Zeeshan Usafzai
banner
zeeshanyousafzai.bsky.social
Zeeshan Usafzai
@zeeshanyousafzai.bsky.social
Journalist @DunyaNews | Fervid Reader | Write when can't speak | Somewhere in between books and newspapers
شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا واضح موقف
پاکستان شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے طاقت کے ذریعے علاقے کے حصول کو مسترد کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
December 10, 2024 at 1:29 PM
یو اے ای، قطر،ترکیہ میں ویزے کے مسائل قائمہ کمیٹی میں زیر بحث
یو اے این، قطر اور ترکیہ کے ویزوں کے مسائل پر دفتر خارجہ نے ابھی تک کیا کیا ہے؟ چیئرمین کمیٹی
ان ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔یہ حساس معاملہ ہے اگر اس ایجنڈے کو ان کیمرہ کیا جائے تو اچھا ہوا گا، حکام دفتر خارجہ
December 10, 2024 at 10:04 AM
شام کے صورتحال پر ابھی تک کوئی دفتر خارجہ کا بیان نہیں دیکھا، چئیرمین کمیٹی

شام سے متعلق ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے اگلے کچھ لمحوں میں دفتر خارجہ سے ٹھوس الفاظ میں بیان جاری کرنے لگے ہے، حکام دفتر خارجہ
December 10, 2024 at 10:04 AM
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی فروخت میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے فروخت میں مذید دو فیصد کمی ہوئی ہے۔
2018 کے اکتوبر میں دن کے اوقات میں بجلی کا استعمال 38.4 فیصد تھا رواں سال اکتوبر میں دن کے اوقات میں بجلی کا استعمال 35 فیصد رہا۔
December 9, 2024 at 5:49 AM
حکومتی ٹاسک فورس کا ایک اور آئی پی پی کے ساتھ معاملات طے، کیپسٹی پیمنٹس کا بوجھ کم ہوگا

سیف پاور لیمٹڈ سے معاملاتِ طے پاگئے. سیف پاور کے حکومت کے ساتھ ترمیم شدہ معاہدوں پر راضی ہوگیا. سیف پاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ترمیم شدہ معاہدے کی منظوری دے دی۔
December 7, 2024 at 10:26 AM
بگاس پاور پلانٹس پر 1 ارب 69 کروڑ سے ذائد کی نوازشات۔ حکومت نے بجلی صارفین کو 18 پیسے ریلف سے محروم رکھ ک بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 32 پیسے کے بجائے 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا نے بگاس پاور پر نواز کی مخالفت ہے۔
e.dunya.com.pk/detail.php?dat…‎
December 7, 2024 at 8:24 AM
یواے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرانے کے شکایات
دستاویز کی تصدیق کے لیے ون ونڈو قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے ون ونڈو آپریشن نادرا کے انتظام میں ہو گی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹس پر کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے ، ذرائع
December 6, 2024 at 8:14 AM
بجلی مذید مہنگی

صارفین پر 1 ارب 18 کروڑ بوجھ ڈال دیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں 2024-25 کے پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے فیصلہ جاری کر دیا
December 5, 2024 at 12:25 PM
پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس
روس اور پاکستان کے درمیان 8 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے

کامسیٹس اور پشاور یونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے۔ انسولین کی تیاری کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کےدرمیان معاہدہ
December 4, 2024 at 10:09 AM
پاکستان کا روس سے تیل خریدنے کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں

روس سے خام تیل لینے ولی خبریں غلط ہیں، روس کے ساتھ اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک
December 4, 2024 at 7:55 AM
پاور سیکٹر تباہی کی جانب گامزن
رواں سال بجلی کے نقصانات میں 100 ارب روپے سے ذائد کا اضافہ ہوا ہے۔ لاسزز 270 ارب سے ذائد پر پہنچ گئے جبکہ بلوں کی عدم وصولیوں میں 40 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ عدم ریکوریاں 310 ارب روپے سے ذائد پر پہنچ گئی، ذرائع
December 4, 2024 at 6:49 AM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ایران روانہ
اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کونسل کے 28ویں اجلاس میں شرکت کرینگے.اسحاق ڈار چارٹر فار ای سی او کلین انرجی سنٹر پر دستخط کریں گے
December 2, 2024 at 7:57 AM
حکومت پاکستان نے آج تک سستی بجلی نہیں خریدی اور نیشنل گرڈ میں مذید شامل ہونے والی 17 ہزار میگاواٹ بجلی مذید ہوگی، اویس لغاری
e.dunya.com.pk/detail.php?d...
November 30, 2024 at 10:04 AM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک کے اضافے کا امکان ہے، ذرائع
November 28, 2024 at 8:18 AM
کل بھی میں نے کہا تھا کہ گولی کا جواب گولی سے ہوتا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کا اختیار ہے جیسے ہی وہ چاہیے احتجاج کو کنٹرول کریں، وزیر داخلہ محسن نقوی
November 26, 2024 at 7:55 AM
پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد کی سڑکوں پر ۔۔
اس احتجاج کی ایک بات یہ ہے کہ مظاہرین لیڈر کے بغیر آگے بڑھ رہیں ہیں جبکہ انتظامیہ اور پولیس کہی نظر نہیں آرہی ہے۔
November 26, 2024 at 7:38 AM
پی ٹی آئی کارکنان اس وقت ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔۔ ڈی چوک سے چند قدم کے فاصلے پر کلثوم ہسپتال کے پاس ہیں۔ اسلام آباد پولیس کہی نظر نہیں آرہی ہے۔ مشتعل مظاہرین رکاوٹوں کو عبور کرکے آگے بڑھ رہیں ہیں۔
November 26, 2024 at 7:28 AM
ڈی چوک پر کرفیو لگانا پڑا تو لگائیں گے، محسن نقوی
November 25, 2024 at 7:41 PM
بیلاروس کے صدر پر پاکستان پہنچ گیا۔ وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ بیلا روس کے صدر اپنا دورہ 27 کو مکمل کرکے واپس جائنگے۔۔
November 25, 2024 at 12:30 PM
بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر کل پاکستان پہنچیں گے۔
November 24, 2024 at 1:27 PM
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر حکومت کی تیاریوں کی ایک جھلک
آپ کے خیال میں کیا حکومت خوفزدہ ہے؟
November 24, 2024 at 1:05 PM
بیلا روس کے صدر کے دورے کے پیش نظر ڈی چوک پر موجود کنٹینرز کو گرین پردوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔
ماشاءاللہ کیا انتظامات ہے حکومت کے
November 23, 2024 at 12:04 PM
پی ٹی آئی کا احتجاج
اسلام آباد کے رہائشی عمارتوں کی بھی اس وقت چیکنگ جاری ہے۔۔ پولیس اور ایف سی کی نفری عمارتوں کے اندر ہے۔
ایف ٹین کے مختلف عمارتوں کی تلاشی جاری
November 22, 2024 at 7:06 PM
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو احتجاج، حکومت کی کیا تیاری ہے اور پی ٹی آئی کا کیا لائحہ عمل ہے؟ بیلارس کے صدر کا دورہ بھی ہونے جارہا ہے۔۔
تفصیلات
youtu.be/ioJ3cMrvatI?...
November 22, 2024 at 4:36 PM
وفاق اور پنجاب پر حملے کوئی خارجی طاقت نہیں پختونخوا حکومت کررہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
November 22, 2024 at 1:43 PM