𝐌𝐚𝐡𝐞𝐫 𝐔𝐛𝐚𝐢𝐝 𝐀𝐫𝐚𝐢𝐧
banner
maherubaidarain.bsky.social
𝐌𝐚𝐡𝐞𝐫 𝐔𝐛𝐚𝐢𝐝 𝐀𝐫𝐚𝐢𝐧
@maherubaidarain.bsky.social
𝐓𝐫𝐮𝐬𝐭 𝐀𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐞𝐯𝐞𝐧 𝐰𝐡𝐞𝐧 𝐲𝐨𝐮 𝐝𝐨𝐧’𝐭 𝐮𝐧𝐝𝐞𝐫𝐬𝐭𝐚𝐧𝐝 𝐇𝐢𝐬 𝐩𝐥𝐚𝐧. 𝐇𝐞 𝐢𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐛𝐞𝐬𝐭 𝐩𝐥𝐚𝐧𝐧𝐞𝐫.
‏رائیگانی کا وہ عالم ہے کہ یوں لگتا ہے
میرے حصے میں خسارے بھی نہیں آئیں گے

ظہیر مشتاق
October 16, 2025 at 7:05 AM
کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہو جائے
تمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے

بشیر بدر
October 11, 2025 at 10:56 PM
‏اداس ہونے کا کوئی سبب تو ضرور ہو گا عُبید
یوں ہی نہیں چھلک رہی یہ آنکھیں بے تحاشہ

عُبیدُالرحمٰن
October 9, 2025 at 2:32 PM
انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا ترا ہم سفر کہاں ہے

بشیر بدر
October 8, 2025 at 9:52 AM
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو

بشیر بدر
October 8, 2025 at 9:51 AM
کبھی میں اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے نہیں الجھا
مجھے معلوم ہے قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے

بشیر بدر
October 8, 2025 at 9:48 AM
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں

بشیر بدر
October 8, 2025 at 9:47 AM
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھے
بہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا

بشیر بدر
October 8, 2025 at 9:46 AM
اسی لئے تو یہاں اب بھی اجنبی ہوں میں
تمام لوگ فرشتے ہیں آدمی ہوں میں

بشیر بدر
October 8, 2025 at 9:46 AM
شاہوں کی بندگی میں سر بھی نہیں جھکایا
تیرے لیے سراپا آداب ہو گئے ہم

تابش دہلوی
October 2, 2025 at 8:15 PM
September 30, 2025 at 1:08 AM
September 30, 2025 at 1:07 AM
September 30, 2025 at 1:06 AM
‏سنہرے خوابوں کو جو دیکھا تھا تیرے ساتھ
ان کی تکمیل ادھوری کی ادھوری ہی رہی

عُبیدُالرحمٰن
August 16, 2025 at 1:56 AM
‏اللہ تعالیٰ پاکستان پر ظلم کرنے والے ہر ظلم کو تباہ کرے اور ہمارا پیارا وطن پاکستان عروج و بلندی پائے
August 14, 2025 at 12:46 AM
‏ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض وطن لیکن تم کو
زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک
August 13, 2025 at 3:29 AM
‏بہادر مارے جاتے ہیں ، ذہین پاگل ہو جاتے ہیں اور دنیا مطمئن بےوقوفوں سے بھری رہتی ہے
July 30, 2025 at 3:59 AM
‏اگر کسی انسسان میں ہزار خامیاں ہیں تو اس انسان میں ایک ایسی خوبی بھی موجود ہو گی جو اس کی ہزار خامیوں پر بھاری پڑے گی انسان کی خامیوں پر تبصرہ کرنے والوں کو چاہیے کے اس ایک ایسی خوبی بھی تلاش کریں جس پر آپ تبصرہ کر سکیں جو ہزار خامیوں پر بھاری ہے .
July 28, 2025 at 6:01 PM
‏محبت کے لحاظ سے ہر باپ " یعقوب " ہے اور حسن کے لحاظ سے ہر بیٹا " یوسف " ہے
July 28, 2025 at 12:42 AM
‏جس ریاست کو ماں جیسی ریاست بتایا جاتا ہے اس ریاست نے ایک دن بھی ماں جیسی ریاست بن کر نہیں دکھایا .
July 27, 2025 at 7:36 PM
‏آپ کی قابلیت پر تالیاں بجانے والے لوگوں میں ہر شخص بغض سے پاک نہیں ہوتا .
July 27, 2025 at 7:33 PM
‏اگر آپ صبر سے نوازنے کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ بھی ایک دن ضرور نوازے جائیں گے .
July 27, 2025 at 7:29 PM
‏تم نے دیکھا ہے کبھی رب کی رضا میں راضی لوگوں کو ! خوش نہ بھی ہوں تو پُرسکون ہوا کرتے ہیں .
July 26, 2025 at 11:26 PM
‏یہ دنیا حسد سے لبریز ہے، پھر بچاؤ کیسے ممکن ہے۔۔"
” مسکرا دو۔۔ یہ ان کے دل کا سب سے کاری زخم ہوگا!“
July 26, 2025 at 7:51 PM
‏انسان دنیا میں آنے کا مقصد بھول کر سکون کی تلاش میں در بدر بھٹک رہا ہے .
July 26, 2025 at 7:49 PM