قید مانگی تھی رہائی تو نہیں مانگی تھی
میں نے کیا جرم کیا آپ خفا ہو بیٹھے
پیار مانگا تھا خدائی تو نہیں مانگی تھی
میرا حق تھا تری آنکھوں کی چھلکتی مے پر
چیز اپنی تھی پرائی تو نہیں مانگی تھی
اپنے بیمار پہ اتنا بھی ستم ٹھیک نہیں
تیری الفت میں برائی تو نہیں مانگی تھی
قید مانگی تھی رہائی تو نہیں مانگی تھی
میں نے کیا جرم کیا آپ خفا ہو بیٹھے
پیار مانگا تھا خدائی تو نہیں مانگی تھی
میرا حق تھا تری آنکھوں کی چھلکتی مے پر
چیز اپنی تھی پرائی تو نہیں مانگی تھی
اپنے بیمار پہ اتنا بھی ستم ٹھیک نہیں
تیری الفت میں برائی تو نہیں مانگی تھی