنے کی پھر دھمکی

عوامی تبصرہ: لگتا ہے اس مرتبہ ایم کیو ایم کا کام پیپلزپارٹی کرے گی۔
January 5, 2025 at 10:40 AM
بھٹو کو اصل سزا پھانسی کی صورت میں نہیں داماد کی صورت میں ملی تھی۔
January 5, 2025 at 7:10 AM
آج مشہور شاعر و نقاد ٹی ایس ایلیٹ کا یوم وفات(4 جنوری 1965ء)ہے۔ کیا خوب صورت فقرہ اس انگریز ادیب نے کہہ رکھا ہے۔
"تنقید ہماری زندگی کے لیے اتنی ہی ناگزیر ہے جتنی کہ سانس"۔
(criticism is as inevitable as breathing)
ہمارے معاشرے میں یہ ممکن نہیں کیونکہ یہاں دیوتا رہتے ہیں۔
January 4, 2025 at 11:42 AM
مذہبی جماعتوں پر ایک فقرے میں تبصرہ کریں تو اُن کی موجودہ حالت بس یہ ہے : "لفظوں کی خراچ عمل کی قلاش"!
ماچس لکھنوی کا شعر بھی سن لیں
شیخ آئے جو محشر میں تو اعمال ندارد
جس مال کے تاجر تھے وہی مال ندارد
January 3, 2025 at 10:51 AM
تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی
ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی
January 1, 2025 at 8:54 AM
امریکہ رچرڈ گرینل جیسے ’ٹرولز‘ کو نہیں روکے گا تو ہمیں دکھ ہوگا: شازیہ مری
عوامی تبصرہ: امریکا صاحب ، اس بیچاری صاحبہ کو دکھ سے بچاؤ ۔
December 27, 2024 at 7:12 AM
یوم قائد پر ہم قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں اور یوں سچے قائد کے حوالے سے پہلا جھوٹ بولتے ہیں۔ قائد اعظم کے دن پر سب کے بیانات جھوٹے ، روایتی اور منافقانہ ہوتے ہیں۔ مہربانی کریں بیانات دینا بند کریں۔
December 25, 2024 at 7:53 AM
ٹرمپ کے خصوصی مندوب رچرڈ گرینل نے "فری عمران خان" کے بعد اب اردو میں "حقیقی آزادی" کا ٹوئٹ بھی کر دیا ہے۔ لگتا ہے کہ اگلا ٹوئٹ پنجابی میں آئے گا اور وہ ہوگا۔ الو کے پٹھوں بات ابھی تک سمجھ میں نہیں آئی!!
December 25, 2024 at 7:41 AM
یہ ایک مسئلہ ہے کہ جب بھی عمران خان کوئی دباؤ پیدا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ایک زبردست قسم کی "کوشش" حرکت میں آتی ہے۔ ایک طرف حکومت کچھ نمائشی اقدامات اٹھاتی ہے دوسری طرف تحریک انصاف کی قیادت یہ یقین دلانے لگتی ہے کہ اب معاملات حل کی طرف جا رہے ہیں۔ نیا منظرنامہ بھی کچھ ملتا جلتا ہے۔
December 22, 2024 at 11:29 AM
٭ جنگ گروپ نے نظام کو مشکل میں ڈال دیا
٭ عمران خان کے ساتھ مذاکرات شروع
٭ عمران خان اور ورکر نہ توڑے جا سکے
٭ امریکا میں تبدیلی پاکستان کے لیے پریشان کن
Negotiations Started with Imran Khan | America Main Tabdeli Pakistan Kay Liye Pareshani | #news
YouTube video by Aaina
www.youtube.com
December 19, 2024 at 9:30 AM
ایم کیو ایم سے معاہدے پورے نہیں ہوتے تو حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں، خواجہ اظہار الحسن
عوامی تجسس: یہ تو کبھی اپنے منہ سے اپنے الفاظ بھی نہیں بولتے۔ یہ کون بول رہا ہے اور کیوں؟
December 16, 2024 at 11:17 AM
٭ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید پر فرم جرم عائد
٭ جرم کیا ہے اثرات کیا ہوں گے؟
٭ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور پاؤلا بروڈ ویل کا معاملہ کیا تھا؟
www.youtube.com/watch?v=fePZ...
Lt. General (R) Faiz Hameed Per Fard e Jurm Aied | Breaking News |
YouTube video by Aaina
www.youtube.com
December 11, 2024 at 8:24 AM


٭ زرداری اور شریف خاندان میں کون زیادہ کرپٹ؟
٭ پندرہ برسوں میں 10 ہزار ارب روپے خرچ، کوئی حساب نہیں!
٭ شرجیل میمن ،علی حسن زرداری کے سسٹم، کوئی پوچھنے والا نہیں
www.youtube.com/watch?v=r2O5...
Who is more corrupt in Zardari and Sharif family | 1500 Arab Ka koi Hisab Nahi | Breaking News |
YouTube video by Aaina
www.youtube.com
December 10, 2024 at 7:10 AM
شام کی قومی فٹ بال ٹیم میں ایک تاریخی تبدیلی کر دی گئی، قومی ٹیم کا روایتی سرخ رنگ تبدیل کر کے سبز کر دیا گیا۔
December 9, 2024 at 9:04 AM
ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کر
تو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے
December 3, 2024 at 10:54 AM
یہ آج کی ہی تاریخ تھی یعنی 3دسمبر 1971ء جب مشرقی پاکستان کے محاذ پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا تھا۔
عوامی تبصرہ۔ ٹھیک 53 برس ہو گئے ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
December 3, 2024 at 10:51 AM
ریفری کے متنازع فیصلے خونی تصادم کا باعث بنتے ہیں۔ یہ بات ڈی چوک سے نہیں مغربی افریقی ملک گیانا کے ایک اسٹیڈیم سے سمجھنے کی کوشش کریں جہاں ریفری کے متنازع فیصلے نے خونی تصادم کی شکل اختیار کی اور ایک سو افراد ہلاک ہو گئے۔ گزشتہ روز کا یہ واقعہ کھیل کے میدان سے ڈی چوک تک ایک ہی سبق رکھتا ہے۔
December 2, 2024 at 8:19 AM
اگر پالیسی ساز تحریک انصاف سے فارغ ہوگئے ہوں تو عرض ہے کہ ٹرمپ نے کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کر دیا ہے۔ عمران خان سے نمٹ بھی لیں تو حالات عالمی سطح پر خلاف ہی رہیں گے۔ فرنٹ پر ایک مقبول قیادت چاہئے جو عالمی مسائل کا سامنا کر سکے اور یہ حکومت تو ہر گز اس قابل نہیں۔
December 1, 2024 at 12:09 PM
پیپلزپارٹی آج بھی ملک کے کونے کونے میں موجود ہے، بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب
عوامی تبصرہ: جی درست فرمایا کونوں کونوں میں ہی ہیں۔ خود بھی کسی کونے سے خطاب کر رہے ہیں۔
November 30, 2024 at 1:41 PM
دشمن پختونخوا کی علیحدگی چاہتا ہے، پی ٹی آئی سازش کی سیاسی سہولت کار ہے،خواجہ آصف
عوامی تبصرہ:حیرت ہے جو بات تحریک انصاف نے ظلم کا شکار ہو کر نہیں کی وہ خواجہ آصف(فارم 47 کےوزیر دفاع) نےبہیمانہ طاقت استعمال کر کے خوداپنی زبان سے ادا کی۔کیا اب یہ الزام تحریک انصاف پرلگایا جانا ہے؟
November 30, 2024 at 1:37 PM
مارک ٹوین،امریکی ناول نگار،مزاح نگار اور نقاد کی آج تاریخ ولادت ہے،اُس نے کہا تھا:لوگوں کو دھوکا دینا ان کویہ یقین دلانے سے زیادہ آسان ہے کہ وہ دھوکا کھا گئے ہیں"۔پاکستان کی کل تاریخ میں تقدیس کےتمام بتوں کے ساتھ ہمارامعاملہ یہی رہا۔ڈی چوک سے سنائی دینی والی چیخوں کانتیجہ یہی ہے۔
November 30, 2024 at 11:03 AM
پی ٹی آئی کا بطورسیاسی جماعت بتدریج خاتمہ کیا جا رہاہے، سرکاری مشنری،میڈیا،عدالتی چکی میں جو الفاظ اُس کے لیے برتے جا رہے ہیں وہ سیاسی جماعت کے لیے نہیں بلکہ کسی انتہا پسند دہشت گرد جماعت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔اہم بات یہ ہے باقی سیاسی جماعتیں خاموش رضامندی سے یہ ہونے دے رہی ہے
November 30, 2024 at 10:33 AM
آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، آصف زرداری، شہباز شریف ، مریم نواز سمیت اکثر حکمران لیڈرز کے بیانات میں ایک جملہ مشترکہ ہے کہ فلسطینی مظالم پر عالمی ضمیر کے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

ایک معصومانہ سوال۔۔ کیا یہ عالمی ضمیر ڈی چوک کے لیے جاگ سکتا ہے؟؟؟
November 29, 2024 at 10:59 AM
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تمام جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات
عوامی تبصرہ: کیوں نہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، الیکشن کمیشن کے دفاتر میں بھی تعینات کر دیے جائیں؟
November 29, 2024 at 10:53 AM