Abdul Wasi
banner
abdulwasipk61.bsky.social
Abdul Wasi
@abdulwasipk61.bsky.social
Ameer Jamaat e Islami Khyber Pakhtunkhwa (Central)
پشاور : الخدمت سکالرز تعلیم کے میدان میں ترقی کے منازل طے کرنے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
الخدمت اکیڈمک سکالرشپ کے سالانہ کنونشن سے خطاب۔
November 30, 2024 at 10:07 AM
پشاور: محترم سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان ، محترم عبدالواسع امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی ، محترم شبیر احمد خان صاحب کے ساتھ انکے رہائش گاہ پر ملاقات اورعیادت کی، موجودہ سیاسی اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
November 26, 2024 at 12:48 PM
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی وسطی خیبرپختونخوا محترم عبدالواسع نے پیراگون اوورسیز ایجوکیشن پشاور کا دورہ کیا اور پیراگون اوورسیز ایجوکیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر پیراگون اوورسیز ایجوکیشن پشاور برانچ حافظ فصہام ناگرہ نے تحائف پیش کیے۔
#پیراگون #پشاور
November 26, 2024 at 12:42 PM
پشاور : سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب اور امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع صاحب نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرم واقعہ میں زخمی جماعت اسلامی کرم کے رہنما عبدالرشید اور دیگر مریضوں کی عیادت کی۔
November 26, 2024 at 10:19 AM
مردان: عبدالواسع، نگران امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا (وسطی)، غزالی سکول اینڈ کالج کاٹلنگ میں عظیم الشان غزہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
اس موقع پر برادر تاج ملوک ڈائریکٹر غزالی سکول اینڈ کالج کاٹلنگ ، اساتذہ کرام ، معززین علاقہ ، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود ہیں۔
November 25, 2024 at 9:12 AM
تحریک انصاف کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرویز کی بندش سراسرظلم ہے۔حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں بیرونی ملک جانے والے مسافروں،سیاحوں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام شہریوں کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔
November 22, 2024 at 4:19 PM