Ambarsariya Bhatti
banner
asadrbhatti.bsky.social
Ambarsariya Bhatti
@asadrbhatti.bsky.social
Public Admin. MPhil Scholar, Blogger, Traveler, Ex Broadcast Engr, Engg Graduate
🇵🇰 Lehnday Da Punjabi
♎ Star
جب کوئی عورت پھول پیش کرے تو پھولوں کو نہ دیکھو بلکہ اس کی آنکھوں میں دیکھو، جہاں ستارے چمک رہے ہوتے ہیں۔
(طاہر راجپوت)
#UrduLines
May 6, 2025 at 9:41 AM
فنونِ لطیفہ والے فنونِ لطیفہ کی طرف یکسو ہو گئے،
صوفیانہ مزاج لوگ مشغول ہو کر الگ ہو گئے،
مذھب پسند اپنی ایک وضع میں ڈھل گئے،
فلسفی فلسفے کو لیکر ایک طرف ہو گئے،
شاعر شعر کہنے میں مگن ہو گئے،
ہم جیسے چند بے اماں جہاں کل پریشان کھڑے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔
#UrduLines
May 5, 2025 at 12:44 PM
عجب یہ المیہ ہے فردی تنہائی و یکتائی
کسی کے قرب میں رہتے ہوئے بھی دوسرا رہنا
(ع م ر)
#UrduPoetry #UrduLines
May 3, 2025 at 1:02 PM
چاند تیری روشنی کا، ہلکا سا اک سایہ ہے...💙
May 2, 2025 at 10:05 AM
بھلے گھٹا کے یا دھوپ کے اثر میں رہے
میری دعا ہے کہ ہر شخص اپنے گھر میں رہے
#MovieQuotes #PoetryLines
December 18, 2024 at 7:51 AM
اگر آپ کو کسی سے محبت ہے تو، محبت دیجیے گا، محبت کا مطالبہ نہ شروع کر دیجیے گا۔
#UrduLines #MovieQuotes
December 15, 2024 at 7:20 AM
اگر تم توجہ کی باغبانی نہیں کر سکتے تو کسی کے من میں محبت کے پھول مت اگاؤ۔

(علی اعجاز سحر)
December 13, 2024 at 2:06 PM
دل ایسا اچاٹ ہوا کہ لب سی لیے
مستقبل کی فکر لگ گئی

شاید کل آنکھ کھلے تو
موت کسی اور بھائی کو اچک لے
شاید موت مجھے ہی اچک لے

پتہ نہیں کیا ہونے والا ہے
جانے کیا سانحہ ہے ہونے کو
دل بہت چاہتا ہے رونے کو
(شاد مردانوی)
#UrduLines #MovieQuotes #UrduPoetry
December 11, 2024 at 10:03 AM
درد کا سب سے بڑا المیہ یہی انسان اسی سے مرہم کی توقع رکھتا ہے جو زخم کا موجب بنتا۔
🤕
December 9, 2024 at 10:40 AM
ہمیں چاھیے تھا ملنا
کسی عہدِ مہرباں میں
کسی خواب کے یقیں میں
کسی اور آسماں پر
کسی اور سر زمیں میں..!!
(وجدان غازی)
@weareshirtotime.bsky.social
December 8, 2024 at 4:29 AM
انسان تنہا مخلوق کیسے ہوسکتے ہیں جب ہر گردن کا جھکاؤ اور ہر ہتھیلی کا خم ایک چہرہ سمانے کے لیے بنایا گیا ہو!
(سندس جمیل)
#UrduLines
December 7, 2024 at 4:19 AM
"میں ٹھیک ہوں"
ایسا تو اجنبیوں سے کہا جاتا ہے، جہاں تک ہمارے پیاروں کا تعلق ہے تو ہم انہیں اپنے گلے سے لگا کر روتے ہیں۔ میں نے اپنے خوف اور درد کے آنسو پونچھنے کے لیے کسی کا دست شفقت نہیں مانگا۔ میں نے اپنی زندگی کے بدترین لمحات اکیلے ہی گزارے ہیں۔
(فیودور دوستوئیفسکی)
#MovieQuotes #UrduLines
December 4, 2024 at 4:16 AM
قریبی دوست کے بارے میں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ دور سے آتی ٹرین دیکھ کر وہ پٹری پہ اتر جانے کا خوف رکھتا ہے یا خواہش پال رہا ہے۔
(سندس جمیل)
#MovieQuotes #UrduLines
December 2, 2024 at 1:42 PM
ہمیں اپنا دماغ دریافت کرنا ہوگا  تا کہ تخلیقی ضروریات کے تحت نئے خیالات ایجاد کیے جا سکیں.

زندگی موت کی ایجاد ہے اور موت زندگی کی دریافت ہے کیونکہ ہم سب مسلسل مرتے ہوئے دائمی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں.
(علی اعجاز سحر)
#MovieQuotes #UrduLines
November 28, 2024 at 7:00 AM
میں کبھی کبھار سوچتی ہوں کہ ابھی تک کسی نے یہ رسم ایجاد کیوں نہیں کی کہ جب آپ بہت دلگرفتہ ہوں اور بہت کچھ کہنا چاہتے ہوں لیکن کہہ نہ سکیں تو کچھ وقت کے لیے کسی اجنبی سے کسی کیفے میں مل سکیں۔ اسے سب کہہ سکیں جو آپ آج تک کہہ نہیں سکے۔ اور اس سے پھر کبھی نہ ملیں۔
(فاطمہ عروج راؤ)
November 25, 2024 at 12:51 PM
Reposted by Ambarsariya Bhatti
Food for thought…
November 21, 2024 at 4:25 PM
Reposted by Ambarsariya Bhatti
ہے راکبِ تقدیرِ جہاں تیری رضا، دیکھ!
November 21, 2024 at 4:39 PM
بوسے کی ایجاد کسی کا لمس سونگھ کر چھینکنے سے ہوئی ہوگا
کیونکہ محسوس تو ہاتھوں سے بھی کیا جا سکتا ہے
(علی اعجاز سحر)
#UrduLines #AliSehar
November 21, 2024 at 4:35 PM
اس بات کو تسلیم کریں کہ آپ کی جدوجہد اور آپ کی تکالیف سب کی طرح ہیں، میرے خیال میں یہ ایک ذمہ دارانہ زندگی کا آغاز ہے۔ بصورت دیگر، ہم ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل سیاسی، سماجی یا روحانی وحشیانہ جنگ میں ہیں، جس کا کوئی ممکنہ حل نہیں۔
(وجدان غازی) | @weareshirtotime.bsky.social
#MovieQuotes
November 21, 2024 at 12:30 PM
مرد بوڑھے ہو جائیں گے، مگر اچھے انسان نہیں بنیں گے۔
(آسکر وائلڈ)
#MensDay
November 20, 2024 at 3:22 AM
مشکل حالات نے ہمیں اتنا محدود کر دیا کہ ہم اپنی جگہ پر لیٹے لیٹے خواب گنتے رہے یہاں تک کہ ستاروں کو نیند آگئی مگر ہمارے خوابوں کو تعبیر نہ ملی۔  ہم اتنے بڑے ہوگئے کہ ہماری سالگرہ کا دن محض تاریخ پیدائش ہے جو ہمارے لیے موم بتیوں کو پھونکیں مارنے کا ایک دن بن چکا ہے۔
(توقیر بھملہ)
November 19, 2024 at 4:52 AM
@weareshirtotime.bsky.social
Blue Sky will be more bluish with people like you.
Welcome 🤗
November 18, 2024 at 10:37 AM
چاند حاصل ہو جائے تو
چاند کہاں رات ہے۔۔۔
#UrduLines #UrduShayri #Poetry
November 18, 2024 at 10:35 AM
Reposted by Ambarsariya Bhatti
me watching Bluesky's user count grow by another million in a day

hello and welcome to all 19M of you! 🥳
November 18, 2024 at 2:51 AM