saudusmani.bsky.social
@saudusmani.bsky.social
"خواب گاہ" سال ہا سال کے خوابوں کی کاغذی تجسیم ہے۔ شعری مجموعہ ہاتھ میں آتے ہی ایک طمانیت کا احساس اورایک تشنگی کی کیفیت ساتھ ساتھ جڑ جاتے ہیں۔

میرے چوتھے شعری مجموعے "خواب گاہ" پر تفصیلی مضمون جناب انور مسعود کا ہے اور اس کی خطاطی باکمال خطاط جناب کمال احمد نے کی ہے

#سعودعثمانی
December 26, 2024 at 6:43 AM
December 12, 2024 at 7:58 AM
December 12, 2024 at 7:57 AM
December 12, 2024 at 7:57 AM
December 12, 2024 at 7:57 AM
محبت کرنے والوں کو اطلاع ہو کہ میرا دوسرا سفرنامہ "بنجارا" جلد ہی ان کے پاس ہوگا۔یقین ہے کہ پہلے سفرنامے "مسافر" کی طرح اس کی بھی بھرپور پذیرائی ہوگی
"بنجارا" سات ممالک ،پاکستان،آذر بائی جان،ترکیہ،سعودی عرب،امریکہ، کینیڈا اور ہندوستان کے سفرناموں کا مجموعہ ہے جو مسافر میں نہیں ہیں

#سعودعثمانی
November 27, 2024 at 6:55 AM
نکالتے رہے یہ لوگ خامیاں مجھ میں
اور اس کے بعد بچیں صرف خوبیاں مجھ میں

میں ایک عمر یہاں جس مکاں میں رہتا رہا
اب ایک عمر سے رہتاہے وہ مکاں مجھ میں

سفر سے آتا ہوا بکریاں چراتا ہوا
سعود کوئی گڈریا ہے نغمہ خواں مجھ میں

#سعودعثمانی
November 24, 2024 at 10:42 AM
جن محبت کرنے والوں کو میرے چوتھے شعری مجموعے کا انتظار تھا،ان کے لیے خوش خبری ہے کہ "خواب گاہ" کے نام سے میرا نیا شعری مجموعہ عنقریب شائع ہورہا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ میری شاعری سے محبت کرنے والے اس کی پذیرائی کریں گے

احباب کا ممنون ہوں گا اگر وہ یہ ٹائٹل اپنے حلقوں میں شامل کردیں

#سعودعثمانی
November 19, 2024 at 7:53 AM