Ahtesham Ul Haq Shami
banner
ahtesham1.bsky.social
Ahtesham Ul Haq Shami
@ahtesham1.bsky.social
Chief Editor at Baidaar | Freelancer | Column and Article Writing |
www.baidaar.com
لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اب حلف ناموں کے ذریعے اپنے لاپتہ رشتہ داروں سے انکار کرنے کو کہا جا رہا ہے ۔ مذکورہ اقدام نہ صرف بنیادی حقوق کو مجروح کرتا ہے بلکہ عوام اور حکومت کے درمیان بداعتمادی کو بھی گہرا کرتا ہے
www.baidaar.com/Home/Details...
تاریخ کے اسباق بلکل واضح ہیں
بلوچستان بدستور صحت کے ناقص نظام ، غیر محفوظ سڑکوں، غیر معیاری تعلیمی نظام اور ملک کے سب سے زیادہ اسکول نہ جانے والے بچوں کے تناسب سے دوچار ہے۔ تقریباً 70 فیصد عوام صاف پانی، طبی دیکھ بھال اور رو
www.baidaar.com
November 16, 2025 at 6:51 AM
کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہے
کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے
November 16, 2025 at 4:38 AM
عوام کو آئینی موشگافیوں سے زیادہ اپنے روزمرہ کے معاملات و مسائل میں فوری ریلیف اور داد رسی کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے ان کی مایوسی پورے سسٹم سے مایوسی سے ہی تعبیر ہو گی۔
www.baidaar.com/Home/Details...
نئے عدالتی سیٹ اپ کا آغاز ۔ کیا اب عام آدمی کیلئے عدالتوں سے ریلیف ممکن ہو گا
یہ حقیقت ہے کہ ہماری عدل گْستری بروقت اور بے لاگ فراہمی ٔ انصاف کے معاملہ میں اب تک عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتر پائی جبکہ ہمارے معاشرے میں جرائم بڑھنے سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بتدریج بڑھ رہا ہ
www.baidaar.com
November 16, 2025 at 4:11 AM
عوام کے بنیادی مسائل مثلاً انصاف کی سست روی، مہنگائی اور غربت جوں کے توں رہیں گے۔ اب اگر کوئی سیاست دان یا حکومتی ٹاوٹ یہ کہے کہ” اب انصاف کا نظام بہتر ہو جائے گا“ تو وہ محض سیاسی بیانیہ ہو گا، زمینی حقیقت جو ابھی ہے، آئندہ بھی وہی رہے گی۔
www.baidaar.com/Home/Details...
عام آدمی کو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے کیا ملا؟
۔27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ میں مکمل بحث و مباحثہ کے بغیر راتوں رات ہنگامی بنیادوں پر منطوری کے بعد اب چونکہ گرد و غبار بیٹھ چکا ہے اور مطلع بھی صاف ہو چکا ہے اس لئے جذباتی قوم کی خدمت میں عرض کرن
www.baidaar.com
November 14, 2025 at 3:20 PM
محض7 ماہ کے لیئے ملنے والی وزارت عظمیٰ کی مبارک بادیں تو وصول کی سکتی ہیں اور 7 ماہ کے بعد ویزیٹنگ کارڈ پر”سابق وزیر اعظم“ بھی لکھا جا سکتا ہے لیکن اتنے کم عرصہ میں عوا می فلاح اور بہبود کے لیئے کوئی بڑا منصوبہ یا پالیسی بنانا ممکن ہی نہیں۔
www.baidaar.com/Home/Details...
سات ماہ کی وزارت عظمیٰ یا سیاسی آزمائش
احتشام الحق شامی۔ جولائی2026کو آذاد کشمیر میں نئے الیکشن ہوں گے اس لحاظ سے نو منتخب وزیر اعظم آذاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور محض7 ماہ ہی وزیر اعظم رہ سکیں گے اوران7 ماہ میں وہ ریاست میں کیا انقلاب برپا
www.baidaar.com
November 14, 2025 at 11:56 AM
November 14, 2025 at 7:33 AM
پارلیمنٹ کے بعد اب عدلیہ بھی مکمل کنٹرول میں جا چکی ہے،اس لئے اب اگلا اور حتمی ٹارگٹ اس ملک میں صدارتی نطام کا نفاذ ہو گا جس کی خواہش اشٹبلشمنٹ کے اندر برسوں سے پل رہی ہے، سپرے نے بین بجانا شروع کر دی ہے بس اب جلد ہی پٹاری سے سانپ نکلنے والا ہے۔
November 14, 2025 at 5:03 AM
پردہ نشین نہیں رہتا کوئی عمر بھر...!!!
وقت کی رفتار سے اترتے ہیں نقاب لوگوں کے
November 13, 2025 at 4:38 PM
اوس بن شرحبیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص ظالم کے ساتھ چلتا ہے تا کہ وہ اس کو تقویت پہنچائے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے، ایسا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ “ كتاب الآداب/حدیث: 5135]
November 12, 2025 at 11:13 AM
طاقت سنانے میں نہیں ہے، سننے میں ہے۔ سناتے وقت آپ مجمع سے الگ ہوکرسامنے کھڑے ہوجاتے ہیں۔سنتے وقت آپ شامل حال ہوجاتے ہیں۔الگ کھڑے ہوکر کہانی سناو تو انقلاب آتے ہیں۔ شامل ہوکر کہانی سنو تو مخملی انقلاب آتے ہیں۔
www.baidaar.com/Home/Details...
نیو یارک کا مخملی انقلاب۔فرنود عالم
لفظ انقلاب سن کر کبھی مخمل اور ریشم کاخیال آتا ہے؟ مجھے تو نہیں آتا۔ مجھے تشدد سے بھرے ایسے منظرنامے کا خیال آتا ہے جس میں خوش دکھائی دینے والا ہرچہرہ نفرت کی علامت بن چکا ہوتا ہے۔ ایسی صبح کا خیال
www.baidaar.com
November 12, 2025 at 6:19 AM
وفاقی دارالحکومت میں حملہ کا مطلب یہ ہے پاکستان مخالف دہشتگرد نیٹ ورک ماضی کی طرح سلیپر سیل بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔
www.baidaar.com/Column/11343
خودکش حملہ اور ایجنسی ۔ اظہر سید
پاکستان کی ایجنسیاں بیک وقت سی آئی اے ،را،موساد اور خاد کو افغانستان میں ناکوں چنے چبوا چکی ہیں۔ لال مسجد آپریشن ایک تزویراتی غلطی تھی جس نے افغانستان میں پاکستان سے عاجز آئے امریکیوں کو بدلہ لینے کی
www.baidaar.com
November 11, 2025 at 5:09 PM
اپنی کوتاہیاں اور نااہلیاں یہ کہ کر چھپانا کہ فلاں فلاں دشمن کی کاروائی ہے،پرانا وطیرہ ہے جو اب کوئی قبول کرنے کو تیار نہیں۔
www.baidaar.com/Home/Details...
عدالتی عمارتیں اور عدالتی عملہ بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں
نئی دہلی میں حالیہ کار بم دھماکے کے فوراً بعد ہمارے تمام سیکورٹی اداروں کو ہائی اور ریڈ الرٹ پر فوری چلے جانا چاہیئے تھا، کیونکہ دہلی دھماکے کا الزام بھی پاکستان کے متھے مار کر یہاں کاروائی کرنا مقصود
www.baidaar.com
November 11, 2025 at 5:08 PM
November 11, 2025 at 10:38 AM
November 11, 2025 at 8:34 AM
آج جب ہمارے ملک میں ایک فرد کو مستقل، تاحیات، اور عملاً ناگزیر حیثیت دینے کی بات کی جا رہی ہے، تو یہ سوال اٹھنا چاہئے کہ اگر اسلام کے سب سے کامیاب جنرل بھی نظام سے بالاتر نہیں ہوئےتو آج کوئی فرد حرفِ آخر کیسے ہو سکتا ہے؟
www.baidaar.com/Home/Details...
ستائیسویں ترمیم ۔ اسلامی روایات کے تناظر میں۔ریاض احمد
شام میں رومیوں کیخلاف فیصلہ کن معرکہ جاری تھا جسے جنگ یرموک کہا جاتا ہے۔ عین لڑائی کے دوران ایک ایلچی خلیفہِ وقت حضرت عمر(ر) کا پیغام لایا جس میں حضرت خالد کو ہدائت کی گئی تھی کہ وہ یہ رقعہ ملتے ہی ل
www.baidaar.com
November 11, 2025 at 8:22 AM
جو آرمی چیف کو قوم کا باپ بتاتے رہے،جو جرنیلوں کی انگلی پر ناچتے رہے،جو باجوہ کو تاحیات چیف بنانے کی پیشکش کرتے رہے،جو اس ہائبرڈ نظام کے اصل معمار ہیں،وہی آج ہمیں جمہوریت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بند قبا دیکھ
www.baidaar.com/Column/11341
جمہوریت اور ہم
ستائیسویں آئینی ترمیم پر تو ابھی بحث جاری ہے، اس پر بعد میں بات ہوگی۔ آج بات ہو جائے جمہوریت کی اور ہمارے اجتماعی رویے کی، کیونکہ جب سے یہ ترمیم پیش ہوئی ہے، عمران خان اور دیگر "انقلابی" رہنماؤں کے حا
www.baidaar.com
November 10, 2025 at 4:24 PM
اس عدالت سے ڈرنا چاہیےجس میں نہ وکیل ہوگا نہ گواہ اور نہ ائین میں تر میم ہوگی، نہ فلیڈ مارشل ہوگا، نہ صدر ہوگا ، نہ وزیر اعظم ہوگا،نہ کوئی نہ قانون سے بالاتر ہوگا اور نہ دلائل صرف ایک اعلان ہوگا
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّھَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
لیکن ہم اسلام کے قلعے کے دعویدار ہیں۔
November 10, 2025 at 4:19 PM
سوڈان کی سول وار کے پیچھے امریکہ حمایت یافتہ متحدہ عرب امارات کا نام زبانِ زد عام ہے وجہ سونے کے وسیع ذخائر جن پر عرب شیخوں کی نظریں ہیں، اسی لیے وہ ایک مخصوص سوڈانی فوجی لشکر کو ہتھیار اور اپنی حمایت دے رہے ہیں
www.baidaar.com/Home/Details...
سوڈان میں جاری قتل عام پر خاموشی کیوں؟
احتشام الحق شامی ۔اب سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نوشتہ دیوار ہے۔ سوڈان میں امریکہ کے ایک سابق سفیر کے مطابق اپریل 2023سے جاری خانہ جنگی میں چار لاکھ سے زائد لوگ قتل یا ہلاک ہو چکے ہیں، مسلمان کے ہات
www.baidaar.com
November 10, 2025 at 11:44 AM
ڈوگرہ راج کے خلاف جنگ آزادی کا آغاز 36-1832ء کے پرآشوب دور سے ہی ہو چکا تھا جب سدھنوتی کے غیوروں نے ڈوگرہ حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔
www.baidaar.com/Home/Details...
سرسید کشمیر، بابائے پونچھ، کرنل خان محمد خان (عہد ساز شخصیت)
نجیب الغفور خان (جموں و کشمیر لبریشن سیل) بابائے پونچھ، خانصاحب کرنل خان محمد خان، یکم جنوری 1882ء کو پونچھ جاگیر، موجودہ ضلع سدھنوتی کے گاؤں چھے چھن میں الحاج سردار محمد مہندا خان کے گھر پیدا ہوئے او
www.baidaar.com
November 10, 2025 at 9:52 AM
نواز شریف کو غیر محسوسانہ طریقے سیاست اور حکومت سے لاتعلق کرنے کے جرم میں ملوث کرداروں کو آئندہ قومی سیاست میں پناہ گاہ بھی نہیں ملے گی کیونکہ یہ بھی نواز شریف کی سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ جس نے بھی نواز شریف سے دو نمبری یا سازش کی وہ کہیں کا بھی نہیں رہا۔
www.baidaar.com/Home/Details...
نوازشریف اورسول بالادستی کی جدوجہد
اس بات کوئی شک و شبہ نہیں کہ دیگر سیاست دانوں کی طرح نواز شریف سے بھی سیاسی غلطیاں سر زرد ہوئی ہیں، انہوں نے کئی غلطیوں سے سیکھا اور کئی غلطیوں سے نہیں سیکھا لیکن اس کے باوجود نواز شریف کی جمہوریت اور
www.baidaar.com
November 9, 2025 at 5:01 PM
آج لوگ کہتے ہیں کہ حکومت نے لیگ کی ہے نواز شریف پارٹی سربراہ ہے مگر سچ یہ ہے کہ حکومت اسی کی ہوتی ہے جو وزیراعظم ہو جو نواز شریف اس وقت نہیں ہے۔۔
www.baidaar.com/Column/11340
سول سپرمیسی کو بچانے والا اب کوئی نہیں
کچھ دن پہلے لکھا کہ کیا فرق پڑا ہے کہ آج اسٹیبلشمنٹ کی راہ میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں سسٹم کو جس طرح چاہے بنا رہے ہیں اور سب بے بس ہیں یا روکنے سے لاچار ہیں۔ سابق آرمی چیف جہانگیر کرامت نے نواز شریف کے
www.baidaar.com
November 9, 2025 at 11:05 AM
November 9, 2025 at 4:27 AM
آئین محض چند صفحات پر لکھا ہوا متن نہیں بلکہ ایک زندہ معاہدہ ہے۔ اگر اس معاہدے میں عوام کو بار بار نظر انداز کیا گیا تو آئینی بالادستی کا تصور محض نعرہ بن کر رہ جائے گا۔
www.baidaar.com/Column/11339
آئین کی ترمیم یا اقتدارکی تحکیم؟
آئینِ پاکستان میں ترامیم کا سلسلہ ہماری سیاسی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جو کبھی بند نہیں ہوا۔ ہر دورِ حکومت میں اقتدار کے ایوانوں میں آئینی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دیتی رہی ہے۔ کبھی طاقتور طبقے نے اپن
www.baidaar.com
November 8, 2025 at 12:04 PM
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا
November 8, 2025 at 11:48 AM